A.J News قلعہ عبداللہ -گلستان نورک

A.J News قلعہ عبداللہ -گلستان نورک

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from A.J News قلعہ عبداللہ -گلستان نورک, قلعہ عبداللہ/گلستان نورک, Quetta.

A.J نیوز گلستان، قلعہ عبداللہ کا ایک غیر جانبدار، عوامی آواز والا مقامی نیوز پلیٹ فارم ہے۔
یہاں آپ کو ملیں گے:
✅ علاقائی خبریں
✅ عوامی مسائل
✅ سماجی سرگرمیاں
✅ ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹس

"آپ کی خبر، آپ کی آواز" – A.J نیوز گلستان نورک

24/11/2025
02/11/2025

قوم کے سچے خدمتگار، باوقار رہنما داود باچا خان اچکزئی ⭐ وقت بدلتا ہے، لیکن کردار والے لوگ ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہتے ہیں۔ داود باچا خان اچکزئی ان چند شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے ثابت کیا کہ قیادت صرف کرسی یا اقتدار کا نام نہیں — بلکہ دیانت، سادگی اور خدمت کا جذبہ ہے۔ انہوں نے اپنی عملی زندگی میں ہمیشہ قوم کی بھلائی، امن، اور اتحاد کو ترجیح دی۔ نہ دولت کا لالچ، نہ عہدے کی ہوس — صرف اور صرف عوام کی خدمت کا عزم! ایسے لوگ اپنے اعلیٰ اخلاق، نرم گفتاری اور مضبوط ارادے سے دلوں میں جگہ بناتے ہیں۔ ان کی سوچ نوجوان نسل کے لیے امید کی کرن اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ زندہ باد حاجی نصیر احمد باچا خان اچکزئی پاہندہ باد سیاسی رہنما داود باچا خان اچکزئی قوم کی پہچان، عوام کی آواز، خدمت کا نشان! #



01/11/2025

🚨 بریکنگ نیوز — چیئرمین امن کمیٹی بوستان کاریزات کا بڑا اعلان!

بوستان کاریزات (A.J News — کلی عبداللہ، گلستان، کلی نورک):
چیئرمین امن کمیٹی بوستان کاریزات نے علاقے میں بڑھتی ہوئی چوریوں اور گاڑیوں کی عدم برآمدگی پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب چوری ہونے والی پک اپ گاڑی کی برآمدگی کے لیے فوری کارروائی کی جائے، ورنہ عوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آ سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار نہ کیا گیا اور گاڑی برآمد نہ ہوئی، تو عوام قومی شاہراہ این-50 کو بلاک کر کے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

📍 A.J News — کلی عبداللہ، گلستان، کلی نورک
“عوامی مسائل کی سچی آواز، حقائق کے ساتھ!”

01/11/2025

🚨 بریکنگ نیوز — ٹریفک پولیس اہلکار زہد کی کرپشن بے نقاب!

گلستان کلی عبداللہ (A.J News)
عوامی ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار زہد جو اریپورٹ روڈ چورنگی پر تعینات ہے، (چالان) کے نام پر شہریوں سے غیر قانونی طور پر پیسے وصول کر رہا ہے۔

علاقے کے عوام نے الزام عائد کیا ہے کہ زہد نامی اہلکار قانون کا غلط استعمال کر کے مسافروں کو ہراساں کرتا ہے، اور معمولی بات پر چالان کی دھمکی دے کر پیسے لیتا ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام فوری ایکشن لے کر اس اہلکار کے خلاف تحقیقات اور معطلی کا حکم دیں۔ بصورتِ دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر پرامن احتجاج کریں گے۔

📍 A.J News — گلستان کلی عبداللہ
“ہم عوام کی آواز ہیں، سچ دکھانا ہمارا فرض ہے!”

28/10/2025

📰 زیارت سے گلستان آنے والے مسافر نقلی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لوٹ لیے گئے

گزشتہ رات زیارت سے گلستان جانے والے مسافروں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، نقلی پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے بہانے گاڑی روکی، تلاشی لی اور گاڑی سمیت سامان لے کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور خود کو اصلی اہلکار ظاہر کر کے مسافروں کو دھوکہ دیا۔
واقعہ رات گئے پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری کارروائی کرے، ملزمان کو گرفتار کر کے متاثرہ مسافروں کو انصاف دلایا جائے۔

📍 مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہ۔
رپورٹ: اے جے نیوز، قلعہ عبداللہ گلستان





Photos from ‎A.J News قلعہ عبداللہ -گلستان نورک‎'s post 26/10/2025

📰 چمن بوستان کہول تنازعہ — 18 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد امن قائم

بوستان کاریز (چمن) —
دیرینہ زمینی تنازعے پر گزشتہ روز سے جاری کشیدگی کے بعد اعوان کہول غبیزئی اور بوستان کہول ملیزئی قبائل کے درمیان جرگہ اور علمائے کرام کی مسلسل کوششوں سے بالآخر امن معاہدہ طے پا گیا۔
یہ مذاکرات کل سہ پہر سے لے کر فجر تک تقریباً 18 گھنٹے جاری رہے اور فجر کے وقت فریقین نے اتفاق رائے سے کشیدگی کے خاتمے کا اعلان کیا۔

🔹 معاہدے کی اہم شقیں:

فریقین نے فوری طور پر تمام مورچے ختم کرنے پر اتفاق کیا۔

ایک ہفتے کے لیے مکمل جنگ بندی اور لشکر کشی پر پابندی عائد کی گئی۔

متنازعہ زمین پر بوستان کہول کی جانب سے قائم چند گھروں کو فی الحال خالی کر دیا جائے گا، جو حکومتی نگرانی میں رہیں گے۔

دونوں قبائل نے فیصلہ کیا کہ دیرینہ زمینی مسئلے کے مستقل حل کے لیے سابق ثالثین سے رابطہ کیا جائے گا۔

🤝 جرگہ میں شریک معززین:

محترم حاجی نصیر احمد باچاخان اچکزئی، مولانا حافظ محمد یوسف، حاجی امین اللہ خان نورزئی، مفتی محمد اخلاص، حاجی فیض اللہ خان، حاجی بنگ عثمانزئی، حاجی علی محمد اچکزئی، مفتی نور علی، قاری محمد اسلم، حاجی جانان خان، حاجی شیر خان کاکوزئی سمیت ضلعی انتظامیہ اور لیویز حکام شریک ہوئے۔

دوسری جانب قوم ملیزئی کی نمائندگی حاجی حبیب اللہ شادیزئی، ناظم صلاح الدین، حاجی عبدالعلیم پہلوان، حاجی قیوم صحرائی، حاجی عبدالحمید، حاجی محمد عیسی خان، محمد صادق خان اور دیگر معززین نے کی۔

🌙 اختتامی دعا:

اللہ رب العزت ان تمام علماء، مشران اور امن دوست شخصیات کو جزائے خیر عطا فرمائے جن کی شب و روز کی محنت سے دو معتبر قبائل ایک بڑے سانحے سے محفوظ رہے۔

📍 اے جے نیوز، قلعہ عبداللہ – جمیل گلستانی

25/10/2025

پہ چمن بوستان کی، د اعوان کھول او بوستان کھول پہ جنجال کی دا وخت ۔مشران علمای کرام پہ ختمیدو کی لگیا دی

25/10/2025

📰 خبر کی تفصیل:
ذرائع کے مطابق، اوانزئی قبیلے کے افراد سعداللہ حاجی محمد لال اور بشیر احمد آج چمن میں اپنی زمین واپس حاصل کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ زمین کچھ عرصے سے تنازعے میں تھی، تاہم آج اوانزئی قبیلے نے موقع پر جا کر زمین پر دوبارہ قبضہ حاصل کیا۔

24/10/2025

📰 گلستان قلعہ عبداللہ میں قبائلی روایات پامال — 16 سال بعد بدلے کے نام پر خون بہہ گیا

بلوچستان کے علاقے گلستان میں ایک افسوسناک اور چونکا دینے والا واقعہ،
نصرالدین کاکڑ کے بھتیجے نے حمیدزئی قبیلے کے بے گناہ ملک عبدالکریم کو “بدلے” کے نام پر قتل کر دیا۔

یاد رہے، 2009 میں دونوں قبائل کے درمیان قرآنِ پاک پر صلح اور دو کروڑ روپے دیت ادا کی گئی تھی۔
اب اس معاہدے کی خلاف ورزی نے پشتون ولی، اسلامی روایات اور قبائلی میڑھ کے تقدس کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

علاقے میں غم و غصہ اور بے چینی کی فضا ہے،
ضلعی انتظامیہ نے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

📍 رپورٹ: نورک نیوز، گلستان قلعہ عبداللہ
🕊️ “امن کی روایت ٹوٹے تو خون بھی رو پڑتا ہے...”

---

🔖 ہیش ٹیگز:

24/10/2025

📰 گلستان نورک میں سڑک کے ناقص معیار پر عوام برہم — کام میں کوتاہی پر احتجاج کی وارننگ

گلستان نورک (خصوصی رپورٹ) —
علاقے کے عوام نے بینڈار ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تعمیر کی جانے والی سڑک کے ناقص معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک میں استعمال ہونے والا میٹریل کم معیار کا ہے اور کام غیر ذمہ دارانہ انداز میں کیا جا رہا ہے۔

عوام کے مطابق سڑک کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا، مگر جو حصہ تیار کیا گیا ہے وہ بھی چند دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے ایکسین اور سب انجینئر کو بارہا درخواست دی گئی ہے کہ وہ موقع پر معائنہ کریں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

عوام نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس مسئلے پر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو وہ روڈ بند کر کے احتجاج کریں گے اور ٹھیکیدار کو کام کرنے نہیں دیا جائے گا جب تک سڑک مکمل طور پر معیاری انداز میں تیار نہیں ہو جاتی۔

📢 ہم ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے، عوامی شکایات کا ازالہ کرے اور قومی خزانے سے جاری فنڈز کا صحیح استعمال یقینی بنائے۔

📍یہ خبر عوامی شکایت اور مقامی ذرائع کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

قلعہ عبداللہ/گلستان نورک
Quetta