آئیڈیل پبلک گرائمر سکول میں سالانہ رزلٹ کے دوران کلاس ون اور کلاس ٹو کے طلباء پشتو ثقافتی اتن پیش کررہے ہیں❤️❤️
Ideal public grammar School
ہمارا عزم تعلیم یافتہ معاشرہ
آئیڈیل پبلک گرائمر سکول میں طلباء رزلٹ 2024 کے دوران ٹیبلو پیش کررہے ہیں ۔
15/12/2024
الحمدللہ! آج ائیڈیل پبلک انگلش گرامر سکول میں سالانہ امتحانات کے نتائج کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جو کہ کامیابی کے ایک اور سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے تقریب کے معزز مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر محمد رفیق صاحب اور قائد سکول مخلص پرنسپل جناب ہاشم فیروزی صاحب کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے
اس کے علاوہ دیگر سکولوں کے پرنسپل صاحبان جس میں ہوپ سکول پرنسپل امان اللہ صاحب ،مشن سکول پرنسپل حنیف جان صاحب ،اقرادارلقلم سکول پرنسپل عنایت اللہ صاحب ،چیلنجر سکول پرنسپل عثمان صاحب،نظامی سکول پرنسپل غنی صاحب ،معزز والدین اور دیگر معزز شخصیات کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز اور حوصلہ افزائی ہے۔
ہم اپنے معزز مہمانانِ گرامی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہماری تقریب کو رونق بخشی والدینِ محترم، آپ کا تعاون ہمیشہ ہمارے لیے طاقت کا ذریعہ رہا ہے آپ کی دلچسپی اور بچوں کی تربیت کے لیے آپ کی کاوشیں ہمارے لیے قابلِ فخر ہیں۔
عزیز طلباء و طالبات آج کے نتائج آپ کی انتھک محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہیں آپ سب قابلِ ستائش ہیں اور ہم آپ کو دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں تاہم یاد رکھیں کہ کامیابی ایک سفر ہے منزل نہیں۔ اپنی محنت اور لگن کو جاری رکھیں تاکہ آپ آنے والے چیلنجز کو بھی کامیابی کے ساتھ عبور کر سکیں۔
اہم اعلان: والدینِ گرامی کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اسکول یکم جنوری سے دوبارہ کھل رہا ہے گزارش ہے کہ بچوں کو وقت پر اسکول بھیجیں تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔
آخر میں ایک بار پھر ہم آپ سب کی شرکت کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو ہمیشہ کامیابیوں سے نوازے۔
"Ideal Public Grammar School's annual Sports Week featured various sports along with an inter-school cricket tournament, where six teams participated. Ideal Lions emerged victorious in the finals and claimed the championship title for the year 2024."
Monthly test of Ideal public grammar School
آئیڈیل پبلک گرائمر سکول میں 28.09.2024 کو طلباء کے درمیان سٹوڈنٹ کارڈز تقسیم کئے گئے۔
Student cards distributed among the students of Ideal public grammar School .🎉🎉
یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے
آئیڈیل سٹارز پہلے ہی سال میں بڑے بڑے کامیابیوں کی طرف گامزن۔
نظامی پبلک ہائی سکول میں ختم نبوت کے موضوع پر ایک پروگرام منعقد ہوئی۔اس دوران ختم نبوت کے موضوع پر تمام پرائیویٹ سکولز کے درمیان کوئز کا مقابلہ رکھا گیا۔
اسی طرح کوئز کے مقابلے میں آئیڈیل سٹارز نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔اس ختم نبوت پروگرام میں ہمارے طلباء نے بہت دلچسپی سے حصہ لیا ۔طلباء کے والدین اور اساتذہ کرام کا ساتھ دینے ہم پر بہت مشکور ہوں۔
A short experiment of the student of Ideal public grammar School.
کلاس دوئم کے طالب علم محمد ابرار نے ایک چھوٹا سا تجربہ کیا جو کامیاب ہوا۔معلومات کیلئے ویڈیو ملاحظہ فرمائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Quetta
IDEAL5566