08/06/2026
الحمدُللہ آج بروز پیر بتاریخ 08-06-2026 الحمد اسلامک مڈل پبلک سکول نے ششماہی امتحان کے رزلٹ کا اعلان چئیرمین شاہ حُسین عُثمانی اور پرنسپل امیربخش بلوچ کی نگرانی میں کردیا ہے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت ہمارے سکول کے معزز معلم القرآن جناب خلیل احمد جتوئی نے حاصل کی۔تمام معزز اساتذہ کرام صاحبان نے پوزیشن ہولڈر کے مابین انعامات تقسیم کئے اور سکول کے طلباء نے تقاریر، ملی نغمہ اور نعت مقبول رسول ؐ نے پیش کیا۔
میں تمام معزز اساتذہ کرام صاحبان کاتہہ دل سے شکرگزار ہوں جنھوں نے سردی گرمی کوبرداشت کرکے بچوں کوتعلیم کے بیش بہا دولت سے منور کیا۔
آخر میں سکول کومعلم القرآن جناب خلیل احمدصاحب نے سکول کی ترقی وخوشحالی کے لئے بارگاہ الہٰی میں دعاکی۔
آخرمیں سکول کے چئیرمین نے موسم گرماکی تعطیلات از 08-06-2026 تا 31-07-2026 تک کااعلان کیا ان شاءاللہ عزوجل سکول میں درس وتدریس کا عمل دوبارہ یکم اگست سے شروع کیاجائیگا۔