08/06/2026
آج مورخہ 8 جون 2026 کو گورنمنٹ بوائز انٹر کالج کلی شیخان کوئٹہ کے وفد میں شامل پروفیسر عبدالعزیز شاہوانی اور پروفیسر اقبال شاہوانی نے کلی شیخان کالج کی داخلہ مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کلی شیخان اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کلی جیو کا دورہ کیا اور مزکورہ اسکولوں کے پرنسپل صاحبان سے ملاقات کی ۔اور ان سے گزارش کی کہ انٹر کالج کلی شیخان میں داخلے شروع ہیں اور فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو انٹر کالج کلی شیخان میں داخلے کے حوالے سے آگاہ کیا جاۓ ۔اس سسلسلے میں پرنسپل صاحبان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔۔