Balochistan Jobs and Scholorships Updates

Balochistan Jobs and Scholorships Updates DM for paid Collaboration and Promotion✔️
(2)

04/05/2026

اگر بلوچ نوجوان معاشی مواقع کی تلاش میں ہیں تو انہیں ایف سی میں شامل ہونا چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا امریکی نشریاتیادارے کو انٹرویو ??
🧐🧐

04/05/2026

بلوچستان میں FC کا ایک اور ہیڈکواٹر قائم کرنے کی منظوری
ایف سی بلوچستان (West) کے ہیڈکوارٹر کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی کابینہ نے 25 اپریل کو نئے ہیڈکوارٹر کے قیام کی منظوری دی تھی

04/05/2026

🇵🇰 🇮🇳 🇱🇰 🇳🇵🇧🇩 دوسرے ممالک عمل اور تجربے سے آگے بڑھتے ہیں، جبکہ ہماری میں تعلیم اب بھی صرف رٹا تک محدود ہے — یہی ہمارا سب سے بڑا المیہ ہے۔” 😢😢

03/05/2026

کوئٹہ : پولیس کی بڑی کارروائی، سٹی نالے سے 92 افراد تحویل میں لے کر ری ہیبلیٹیشن سینٹر منتقل

03/05/2026

پی ایس ایل کا فائنل پشاور زلمی نے جیت لیا۔

03/05/2026

سیول ہسپتال سے سیول کالونی میں پانی کی سپلائی بند کر دی گئی

سیول ہاسپٹل میں 24 گھنٹے سروسز دینے والے افراد کے لیے سیول ہاسپٹل سے سول کالونی میں پانی پچھلے ایک ہفتے سے بند کر دیا گیا جب بھی جون کا مہینہ اتا ہے تو یہ پانی کا مسئلہ ہو جاتا ہے 24 گھنٹوں میں صرف 10 منٹ جو پانی اتا تھا وہ بھی بند کر دیا گیا ہے لہذا ہم اہلیان کالونی وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بکٹی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سیکرٹری ہیلتھ مجیب الرحمٰن پانیزی ایم ایس سیول ہاسپٹل ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ اپ سے درخواست کرتے ہیں کہ سیول کالونی کا پانی کا مسئلہ جلد سے جلد حل کیا جائے

03/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن 20 مئی 2026 سے جاری کرنے کا فیصلہ ۔۔۔حکومتی ذرائع

Interview Schedule Health Committee Quetta Division.
03/05/2026

Interview Schedule Health Committee Quetta Division.

ایف۔ائی۔اے (FIA) جابز کا سلیبس 2025
03/05/2026

ایف۔ائی۔اے (FIA) جابز کا سلیبس 2025

بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے روشن مستقبل — 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپسوزیراعلیٰ بلوچستان جناب میر سرفراز بگٹی کے وژن اور وزیر ت...
03/05/2026

بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے روشن مستقبل — 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس

وزیراعلیٰ بلوچستان جناب میر سرفراز بگٹی کے وژن اور وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کے عزم کے مطابق، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومتِ بلوچستان، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے ذریعے ورلڈ بینک کے تعاون سے بلوچستان بھر کی انٹرمیڈیٹ پاس طالبات کے لیے 4 سالا بی ایس ایجوکیشن اور بی ایڈ پروگرم میں 400 مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔

یہ اسکالرشپ پروگرام بلوچستان کے تمام اضلاع کی اُن اہل طالبات کے لیے ہوگا جنہوں نے انٹرمیڈیٹ مکمل کر لیا ہے اور جن کی عمر زیادہ سے زیادہ 22 سال ہو۔ اسکالرشپ کے اشتہار اور درخواست جمع کروانے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

منتخب طالبات کو پاکستان کی معروف جامعات جو کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں واقع ہیں وہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، جہاں ان کے تمام تعلیمی اخراجات اسکالرشپ پروگرام کے تحت مکمل طور پر برداشت کیے جائیں گے۔ مستفید ہونے والی طالبات کو ٹیوشن فیس یا دیگر تعلیمی اخراجات کی مد میں کوئی رقم ادا نہیں کرنا ہوگی۔

یہ اقدام حکومتِ بلوچستان کے اس وسیع وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد معیاری تعلیم تک رسائی کو فروغ دینا اور بلوچستان کی ہر بیٹی کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر کے بااختیار بنانا ہے۔

To join the Scholarship WhatsApp Channel, join the group via this Link

👇 مزید معلومات کیلئے فالو کریں 👇🍁
https://whatsapp.com/channel/0029Vag3PdEI7BeH75Ulue2O

⬛ *بلوچستان میں پٹواری کی صرف 300 آسامیوں کے لیے تقریباً 47 ہزار امیدواروں کی درخواستیں آنا ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ ہزاروں...
03/05/2026

⬛ *بلوچستان میں پٹواری کی صرف 300 آسامیوں کے لیے تقریباً 47 ہزار امیدواروں کی درخواستیں آنا ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ ہزاروں طلبہ کوئٹہ آ کر ٹیسٹ دیتے ہیں، جن میں پہلے سے سرکاری ملازمت کرنے والے افراد بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بیچلر، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری رکھنے والے نوجوان بھی انہی چھوٹی نوکریوں کے لیے لائن میں کھڑے نظر آتے ہیں۔*

▪️یہ صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان میں بے روزگاری کس قدر بڑھ چکی ہے اور میرٹ کی جگہ سفارش اور ناانصافی نے لے لی ہے۔ وہی نوجوان جو کبھی بڑے افسر بننے کے خواب دیکھتے تھے، آج ایک چھوٹی سی نوکری کے لیے بھی ترس رہے ہیں۔ یہ سب صرف طلبہ کی ناکامی نہیں بلکہ حکومت کی نااہلی اور ناقص نظام کی عکاسی ہے۔

▪️افسوس کی بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی کچھ لوگ انہی طلبہ پر تنقید کرتے ہیں، حالانکہ اصل مسئلہ نظام کی خرابی ہے۔ سرداری نظام، سیاسی اثر و رسوخ اور سفارش کلچر نے قابل اور محنتی لوگوں کے لیے راستے بند کر دیے ہیں۔ اکثر جگہوں پر نوکریاں پہلے ہی طے ہو چکی ہوتی ہیں اور عام امیدوار صرف رسمی کارروائی کا حصہ بن کر رہ جاتے ہیں۔

▪️آج بلوچستان کا ہر طالب علم مایوس اور پریشان ہے۔ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ کر خوفزدہ ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو نوجوانوں کا اعتماد ختم ہو جائے گا اور وہ ملک و قوم کے لیے اپنا کردار ادا کرنے سے بھی محروم رہ جائیں گے۔

▪️ضرورت اس بات کی ہے کہ میرٹ کو بحال کیا جائے، شفاف نظام قائم کیا جائے اور نوجوانوں کو ان کا حق دیا جائے۔ کیونکہ جب تک انصاف نہیں ہوگا، ترقی ممکن نہیں۔

BALOCHISTAN AGRICULTURE COLLEGE, QUETTARe-Admissions B.Sc. (Hons) for Spring Semester 2026, Session 2025-2029.Last date ...
03/05/2026

BALOCHISTAN AGRICULTURE COLLEGE, QUETTA
Re-Admissions B.Sc. (Hons) for Spring Semester 2026, Session 2025-2029.
Last date for Submission Forms: 11-05-2026

https://bac.edu.pk/admissions-are-open/

Address

Street No 2 Prince Road
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Jobs and Scholorships Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category