Al Huda Online Islamic Academy

Al Huda Online Islamic Academy

Share

This is an Islamic Academy Only for Islamic education

30/07/2024

الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ ۪ وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ کا مطلب ہوگا وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو اسکے پختہ کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور اس چیز کو قطع (توڑتے)ہیں جس کو ملانے (جوڑنے) کا اللہ نے حکم دیا ہے۔یعنی فاسق وہ لوگ ہیں جو اللہ کے عہدکو توڑ ڈالتےہیں اور حقوق اللہ کی پرواہ نہیں کرتے، یہا ں عہد سے مراد وہ عہد (عہدِ الست، اَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ)ہے جو عالم ِ ارواح میں سب روحوں سے لیا گیا تھا کہ صرف اللہ ہی کی بندگی کریں گےاور اسی کو خالق، مالک و حاکم مانیں گے۔او ر ساتھ ہی قطع رحمی ، رشتہ داروں سے تعلق توڑ کر حقوق العباد کا بھی لحاظ نہیں رکھتے۔ (واللہ اعلم)

29/07/2024

اکلوتے بیٹے کا جنازہ تیار مگر اس مرد مجاہد نے یہ کہہ کر
اپنا سفر آگے کے طرف جاری رکھا۔
بیٹے کا جنازہ کوئی اور بھی پڑھا سکتا ہے
مگر محمد عربی صلَّى الله عليه وسلم کے عزت و حرمت
کے لیے سفر کرنا اور لڑنا اپنے اوپر فرض عین سمجھتا ہوں۔
یہ تھے مرد حریت، شیر سرحد مولانا غلام غوث ہزاروی رح

27/07/2024

ایک مرتبہ حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ پر غداری کا مقدمہ چلا اور فرنگی کی عدالت ہال کراچی میں ان کی پیشی ہوئی، مولانا محمد علی جوہر اور بہت سارے دوسرےاکابرین بھی وہاں جمع تھے، فرنگی نے بلایا اور کہا کہ حسین احمد! یہ جو تم نے فتویٰ دیا ہے کہ انگریز کی فوج میں شامل ہونا حرام ہے،اس کی اجازت نہیں، تمہیں پتا ہے کہ اسکا نتیجہ کیا ہو گا؟ حضرت نے فرمایا کہ ہاں مجھے پتا ہے اس کا نتیجہ کیا ہے، اس نے پوچھا کہ کیا نتیجہ ہے؟ حضرت کے کندھے پر ایک سفید چادر تھی، حضرت نے اس کی طرف اشارہ کرکے فرمایا کہ یہ اس کا نتیجہ ہے، فرنگی نے کہا کہ کیا مطلب؟ فرمایا کہ کفن ہے، میں اپنے ساتھ لے کر آیا ہوں تاکہ تم اگر مجھے پھانسی بھی دے دو گے تو کفن میرے پاس ہوگا، مولانا محمد علی جوہر نے حضرت کے پاؤں پکڑ لیے اور عرض کیا کہ حضرت! تھوڑا سا ذومعنی سا جواب دے دیں جس سے آپ بچ جائیں، کیونکہ ہمیں آپکی بڑی ضرورت ہے، آپ ہمارے سر کا تاج ہیں، آپ جیسے اکابر ہمیں پھر نہیں ملیں گے مگر حضرت مدنیؒ کی اس وقت عجیب شان تھی۔سبحان اللہ فرنگی کہنے لگا: حسین احمد! تمہیں کفن لانے کی کیا ضرورت تھی؟جس کو حکومت پھانسی دے اس کو کفن بھی حکومت دیتی ہے، حضرت مدنیؒ نے فرمایا: اگرچہ کفن حکومت دیتی ہے، لیکن میں اپنا کفن اس لیے لایا ہوں کہ فرنگی کے دیے ہوئے کفن میں مجھے اللہ کے حضور جاتے ہوئے شرم آتی ہے، میں قبر میں تمہارا کفن بھی لے کر جانا نہیں چاہتا۔ ہمارے اکابر کیا استقامت کے پہاڑ تھےاللہ اکبرشجرہ نسب سے حسین احمد مدنی سید ہیں۔۔۔اور حسین بن علی رض کی اولاد میں سے ہیں۔ ❤️

27/07/2024
26/07/2024

*🌴پرندوں کی زﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮯ لیے 6 ﺳﺒﻖ ﮨﯿﮟ۔۔۔۔*

*(1) ... ﯾﮧ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯿﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ*
*ﻣﺤﻨﺖ ﺍﻭﺭ ﺟﮩﺪ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﺎ ﭘﯿﭧ ﭘﺎﻟﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔۔۔۔*

*(2) ... ﯾﮧ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﺎﺑﻨﺪ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮨﻢ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﭨﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﺭﺯﻕ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻟﻮﭨﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔۔۔۔*

*(3) ... ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺎﻝ ﺣﺪ ﺗﮏ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﺍﻭﺭ ﺗﻨﻈﯿﻢ ﮐﺎ ﺟﺬﺑﮧ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﺳﻔﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ۔۔۔۔*

*(4) ... ﮨﻤﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﺫﺧﯿﺮﮦ ﺍﻧﺪﻭﺯﯼ ﮐﺮﺗﺎ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﮔﺎ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﯾﮧ ﺣﺮﯾٖﺺ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ۔۔۔۔*

*(5) ... ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﯾﮧ ﺻﺎﺑﺮ ﺍﻭﺭ ﺗﻮﮐﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﮨﮯ۔۔۔*

*(6) ... ﺁﺧﺮﯼ ﺑﺎﺕ ﯾﮧ ﮐﮧ مستقل ﺍﯾﮏ جگہ ﯾﺎ ﻣﻘﺎﻡ ﮐﮯ ﻗﯿﺪﯼ ﮨﻮﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ ﮐﺴﯽ ﺟﮕﮧ ﮐﻮ ﺟﺎﮔﯿﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺎﺗﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﺟﮩﺎﮞ ﺭﺯﻕ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺯﮔﺎﺭ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﻭﮨﯿﮟ ﮈﯾﺮﮦ ﮈﺍﻝ ﻟﯿﺘﮯ ہیں۔۔۔*

26/07/2024

نعت رسول ﷺ

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Quetta
87300