30/05/2025
Cambridge islamic school Quetta
education system
30/05/2025
امتحانات کے بارے میں
محترم والدین، بچوں کے سالانہ امتحانات قریب ہیں اور اس سلسلے میں ہم اپنی کچھ گزارشات آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہیں گے۔
1۔ امتحانات صرف پہلے سے سیکھے ہوئے خیالات کو پختہ کرکے کاغذ پر اتارنے کا نام ہے۔ سیکھنے کا عمل کلاس روم کے اندر اور باہر انجام پاتا ہے جس میں بچے اپنی موجودہ معلومات میں کسی نئی چیز کا اضافہ کرتے ہیں لیکن جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں، ہمارے امتحانات ، پہلے سے سیکھی ہوئی معلومات کو ہی کاغذ پر اتارنے کا نام ہے اس لیئے کچھ نیا نہیں سیکھ پاتے۔ اس لیئے اس کو اہمیت بھی اس قدر ہی دینی چاہیے۔
2۔ اسی طرح ، دنیا کے تعلیمی شعبے میں پیشرفتہ ممالک میں امتحانات کو اس قدر اہمیت نہیں دی جاتی۔ دنیا کا سب سے خوشحال ملک کہلانے والے فن لینڈ میں بارہویں جماعت کے آخر میں ہی باقاعدہ امتحانات ہوتے ہیں تاکہ بچوں کیلئے کسی مناسب یونیورسٹی کا انتخاب کیا جاسکے۔ بارہویں سے قبل چھوٹے موٹے امتحانات سے ہی کام لیا جاتا ہے۔ اسی طرح، بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں تیسری اور کچھ میں پانچویں جماعت تک امتحانا ت ختم کردیئے گئے ہیں۔ اسی طرح، کچھ ممالک میں تیسری اور کچھ میں پانچویں جماعت تک بچوں کو فیل کرنے کی اجازت نہیں۔ اسی لیئے مشہور فلسفی اور ماہر تعلیم ، برٹرنڈ رسل لکھتے ہیں کہ، "میرے نزدیک امتحانات کا واحد مقصد یونیورسٹی کیلئے مناسب افراد کا انتخاب ہے، اس کے علاوہ مجھے اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا"۔
3۔ ہمارے ہاں، پوزیشنز کو لیکر بہت لے دے ہوتی ہے۔ والدین اور ان کی دیکھا دیکھی، بچے بھی پوزیشنز کیلئے جان کی بازی لگادیتے ہیں اور سب نفسیاتی طور پر بے تحاشا پریشر یا دباؤ میں آجاتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر شاید حیرت ہو کہ پاکستان، ہندوستان اور معدود چند ممالک کے علاوہ ، دیگر ممالک میں پوزیشنز کا رواج ہی نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، ترکی میں 75 سے 80 نمبر لینے والوں کو ایک طرح کے سرٹیفکیٹ ، 80 سے 85 کو دوسرے اور اس سے اوپر کو ایک اور طرح کے سرٹیفکیٹس دیئے جاتے ہیں، اس سے یہ ہوتا ہے کہ کلاس کے تقریبا سارے بچے خوش خوش اپنے گھرو ں کو لوٹتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں، تیس میں سے تین بچے خوش جبکہ باقی بچے ان کو کوستے ہوئے گھروں کی راہ لیتے ہیں۔
اسی لیئے امتحانا ت کو اسی قدر اہمیت دیں،جتنا کہ اس کو دینی چاہیئے۔ اس کو لیکر اپنی اولاد کو ایک غیر ضروری اذیت سے نہ گزاریں۔
اس کے بجائے حقیقی پڑھائی یاسیکھنے کا عمل بچوں کی روزانہ سکول آمد سے انجام پاتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ آپ کے بچے غیر حاضر نہ ہوں، ان کو گھر پر بھی پڑھنے کیلئے مناسب ماحول ، وقت اور راہنمائی فراہم کی جائے اور ان کو عادت ڈالی جائے کہ وہ مستقل بنیادوں پر پڑھنے کی عادت ڈالیں ناکہ صرف امتحانات کے دنوں میں۔ اسی طرح، والدین بچے کے اساتذہ کے ساتھ روابط کو بہتر بنائیں اور یہ ممکن ہوگا جب آپ تمام پیرنٹس ٹیچرز میٹنگز میں شرکت کریں۔ اسی طرح، گھر سے بچوں کو متعلقہ کتابیں، کاپیاں، اور دیگر سامان کے ساتھ صاف ستھرے یونیفارم میں سکول بھیجیں۔ان سب اقدامات سے آپ اپنے بچوں کی حقیقی تعلیمی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔
(پرنسپل کی طرف سے، والدین کی خدمت میں)
Cambridge Islamic school Quetta
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میری طرف سے اور کیمبرج اسلامک اسکول کی طرف سے آپ سب کو چاند 🌙 رات اور ایڈوانس عید مبارک ہو
اللہ تبارک و تعالی سے🤲 دعا ہے کہ یہ عید آپ کے یے بہت ساری خوشیاں لائے 👨👩👧👦
آمین ثم آمین
01/04/2022
بے سہارا اور یتیموں بچوں کا غم خوار
چرمین موسی خان خلجی نے کیمبرج اسلامک سکول
کا خصوصی دورہ کیا_
جہان پر موسی خلجی کی جانب سے تقریبن 120سے زاید غریب یتیم اور نادر بچوں کاسالانہ فیس جمع کیا جوکہ تین سال سے زیر تعلیم ہےہر سال کی طرح اس بار بھی فیس ایک ساتھ جمع کیاگیا اور سکول کی انتظامیہ کو پانچ لاکھ 500000
چیک دیا گیا۔
شکریہ موسی خان خلجی
ترکی کے ایک جہاز میں ایک ٹیچر سوار ہوا. اسی جہاز کا پائلٹ ان محترم ٹیچر کا سٹوڈنٹ تھا. اس نے اپنے استاد کو اپنے ہی جہاز میں دیکھ کر خوشی کا بھرپور اظہار کیا. مگر اپنے ٹیچر کو سرپرائز دے کر.
اس نے جہاز کے عملے کو تیار کیا کہ پھول پیش کریں. اور ساتھ ہی ساؤنڈ سسٹم کی مدد سے یہ اعلان کیا.
"قابل احترام پیسنجرز. میں اس جہاز کا کیپٹن بول رہا ہوں. آج کا دن میرے لئے بہت اہم ہے. آج اس جہاز میں بہت ہی اہم شخصیت سوار ہیں جو کہ میرے ٹیچر ہیں. جن کی وجہ سے آج میں کیپٹن بنا.
▪︎ADMISSION OPEN SESSION || 2022
▪︎Balochistan's Largest Educational Network
▪︎Educate Your Child Better!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Quetta
30/05/2025