27/01/2026
سردی کی شدت میں اضافے کے باعث پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے 31 جنوری تک اسکول صبح 9 بجے تک کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری بلاکر نیا تعلیمی کیلنڈر طے کیا جائے۔ چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وزیرتعلیم سندھ سردی کے باعث 31 جنوری تک اسکولز کھلنے کا وقت صبح 9 بجے برقراررکھیں۔چیئرمین پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے نئے داخلے، امتحانی شیڈول اور تعطیلات کے تعین پر فوری غور کی بھی درخواست کی گئی۔