Hello Wello

Hello Wello

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hello Wello, Education, Satellite Town Block 3, Kalat Road, Quetta.

22/07/2025

وفاقی محتسب غریبوں کی عدالت

22/07/2025

وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار اسد اللہ کو گیس کے بل میں 41,148 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔

کوئٹہ/ پریس ریلیز

شکایت گزار نے بتایا کہ ادارے نے اس کا میٹر تبدیل کر دیا تھا، لیکن اس کے باوجود اسے دسمبر 2024 کے دوران زائد عبوری بل یعنی 73,440 روپے اور 18,614 روپے چارج کیے گئے۔اس نے بلوں کی درستگی کے لیے متعلقہ محکمے سے رجوع کیا، لیکن کوئی مثبت جواب نہ ملا۔لہٰذا، انہوں نے اپنے مسائل کے ازالے کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا۔اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس کے بل کی درستگی جلد از جلد کی جائے۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے شکایت گزار کے بل کی درستگی کر دی۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

22/07/2025

وفاقی محتسب کے احکامات پر ژوب کے رہائشی درخواست گزار نذیر شاہ کو پاکستان بیت المال سے 20,000 کا امدادی چیک دلوا دیا گیا۔

کوئٹہ/ پریس ریلیز

درخواست گزار نذیر شاہ نے بتایا کہ بیت المال میں کئی بار درخواست جمع کروانے کے باوجود ان کے ساتھ کوئی امداد نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کی کوئی شنوائی ہوئی۔
لہٰذا انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دی۔
درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ نے انکوائری کا آغاز کیا اور بیت المال دفتر سے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا، تاہم متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہٰذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار نذیر شاہ کو امدادی چیک فوری طور پر دیا جائے۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو 20,000 روپے کا چیک دے دیا۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

22/07/2025

وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار عبد الناصر کے علاقہ حب میں نیٹورک کا مسئلہ حل کر دیا گیا۔
کوئٹہ/ پریس ریلیز

شکایت گزار نے بتایا کہ ان کے علاقے میں موجود واحد سیلولر موبائل نیٹ ورک ٹاور ، جو یوفون کے زیرِ انتظام ہے، شمسی پینلز پر انحصار کرتا ہے۔تاہم، یہ پینل انتہائی خراب حالت میں ہیں، جس کے باعث سورج غروب ہونے کے بعد نیٹ ورک سگنلز مکمل طور پر غائب ہو جاتے ہیں۔اس وجہ سے علاقے کے مکینوں اور آنے والے زائرین کو شدید دشواری کا سامنا ہے، خاص طور پر ہنگامی حالات یا رابطے کی فوری ضرورت کے وقت۔شکایت گزار نے بتایا کہ وہ متعلقہ ایجنسی اور اتھارٹی سے کئی مرتبہ رابطہ کر چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔
لہذا انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمہ کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے علاقہ میں نیٹورک سگنلز کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا کیا جائے۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے علاقہ میں نیٹورک سگنلز کا مسئلہ حل کر دیا۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار سمیت اہلِ علاقہ نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

22/07/2025

ریجنل ہیڈ EOBI جناب ابراہیم ساسولی کی وفاقی محتسب کوئٹہ آمد۔EOBI رجسٹریشن کے حوالے سے ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب جناب غلام سرور بروہی کو رپورٹ پیش کی اس موقع پر انویسٹیگیشن آفیسر احمد وقاص کاشی بھی موجود تھے۔

22/07/2025

کمشنر آئی آر ڈی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ جناب سرور جاوید اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

22/07/2025

وفاقی محتسب کے احکامات پر نادر شاہ کو پاکستان بیت المال سے 27900 روپے کا چیک دلوا دیا گیا۔

کوئٹہ/ پریس ریلیز

شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ میڈیکل کالج خضدار بلوچستان میں تیسرے سال کے ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں۔انہوں نے نومبر 2023 میں پاکستان بیت المال اسکالرشپ کے لیے درخواست دی اور تمام ضروری دستاویزات متعلقہ دفتر میں جمع کروائیں، لیکن اب تک ایجنسی کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہو سکا۔
لہذا انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہٰذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو اسکالرشپ کی رقم دے دی جائے۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمہ نے درخواست گزار کو اسکالرشپ کی رقم 27900 روپے فراہم کر دیے۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

22/07/2025
22/07/2025

وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار منیر احمد کو گیس کے بل میں 15٫312 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔

کوئٹہ/ پریس ریلیز

شکایت گزار نے بتایا کہ ادارے نے اس کا میٹر تبدیل کیا۔اور اسے 25,470 روپے کا بل بھیجا، جس میں موجودہ چارجز 6745 روپے شامل تھے۔اس نے بل کی درستگی کے لیے ادارے سے رجوع کیا، لیکن کوئی مثبت جواب نہ ملا۔
لہٰذا، انہوں نے اپنے مسائل کے ازالے کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا۔اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کی۔تاہم، متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بل کی درستگی جلد از جلد کی جائے۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمہ نے درخواست گزار کے بل کی درستگی کر دی جس سے انہیں 15,312 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

22/07/2025

وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار دانیال بٹ کو بجلی کے بل میں 34,711 روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔

کوئٹہ / پریس ریلیز

درخواست گزار نے بتایا کہ جنوری 2025 میں انہیں 2,688 یونٹس پر مشتمل 1,68,047 روپے کا غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔
بل کی درستگی کے لیے انہوں نے فوری طور پر متعلقہ محکمے سے رجوع کیا، لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔
بالآخر، انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی غفلت و غیر منصفانہ بلنگ کے خلاف شکایت درج کرائی۔
شکایت موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت کی۔
تاہم، متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش وضاحت پیش نہ کر سکا۔
اس پر وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بجلی کے بل کی بلا تاخیر درستگی کی جائے۔
احکامات موصول ہوتے ہی محکمہ نے بل درست کر دیا، جس سے درخواست گزار کو 34,711 روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔

اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

22/07/2025

وفاقی محتسب کے احکامات پر کچھی کے رہائشی فیض محمد کو پاکستان بیت المال سے 20,000 کا امدادی چیک دلوا دیا گیا۔

کوئٹہ/ پریس ریلیز

درخواست گزار فیض محمد نے بتایا کہ پاکستان بیت المال میں کئی بار درخواست جمع کروانے کے باوجود ان کی نہ تو کوئی امداد ہوئی اور نہ ہی کوئی شنوائی۔
لہٰذا انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کی۔متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار فیض محمد کو امدادی چیک فوری طور پر دیا جائے۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو 20,000 روپے کا چیک دے دیا۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Address

Satellite Town Block 3, Kalat Road
Quetta
87300