naveedshahzad062

naveedshahzad062 محنت میں عظمت ہے.

19/02/2025
29/05/2022
24/07/2021

تبدیلی کب اور کیسے آئے گی؟
تحریر : نوید شہزاد

آج سے کم و بیش 75 سال پہلے 1947 میں مولانا ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ نے ایک کتاب "انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر" تحریر فرمائی. اس کتاب کو پڑھنے کے بعد ہزاروں نتائج اخذ کیے جاسکتے ہیں لیکن مجھے ان نتائج میں سے جس نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ درج ذیل ہے.

"حالات میں کوئی بڑی تبدیلی اُس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک کہ دنیا کی قیادت مادّہ پرست اور نا خدا ترس انسانوں کے ہاتھ سے نکل کر خدا شناس اور خدا ترس انسانوں کے ہاتھ میں نہ پہنچ جائے جو پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں، اور انھیں کی ہدایات اور تعلیمات سے روشنی اور رہنمائی حاصل کرتے ہیں، اور اُن کے پاس آخری پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شریعت اور دین و دنیا کی رہنمائی کا مکمّل دستور موجود ہے. "

14 اگست 2014 کو جب عمران خان نے دھرنا دیا اور تبدیلی، تبدیلی کے نعرے لگانے شروع کیے، تو اپنے دوستوں اور کولیقس کے ساتھ بحث و مباحثہ میں مَیں اکثر کہا کرتا تھا کہ عمران خان کچھ نہیں کر سکے گا. یہ بات میں درج بالا بات کی بنیاد پر کہا کرتا تھا. کیونکہ یہ جملہ 1947 میں لکھا گیا آج تک 75 سالوں میں غریب، بے بس، لاچار اور مظلوم عوام کو اُن کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی غرض سے بے شمار تبدیلیوں کی کوششیں کی گئیں. مثلاً : ہندوستان تقسیم کیا گیا لیکن دونوں جانب کے حالات جُوں کے تُوں رہے. پاکستانی صوبہ بنگال سے بنگلہ دیش بن گیا لیکن جانبین کے حالات جیسے تھے ویسے ہی رہے. مولانا ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ نے کیا کمال کا تجزیہ کیا کہ تبدیلی تب تک نہیں آئے گی جب تک حکومت مادہ پرست اور ناخدا ترس انسانوں کے ہاتھ سے نکل کر خدا شناس، خدا ترس اور قیامت پر حقیقی معنوں میں ایمان رکھنے والے لوگوں کے ہاتھ میں نہ آجائے.

Address

Saigi Street No. 2
Quetta

Telephone

+923128058490

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when naveedshahzad062 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to naveedshahzad062:

Shortcuts

Share

Category