02/09/2026
*إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ*
اللہ تعالیٰ کے حکم سے *آج بمورخہ 2 ستمبر 2026 کو ہمارے انتہائی محترم اور قابلِ عزت شخصیت محب اللہ ولد مولا شمبے صاحب اس فانی دنیا سے رخصت فرما گئے۔
مرحوم کا تعلق ایک معزز اور علمی گھرانے سے تھا۔ وہ عبید اللہ صاحب پولیس تھانہ دوبندی کے مُہرر کے بھائی تھے۔ اس کے علاوہ عصمت اللہ، حبیب اللہ، عنایت اللہ کے بھائی اور عطاء اللہ بشر دوست، ڈاکٹر نصیب اللہ، امان اللہ، انجینئر احسان اللہ، ریٹائر ہیڈ ماسٹر نصراللہ، ہیڈ ماسٹر بسم اللہ، حمداللہ بینک مینیجر، حاجی رحمت اللہ کے چچا زاد بھائی تھے۔
محب اللہ صاحب صرف ایک نام نہیں تھے، وہ ایک تحریک تھے۔
وہ PSO کے ایک بہت بڑے نمائندے تھے اور علاقے کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں ہمیشہ پیش رہتے تھے۔
ساتھ ہی وہ میڈیا کے ایک سچے اور بے باک نمائندے تھے۔ حق کی بات کرنا، مظلوم کی آواز بننا اور سچ کو سچ کہنا ان کا شیوہ تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت، سچائی اور انصاف کے لیے وقف کر دی تھی۔
ان کی وفات سے نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ ان جیسے مخلص، بہادر اور حق گو افراد کا ملنا آج کے دور میں بہت مشکل ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین 😭😭😭