05/07/2025
کچلاک میں طالب علم کو سزا دینے پر استاد کو قتل کر دینا صرف ایک فرد پر حملہ نہیں، بلکہ پورے تعلیمی نظام، تہذیب، اور استاد کے مقدس رتبے پر حملہ ہے۔
کیا اس معاشرے میں اب استاد کو عزت دینے کے بجائے سزا دی جائے گی؟
کل کو کوئی اور استاد کسی بچے کو کچھ سکھانے سے ڈرے گا، کیونکہ اسے اپنی جان کا خطرہ ہوگا۔
یہ صرف ایک انسان کا قتل نہیں، علم کا گلا گھونٹا گیا ہے، اور معاشرے کو مزید جہالت کی طرف دھکیلا گیا ہے۔
🟥 حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کیس کو مثال بنائیں تاکہ آئندہ کوئی استاد عدم تحفظ کا شکار نہ ہو۔
استاد عزت کا حقدار ہے، لاش کا نہیں۔