14/07/2026
چیرمین بلوچستان یوتھ فاونڈیشن ایڈووکیٹ سالار خان کاکڑ۔
گزشتہ کئی دنوں سے زیارت دھرنے میں چپ چاپ دن رات موجود ایڈووکیٹ سالار خان کاکڑ نے دھرنے کے انتظامات میں کمی دیکھتے ہوئے اپنے دوستوں کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت پورے دھرنے میں 400 سے زائد بلب لگا کر روشنی کا انتظام کیا، جبکہ اسٹیج اور کرسیوں کا بندوبست بھی کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ دھرنے کے شرکاء کے لیے پانی اور کھانے کی فراہمی بھی مسلسل جاری ہے۔
وکلاء کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سالار خان کاکڑ نے تمام سماجی، سیاسی اور سول تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ زیارت سے آئے ہوئے مظاہرین کوئٹہ کے مہمان ہیں، ان کی بھرپور میزبانی کریں، دھرنے میں شریک ہوں اور اسے کامیاب بنا کر یہ پیغام دیں کہ پشتون متحد ہیں۔