30/04/2026
فجر و عصر کے بعد نماز جنازہ
امام اعظم ابوحنیفہ کے مسلک پر چلنے والوں کے لئے نماز صبح کے بعد جنگ سورج طلوع نہ ہو جائے اور عصر کی فرض نماز کے بعد جب تک مغرب کی فرض نماز نہ ہو جائے کوئی نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔ اکثر وبیشتر ب اللہ تبارک وتعالی اپنے فضل و کرم سے حرمین شریفین کی زیارت نصیب کراتا ہے تو وہاں اکثر یہ واقعہ پیش آتا ہے ۔ صبح کی فرض نماز کے بعد فور الیعنی ادھر سلام پھیرا اور ادھر نماز جنازہ ہونے لگتی ہے تو ایسی حالت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟ اور ایسا ہی عصر کی نماز کے بعد ہوتا ہے تو ایسی
حالت میں ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ نماز جنازہ پڑھیں کہ نہیں؟ ج فجر و عصر کے بعد نوافل جائز نہیں (ان میں دوگانہ طواف بھی شامل ہے ) مگر نماز جنازہ سجدہ تلاوت اور قضا نمازوں کی اجازت ہے۔ اس لئے نماز جنازہ ضرور پڑھنی چاہئے