05/06/2026
انشاءاللہ ضرور کامیاب ہوں گے وقت بدلے گا میرا الله وقت بدلنے میں دیر نہیں کرتا میرا وقت بھی ضرور ضرور بدلے گا
All Balochistan Teachers Rights
05/06/2026
انشاءاللہ ضرور کامیاب ہوں گے وقت بدلے گا میرا الله وقت بدلنے میں دیر نہیں کرتا میرا وقت بھی ضرور ضرور بدلے گا
05/06/2026
بچے ڈیسک پر یا ٹاٹ پر بیٹھیں ، فرق نہیں پڑتا ، اساتذہ کرام کا معاشی استحصال بند اور میرٹ پر بھرتیاں مستقل بنیادوں پر کئے جائیں معماران قوم کو سرعام سڑکوں پر نہ گھسیٹا جائے تب بات بنے گی
05/06/2026
کوئٹہ : محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ13جون کو پیش کرنے کیلئے سمری وزیر اعلی بلوچستان کو بھجوادی جو ابھی منظور نہیں ہوئی امکان ہے کہ صوبائی بجٹ 18 یا 19جون کو پیش کیا جائے گا ۔
مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کمنٹ میں موجود لنک وزٹ کریں.
ظلم کی انتہا ،پشتون بلوچ دربدر کی زندگی گزار رہے-
آج منگلہ کے عوام بدامنی کی وجہ سے اپنے آبائی وطن سے ہمیشہ ہمشیہ کیلے چلے گئے
05/06/2026
جہانگیر ترین کا ضلع پشین میں طلبہ و طالبات کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے نیا تعلیمی ادارہ قائم کرنے کا اعلان 👇
05/06/2026
آج ضلع پشین میں SBK کے مزید کنٹریکٹ اساتذہ کو سیکرٹری تعلیم لال جان جعفر نے تقرری کے آرڈرز جاری کر دیے۔
اس موقع پر لال جان جعفر نے اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری اسکولوں پر غالباً سالانہ 140 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجود تقریباً 70 فیصد بچے اسکول تو آتے ہیں لیکن مطلوبہ تعلیمی معیار حاصل نہیں کر پاتے انہیں کچھ سمجھ نہیں آتا وہ بغیر کچھ سیکھیں واپس سکول سے چلے جاتےہیں۔ انہوں نے اساتذہ کرام سے درخواست کی کہ بچے ہماری اصل معدنیات یعنی دولت اور سرمایہ ہیں انہیں ضائع نہ ہونے دیں۔ اگر یہ اچھی تعلیم حاصل کریں گے تو ہمارا معاشرہ خوش، خوبصورت اور ترقی یافتہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مساجد کو کوئی سرکاری فنڈ یا کلسٹر بجٹ نہیں ملتا اس کے باوجود آپ چاہے جس علاقے کی ماجد دیکھیں تو وہاں کی ہر چیز صاف ستھری اور منظم ہوتی ہے۔ جبکہ اسکولوں پر سالانہ کروڑوں، اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں لیکن نتائج سب کے سامنے ہیں۔ اللہ کے لیے اپنے اسکولوں کا خاص خیال رکھیں اور ان کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کریں۔
لال جان جعفر نے بتایا کہ وہ متعدد اسکولوں کے دورے کر چکے ہیں۔ ان کے مشاہدے کے مطابق لڑکیوں کے اسکول لڑکوں کے اسکولوں کے مقابلے میں زیادہ صاف ستھرے ہوتے ہیں۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر مرد اساتذہ سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے اسکولوں کی صفائی اور نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دیں۔
اس موقع پر ڈی او پشین نے ایوزی ٹیچرز اور اساتذہ کی ٹرانسپورٹ کے مسائل سیکرٹری تعلیم کے سامنے رکھے۔ اس پر لال جان جعفر نے یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹ کے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ ایوزی ٹیچرز کے خلاف بھی مستقبل میں ان شاء اللہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ظلم کے وقت خاموشی اور غیر جانبداری، اکثر ظالم کا ساتھ بن جاتی ہیں، مظلوم کا نہیں!
04/06/2026
03/06/2026
SBK Teachers All Balochistan permanent