17/07/2025
سیکرٹری ایجوکیشن سکولز بلوچستان نے سرد علاقہ جات کی گرمیوں کی مختصر تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تعطیلات 22 جولائی سے 31 جولائی تک ہونگے
Balochistan School Education Information Center
17/07/2025
سیکرٹری ایجوکیشن سکولز بلوچستان نے سرد علاقہ جات کی گرمیوں کی مختصر تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تعطیلات 22 جولائی سے 31 جولائی تک ہونگے
17/07/2025
“ہمارا محور بلوچستان کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے”
اسفند یار خان نے بطور سیکریٹری اسکولز چارج سنبھال لیا اور باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔
انہوں نے کہا:
“حکومتِ بلوچستان کے وژن کے تحت ہر بچے کو اسکول میں لانا، معیاری اور یکساں تعلیم کی فراہمی، اور تعلیمی نظام میں بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسکول سے باہر بچوں کی واپسی اور ان کی مستقل شمولیت کے لیے مؤثر اور جدید حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ معلومات و ابلاغی ٹیکنالوجی (ICT) کا فروغ، اساتذہ کی تربیت، خصوصاً سائنس اور ریاضی میں تدریسی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز، BOC، BEAC، BEMIS، ٹیکسٹ بک بورڈ، بلوچستان بورڈ، اور PITE جیسے اداروں کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے گا۔ اسکولوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت، اور والدین و اساتذہ کے مابین مؤثر روابط کو بھی ترجیح دی جائے گی۔ پینشن کیسز کی جلد پروسیسنگ، BPSC کے ذریعے ترقی اور بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنا، اور کنٹریکچول کیسز کی جلد تکمیل بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔
ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک منظم، شفاف اور جوابدہ تعلیمی نظام قائم کریں گے۔ اساتذہ اور افسران کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ تمام افسران دفاتر میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل بروقت حل کریں۔ پنشن اور ریٹائرمنٹ کیسز کو ترجیح دے کر فوری اور مؤثر طریقے سے نمٹایا جائے گا۔ ہم بلوچستان اور اس کے بچوں کے لیے ایک روشن، جامع اور ترقی یافتہ نظام تعلیم کی بنیاد رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں
*چیئرمین بورڈ کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں۔اس غیر قانونی اور ناروا اقدام کے خلاف سخت فیصلے کئے جائیں گے۔محکمہ تعلیم کے تنظیموں کے اجلاس میں فیصلہ*
بی پی ایل اے کے دفتر میں محکمہ تعلیم کے تنظیموں بی پی ایل اے، جی ٹی اے بی، ایپکا، سیسا، جی ٹی اے بی(آئینی),وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن، جونئیر ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین بورڈ کے پوزیشن پر حالیہ تعیناتی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا۔ اجلاس میں امتحانی و تعلیمی ادارے بلوچستان بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر خلاف ضابطہ بیوروکریٹ کی تعیناتی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعلیم دشمنی اور گڈ گورننس کے دعوؤں کے خلاف گردانا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تعلیمی ایمرجنسی اور گڈ گورننس کے دعویدار وزیر اعلی بلوچستان کے اس ناروا اور خلاف قانون اقدام کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ جس کی تمام تر زمہ داری وزیراعلی پر عائد ہوگی۔
اجلاس میں تمام تنظیموں کو سخت فیصلوں کے لئے اپنے تنظیم میں مزید مشاورت کا وقت دیا گیا جس کے تحت تمام تنظیمیں اپنے فورم پر مشاورت کریں گی۔محکمہ تعلیم کے تنظیموں کا دوسرا اجلاس
20 اپریل بروز اتوار دن 12 بجے بی پی ایل اے آفس میں ہوگا۔