06/09/2026
2020 میں جب پڑھائی کا وقت آیا تو کرونا کی وباء نے تعلیمی ادارے بند کروا دیے، شادی کی عمر ہوئی تو سونے کی قیمتیں 5 لاکھ فی تولہ تک پہنچ کر پہنچ سے باہر ہو گئیں، دن رات محنت کر کے سرکاری نوکری کی امید لگائی تو پتہ چلا کہ اب سب کچھ کانٹریکٹ پر منتقل ہو چکا ہے، اور اب 2026 میں جب اپنی ہمت جمع کر کے کاروبار شروع کرنے کا سوچا تو ملکی معاشی حالات اور امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے اچھے اچھے پرانے تاجر بھی روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ آگے کا سفر آسان ہوگا، حالات بدلے کے اور آنے والا وقت ہمارے لیے خوشحالی، کامیابی اور سکون کی نئی راہیں کھولے گا۔