18/05/2026
درجہّ کُفر سہی مدح جمال جاناں
دِل کی پوچھو تو خدا سے بھی بنا ایک ہی شخص
- جشنِ ولادتِ باسعادت شہزادۂ غوث الورایٰ حضرت سرکار محمد اکمل دامت برکاتہم علیہ کی ڈھیروں مبارکباد!
تاریخِ میلاد : ١٨ مئی
تصویر مبارک: سنء ٢٠٢٦
~. سالگرہ کی کڑور ہاں خوشیاں مبارک ہوں سرکار پاکؒ! بے شمار رحمتیں، برکتیں، اور ڈھیروں درود و سلام میرے مرشد و مولا و آقا، سخی لجپال پر اور میرے آنے والی تمام نسلیں آپؒ پر قربان، ربِ کائنات اپنے کرم اور فضلِ خاص سے آپکو آپؒ کا حصّہ عطا کرے اور اپنے فضل سے آپکو دُہرے حسانات اجر میں دے. آپکی عمارت کو تمام معماروں کی عمارتوں پر فوقیت عطا کرے اور اپنے پاس آپکی عزت و آبرو سے مہمانی کرے، آپؒ کو بلندی و شرف بخشے اور بلند درجے دے اور رفعت و فضیلت عطا کرے، آپ کو اپنی اُس شان کے مطابق نوازے جس پر رِفعتیں اور بُلندیاں بھی آپؒ پر ناز کریں، آقاِ کونین سرورِ عالمﷺ کے وسیلے سے آپؒ کو اُس منزلِ مقصود پر پہنچاۓ جس کا اُس پاک ذات نے آپؒ سے وعدہ فرمایا ہے.
شکرانہ: دو رکعت نماز نفل ادا کر کے اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو ایک کامل رہبر عطا کیا۔
ہدیہ: حضور پاک ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کریں اور اس کا ثواب اپنے مرشدِ کریم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا میں شامل کریں۔