السلام علیکم!
دینی معلومات اور علم و آگہی کے لیے
ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔
عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
14/08/2026
ملی نغمہ
میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کر دوں
محبتوں کے یہ سلسلے بے شمار تجھ پہ نثار کر دوں۔۔۔
محبت اور جانفشانی کے جذبات سے لبریز ملی نغمہ پیشِ خدمت ہے۔پاکستان ہماری آن بان شان اور جان ہے۔۔۔۔ یہ وطن ہماری پہچان ہے!!!
مصعب بن عمیر کی آواز میں ملی نغمہ سماعت فرمائیں اور بتائیں کیسا لگا؟؟؟پسند آئے تو آگے شیئر کریں۔جزاکم اللہ خیر
#پاکستان
14/08/2026
اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں
زندگی ہوش میں ہے جوش ہے ایمانوں میں۔۔۔۔!
11/08/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کچھ وجوہات کے باعث مصعب بن عمیر کی ویڈیوز اور تصاویری کانٹینٹ اپلوڈ نہیں ہو رہا ہے۔ان شاءاللہ جلد ہی یہ کام پوری لگن سے پھر شروع کیا جائے گا۔
دعاؤں میں یاد رکھیں
جزاکم اللہ خیر کثیر
08/08/2026
نظم :گائے
شاعر:اسماعیل میرٹھی
آواز: مصعب بن عمیر
گائے پہ خوبصورت نظم ۔۔۔جس میں گائے جو کہ ایک نعمت ہے اور دودھ جو کہ الله کا نور ہے ، بہت اچھی صحت بخش غذا ہے۔۔۔کو خوبصورت الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔اآپ بھی سنیں اور دوسروں سے بھی شیئر کریں۔شکریہ
#گائے #دودھ #اردوشاعری
08/08/2026
کیا آپ جانتے ہیں یہ شیخوپورہ کا کونسا علاقے ہے؟؟؟؟
08/08/2026
Picture of the day...Say ....Ma Sha Allah
My little brother Bilal
ماشاءالله میرا چھوٹا بھائی بلال ابوالقاسم
08/08/2026
السلام علیکم!
ایک چھوٹی سی شکایت ہے میرے پیارے فالوورز سے! 😄❤️
آپ نے فالو تو کر لیا، اب ذرا میری پوسٹس پر لائک، کمنٹ اور شیئر بھی کر دیا کریں۔ 🥰
آپ کی ایک چھوٹی سی حوصلہ افزائی میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ ❤️
آپ کی محبت ہی میری اصل کمائی ہے! 🫶
07/08/2026
وطن کی محبت
وطن سے محبت ہماری رگوں میں ہے۔اپنا گھر سب کو پیارا لگتا ہے۔اپنا گھر اپنا مسکن انسان کو بچپن سے ہی اپنائیت کا احساس دلاتا ہے۔رسول الله صلی الله علیہ وسلم بھی مکہ سے بہت محبت کرتے تھے اور ہجرت کے وقت آپ صلی الله علیہ وسلم نے اس بات کا اظہار بھی فرمایا۔۔۔
ویڈیو کو مکمل دیکھیں اور لائک،کمنٹ بھی کریں اور آگے شیئر بھی کریں۔
#وطن #پاکستان
07/08/2026
السلام علیکم!
آج چڑیا کے 2 بچے ملے ۔۔۔ایک تو یہ چھوٹا سا تھا جو گھونسلے سے گِر گیا میں نے اس کا خیال تو رکھامگر پھر بعد میں مر گیا اور ایک بچہ تھوڑا بڑا تھا وہ مجھ سے پکڑا نہیں جا رہا ۔اُسکے پر ہیں وہ اڑتا ہے۔بچپن میں بچوں کو چڑیا سے دوستی کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔۔۔
07/08/2026
کیا آپ جانتے ہیں کہ مسواک کی اہمیت کیا ہے؟؟
مسواک کی فضیلت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«السِّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ»
"مسواک منہ کی پاکیزگی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ ہے۔"
📚 سنن نسائی: حدیث 5
--
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔"
📚 صحیح بخاری: حدیث 887
📚 صحیح مسلم : حدیث 252
آئیے مسواک کی سنت کو زندہ کریں۔
Be the first to know and let us send you an email when Musab Bin UMAIR Talks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.