01/01/2025
Ali Akber ماشاء اللّٰہ
لقی خیل قبیلہ کا ایک روشن ستارہ
علی اکبر خان لقی خیل نے پی-ایچ-ڈی مکمل کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی
اللہ تعالی سلامت رکھے❤️
آج میرے اور میری فیملی کےلیے بہت خوشی کا دن ہے۔ میرے چھوٹے بھائی علی اکبر خان نے انوائرمنٹل سائنسز میں اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔
ڈاکٹر علی اکبر خان آپ کو بہت بہت مبارک باد
30/08/2024
لُقی خیل قبیلہ موسی خیل نیازیوں کے سب سے معزز ذیلی قبیلوں میں سے ایک ہے۔ عرصہ دراز سے لقی خیل اس علاقے کے سردار اور معززین میں شامل رہے ہیں، چاہے وہ سردار جهان خان ذيلدار ہوں یا الحاج مظفر خان يا درويش صفت حافظ احمد خان، وہ ایک اہم شخصیت رہے ہیں
۔ ایک ایسے علاقے میں جہاں ناخواندگی عام تھی، لقی خیلوں نے تعلیم پر توجہ دی جس سے دوسرے قبائل میں بھی تعلیم کو فروغ دینے میں مدد ملی۔
اس قبیلے کے لوگوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی ہے۔
کچھ سرکردہ ناموں میں سردار جہان خان (ذیلدار)، حاجی مظفر خان، مولانا کوثر نیازی (وفاقی وزیر)، ڈاکٹر غلام اکبر خان نیازی (سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے سابق معالج)، ڈی ایس پی حقداد خان نیازی، ڈاکٹر اجمل نیازی (پی ایچ ڈی اور مشہور کالم نگار)، ایوب خان نیازی (سابق صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب)، ڈاکٹر احمد نواز خان نیازی، ڈی ایس پی شفقت اللہ خان نیازی، غلام سرور خان نیازی، حافظ احمد خان نیازی، ذیلدار محمد عظیم خان نیازی، حاجی یوسف خان نیازی، سعد اللہ خان نیازی، انجینئر ضیاء اللہ خان نیازی، ڈاکٹر بلال ایوب خان نیازی، اسد ایوب خان نیازی، ڈاکٹر محمد سخی خان نیازی(پی-ایچ-ڈی)، یاسر اکبر خان نیازی، ڈاکٹر محمد بن اکبر نیازی، حماد اکبر نیازی، مہدی اللہ خان، شیر احمد خان نیازی اور بہت سے لوگ۔