13/12/2025
🌿 ایورگرین پبلک اسکول — خصوصی میڈیکل کیمپ 🌿
صحت مند بچہ، مضبوط مستقبل
ایورگرین پبلک اسکول میں بچوں کی صحت و تندرستی کے لیے ایک خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں معروف اور تجربہ کار Child Specialist ڈاکٹر ساجد بٹ (MBBS, MD Pediatric Medicine) بچوں کا مکمل طبی معائنہ کریں گے۔
یہ میڈیکل کیمپ طلبہ، والدین اور عام عوام سب کے لیے اوپن ہے، جہاں بچوں کی عام بیماریوں، قد و وزن، غذائیت، ویکسینیشن اور دیگر صحت سے متعلق امور پر مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
📅 اتوار — 14 دسمبر 2025
⏰ صبح 11:00 بجے تا 2:00 بجے
📍 ایورگرین پبلک اسکول، گرجاکھ، گوجرانوالہ
👨👩👧👦 والدین اپنے بچوں کو لازمی ساتھ لائیں۔
📄 ڈاکٹر کی جانب سے مشورہ اور نسخہ بھی فراہم کیا جائے گا۔