08/05/2023
۸ مئی ماں کے ساتھ مناسبت رکھنے والا عالمی دن🥀
اُردو کے عظیم شعرا کے حمدیہ ، نعتیہ ، مرثیہ ، سلام اور عشقِ مجازی کے متعلق اشعار پڑھیں۔
08/05/2023
۸ مئی ماں کے ساتھ مناسبت رکھنے والا عالمی دن🥀
07/05/2023
فیض احمد فیض🥀
تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ🥀
06/05/2023
جوش ملیح آبادی🥀
06/05/2023
مرزا اسد اللّٰہ خاں غالبؔ🥀
یہاں میر انیس نے امام حُسین ع کی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے اُن کی 53 صفات بیان کی ہیں (سبحان اللّٰہ کیا کہنے )
آنکھوں کو کہئے عین تو عینِ خطا ہے یہ
پردے نہ کیوں ہوں سات کہ نورِ خدا ہے یہ
سب کو ہے چشمِ داشت کہ عینِ عطا ہے یہ
بیمار خود پہ سب کے مرض کی دوا ہے یہ
سرخوش ہے جام ان کی جو اُلفت کا پی گیا
دیکھا نگاہِ لطف سے جس کو وہ جی گیا
احسان بھی، حیا بھی، مروّت بھی، قہر بھی
خود موت بھی، حیات بھی، امرت بھی، زہر بھی
بینا بھی، نکتہ سنج بھی، دانائے دہر بھی
تسنیم بھی، بہشت بھی، کوثر کی نہر بھی
سر شرم سے جھکائے ہے نرگس ریاض میں
جنت سواد میں یدِ بیضا بیاض میں
آہو شکار و تیر و کماں دار و شیر گیر
ہشیار و خوش نگاہ و سخن سنج و دل پذیر
خوں ریز و جاں فریب و دلآویز و بے نظیر
قبضے میں ابرؤں کی کمانیں مژہ کے تیر
جس سادہ دل کو ان کی سیاہی کی یاد ہو
ناخواندہ بھی اگر ہو تو روشن سواد ہو
ذرّہ نواز و زہد نما صاحبِ امتیاز
طنّاز و شرمگیں و گراں خواب و سرفراز
حق بین و پاکباز و خدا بین و بے نیاز
بیداد و داغ دیدہ و خونبار و غم طراز
گرد اِس کے پھر یہ کعبئہِ ایماں کا طوف ہے
بس ائے انیسؔ بس نظرِ بد کا خوف ہے
(سید ببر علی میر انیس 1803-1874)