الحمدللہ !
حسبِ روایت ایک مرتبہ پھر نہم 2025 کا مثالی رزلٹ!!
عزیز طلباء و طالبات، محترم والدین اور معزز اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد!
النور گرلز جماعت نہم کا رزلٹ سو فیصد جبکہ النور بوائز کا رزلٹ ستاسی فیصد رہا۔۔ کل چونتیس میں سے اکتیس بچے پاس ہوئے۔ حاصلکردہ گریڈز۔۔۔
A+ 15
A. 09
B+ 04
B. 03
یقیناً اس کامیابی کا سہرا اُن طلباء و طالبات کو جاتا ہے جن کی بے پناہ محنت و لگن شامل رہی لیکن کامیابی کے اس پُر مسرت موقع پر اُن اساتذہ جن کی صبح و شام کی قربانیوں کی بدولت یہ سب ممکن ہوا ۔
اللّٰہ اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے
آمین ثم آمین ❤️🖤🌹
علیبہ پروین۔ 502
احمد حسن۔ 489
لاریب ظفر اقبال۔ 483
محمد شاذل۔ 483
عظمی حیات۔ 481
محمد کاشف۔ 480
محمد حسام۔ 479
عبداللہ امجد نواز۔ 478
محمد واصف۔ 470
ذکا ءاللہ۔ 469
سمیع اللہ شیر بہادر 463
ایمان یونس۔ 463
حمیرہ سعید۔ 461
حامد یعقوب۔ 455
محمد سمیر اکرم۔ 455
اسوہ نثار۔ 440
ام صبیہ۔ 434
محمد اسد لعل خان۔ 425
محمد عاصم آصف۔ 416
ام حبیبہ سفیر۔ 410
مکارم وسیم۔ 404
محمد انیس رئیس۔ 404
خنسا وقار۔ 398
اعتصام شاہ۔ 394
سارہ میاں منصب 367
شہیر جاوید۔ 366
صوائبہ فاطمہ۔ 364
محمد ثومان۔ 358
عمیر اصغر۔ 336
محمد سبحان۔ 326
فہد منیر۔ 325
Al-noor Public Secondary School Rikhi Morr, Mianwali
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-noor Public Secondary School Rikhi Morr, Mianwali, School, Rikhi, punjab.
25/07/2025
Al.Noor Result by Grade
A+. =. 18. Students
A. =. 6. Students
B+. =. 6. Students
B. =. 4. Students
Total =. 34 Students
24/07/2025
🎉 **عظیم کامیابی! الحمدللہ!** 🎉
**النور بوائز اینڈ گرلز پبلک سیکنڈری اسکول رکھی موڑ** نے سرگودھا بورڈ کے جماعت دہم کے نتائج 2025ء میں علاقے بھر میں **شاندار پوزیشن** حاصل کی ہے
ہمارے دونوں بوائز اینڈ گرلز سکول نے 100% نتیجہ حاصل کیا،
یہ سب ہمارے طلباء و طالبات کی محنت، اساتذہ کی لگن اور والدین کی بھرپور حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے! 🌟
اس شاندار کامیابی پر ہم اپنے تمام طلباء و طالبات، ان کے والدین اور ہمارے قابلِ قدر اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں!
یہ ڈھیروں کامیابیاں تمام اساتذہ کی محنت اور عزم کی وجہ سے ممکن ہوئیں۔ 🙌
ٹوٹل چونتیس بچوں میں سے چار بچوں نے 1100 سے اوپر جبکہ تیرہ بچوں نے 1000 سے اوپر نمبر لیئے جن میں:
محمد سہیل 1124
عائزہ عزیز 1119
نوشین گل جہان 1119
ایمان زمان 1100
ریحان شیر 1086
فضہ عزیز 1085
محمد شاہ ویز 1081
محمد صہیب 1058
فہد سعید 1052
مصعب حیات 1027
فاران صداقت 1015
کائنات 1012
عبد الواحد 1007 شامل ہیں۔
تیس بچوں نے فرسٹ ڈویژن میں امتحان پاس کر کے اساتذہ و والدین کا سر فخر سے بلند کیا❤️
ہم دعا گو ہیں کہ ہمارے طلباء مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھتے رہیں
منجانب:
پرنسپل النور بوائز اینڈ گرلز پبلک سکینڈری سکول رکھی موڑ
0302 9759273
0300 4132152 🎉🎊🌟🎁
السلام و علیکم ۔۔۔
ان تمام والدین سے درخواست ہے، جنکے بچے النور گرلز و بوائز سکول میں پڑھتے ہیں۔ براہ کرم اپنے اپنے وہ فون نمبر سکول میں نوٹ کروائیں جو ہر وقت آن ہوں۔تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں گھر میں اطلاع دی جا سکے ۔۔
نیز واٹس ایپ نمبر بھی پیرنٹس ٹیچر کمیونٹی میں ایڈ کروائیں۔ تاکہ آپکے بچے کی ہوم ورک ڈائری اور انکی پراگریس روز آپکو موصول ہو۔
مزید معلومات کے لیئے پرنسپل النور گرلز میم نازش کنول یا پرنسپل النور بوائز سر نصیب الدین صاحب کو سکول ٹائم میں کال کی جا سکتی ہے۔شکریہ
09/08/2024
"ہمارے عزم کو کمزور نہ سمجھو مخالفو،
یہ وہ طوفان ہے جو راستے بدل دیتا ہے۔"
النور سکول کے سٹاف اور طلباء کی ایک اور شاندار کامیابی:
"کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی،
توفیق ان کی محنت کی، یار نہیں ہوتی۔"
النور سکول کو فخر ہے کہ اس سال ہمارے طلباء نے امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ اپنے علاقے میں النور سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اور تھانہ چکڑالہ کے بوائز اور گرلز سکولوں میں دوسری دوسری پوزیشنیں حاصل کیں۔
ٹوٹل 34 بچوں میں سے الحمدللہ 23 بچوں نے 400+ نمبر حاصل کیے
یہ کامیابی طلباء کی انتھک محنت، اساتذہ کی بہترین تربیت اور والدین کی مسلسل حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔
ہمارے طلباء نے نہ صرف اپنی تعلیمی قابلیت کو ثابت کیا ہے بلکہ پورے علاقے میں سکول کا نام روشن کیا ہے۔ النور سکول کی یہ کامیابی تعلیمی معیار کی مضبوطی اور مزید اہداف کے حصول کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس موقع پر ہم اساتذہ اور والدین کی محنت کو بھی سراہتے ہیں، جنہوں نے بچوں کو اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
10/07/2024
Another Year, Another Achievement!!!
SSC Part II Year 2024 Result!!!!
We are thrilled to announce that our students have shown 100 percent in the Matric results!!
Your hard work, dedication, and perseverance have paid off, and we couldn't be prouder of your accomplishments.
Keep shining bright, and we wish you all the best for your future endeavors!!
Well done, students!!
10/07/2024
النور بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری سکول رکھی موڑ
**النور سکول کا 100 فیصد رزلٹ**
"کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی،
توفیق ان کی محنت کی، یار نہیں ہوتی۔"
النور سکول فخر کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ ہمارے تمام طلباء نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال کے امتحانات میں بھی 100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ شاندار کامیابی طلباء، والدین اور اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔
"ہمیں اپنے طلباء پر فخر ہے جنہوں نے اس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ کامیابی ہمارے اساتذہ کی تربیت اور والدین کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔ ہماری تعلیم کے نظام میں ایسی کامیابیاں مزید اہداف کو حاصل کرنے کی تحریک فراہم کرتی ہیں۔"
النور سکول ہمیشہ سے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور طلباء کو بہترین تعلیم فراہم کرنے کے لئے کوشاں رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر بچہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کر سکے اور اپنی زندگی میں کامیاب ہو۔ اس شاندار نتیجے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہماری کوششیں صحیح سمت میں ہیں۔
اس موقع پر اساتذہ اور والدین کی انتھک محنت کو بھی داد دیتے ہیں۔ اساتذہ نے طلباء کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کی اور والدین نے اپنے بچوں کی تعلیمی سفر میں حوصلہ افزائی کی۔
ان سب والدین کا بہت شکریہ جنہوں نے اس ادارے پر بھروسہ کیا اور اللّہ رب العزت کی ذات کا شکر ادا کرتے ہمیں اس قابل بنایا لوگوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور ہم انکی امیدوں پر پورا اترے
منجانب : پرنسپل النور بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری سکول رکھی موڑ
کہا جاتا ہے کہ لندن کےایک امام صاحب روزانہ گھر سے مسجد جانے کیلئے بس پر سوار ہوتے۔
لندن میں لگے بندھے وقت اور ایک ہی روٹ پر بسوں میں سفر کرتے ہوئے کئی بار ایسا ہوا بس بھی وہی ہوتی تھی اور بس کا ڈرائیور بھی وہی ہوتا تھا۔
ایک مرتبہ یہ امام بس پر سوار ہوئے، ڈرائیور کو کرایہ دیا اور باقی کے پیسے لیکر ایک نشست پر بیٹھ گئے۔
ڈرائیور کے دیئے ہوئے باقی کے پیسے جیب میں ڈالنے سے قبل دیکھے تو پتہ چلا کہ بیس پینس زیادہ آگئے ہیں۔
پہلے امام صاحب نے سوچا کہ یہ20 پنس وہ اترتے ہوئےڈرائیور کو واپس کر دینگے کیونکہ یہ اُنکا حق نہیں بنتے۔
پھر سوچ آئی کہ اتنے تھوڑے سے پیسوں کی کون پرواہ کرتا ہے، ٹرانسپورٹ کمپنی ان بسوں کی کمائی سے لاکھوں پاؤنڈ کماتی بھی تو ہے، ان تھوڑے سے پیسوں سے اُنکی کمائی میں کیا فرق پڑے گا؟ میں ان پیسوں کو اللہ کی طرف سے انعام سمجھ کر رکھ لیتا ہوں۔
اسی کشمکش میں کہ واپس کروں یا نہ کروں، امام صاحب کا سٹاپ آگیا۔
بس امام صاحب کے مطلوبہ سٹاپ پر رُکی تو امام صاحب نے اُترنے سے پہلے ڈرائیور کو 20 پنس واپس کرتے ہوئے کہا؛
یہ لیجیئے بیس پنس، لگتا ہے آپ نے غلطی سے مُجھے زیادہ دے دیئے۔
ڈرائیور نے 20 پنس واپس لیتے ہوئے مُسکرا کر امام صاحب سے پوچھا؛
کیا آپ اس علاقے کی مسجد کے نئے امام ہیں؟
میں بہت عرصہ سے آپ کی مسجد میں آ کر اسلام کے بارے میں معلومات لینا چاہ رہا تھا۔
یہ 20 پنس میں نے جان بوجھ کر آپکو زیادہ دیئے تھے تاکہ آپکا اس معمولی رقم کے بارے میں رویہ پرکھ سکوں۔
امام صاحب جیسے ہی بس سے نیچے اُترے، اُنہیں ایسے لگا جیسے اُنکی ٹانگوں سے جان نکل گئی ہے، گرنے سے بچنےکیلئے ایک بجلی کے پول کا سہارا لیا، آسمان کی طرف منہ اُٹھا کر روتے ہوئے دُعا کی،
یا اللہ مُجھے معاف کر دینا، میں ابھی ابھی اسلام کو بیس پنس میں بیچنے لگا تھا۔
یاد رکھئیے
بعض اوقات لوگ صرف قرآن پڑھ کر اسلام کے بارے میں جانتے ہیں۔
یا غیر مسلم ہم مسلمانوں کو دیکھ کر اسلام کا تصور باندھتے ہیں۔
کوشش کریں کہ کہیں کوئی ہمارے شخصی اور انفرادی رویئے کو اسلام کی تصویر اور تمام مسلمانوں کی مثال نہ بنا لے.
اگر ہم کسی کو مسلمان نہیں کر سکتے تو کم از کم اپنی کسی حرکت کی وجہ سے اسے اسلام سے متنفر بھی نہ کریں۔
آج کل کتابیں پڑھنے کا دور نہیں لوگ روئیے پڑھتے ہیں۔ کان خلقہ القرآن کا یہی مطلب ہے۔
22/08/2023
🌟 Celebrating Remarkable Results at Al Noor Boys ND Girls Public School Rikhi Morr! 🌟
We are thrilled to share the outstanding achievements of our students in the BISE exams class 9. Their dedication and hard work have paid off. We say special congratulations to our students for 100 percent excellent result. Once again congratulations to all students and teachers.
خصوصی مبارکباد🥳.
فہد عزیز ولد محمد اکرم کے نام جنہوں نے
کلاس نہم کا امتحان گورنمنٹ بوائز سکول رکھی سے دیا اور انتہائی کم نمبروں (289) سے پاس ہوا۔ گھر والوں نے کلاس نہم النور بوائز پبلک سکول رکھی میں اچھے رزلٹ کی خاطر دوبارہ داخلہ دلایا ۔ اس بار اس بچے نے487 نمبر لیکر ثابت کیا کہ اگر بچوں کو سکولوں میں پڑھائی کا ماحول ملے تو وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
ایک اور خصوصی مبارکباد ملک محمد شاہ میر ولد ملک محمد سادات کے نام۔ اس بچے نے بھی گورنمنٹ بوائز سکول رکھی سے نہم کا امتحان دیا۔ اور پانچ پیپر فیل ہونے کے بعد النور بوائز پبلک سکول رکھی میں دوبارہ نہم میں داخلہ لیا۔ اور اس بار اس نے اپنے سکول اور اساتذہ کا نام بلند کرتے ہوئے 545 میں سے 424 نمبر حاصل کیئے۔
ان بچوں کے والدین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیئے بروقت اچھا فیصلہ لیا۔ اور النور پر بھروسہ کیا۔ ہم پر بھروسہ کرنے والوں کا تہ دل سے شکریہ۔
والدین کا بھروسہ اور تعاون ہمارے لیئے بہت قیمتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Punjab
Opening Hours
| Monday | 08:15 - 14:15 |
| Tuesday | 08:15 - 14:15 |
| Wednesday | 08:15 - 14:15 |
| Thursday | 08:15 - 14:15 |
| Friday | 08:15 - 12:00 |
| Saturday | 08:15 - 14:15 |