SBK Teachers Media

SBK Teachers Media ہمارا حق ہمیں نہیں دینگے تو ہم اپنا حق چین کر بھی لینگے مستقل آرڈرز تک انشاء اللہ
ایس بی کے اساتذہ بلوچستان ✌💖
(1)

حکومتِ بلوچستانمحکمۂ اسکول ایجوکیشننوٹیفکیشنمجاز اتھارٹی کی منظوری اور تعلیمی اداروں کے کام کے دنوں سے متعلق سابقہ تمام...
03/08/2026

حکومتِ بلوچستان
محکمۂ اسکول ایجوکیشن
نوٹیفکیشن
مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تعلیمی اداروں کے کام کے دنوں سے متعلق سابقہ تمام احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے مطلع کیا جاتا ہے کہ:

محکمۂ اسکول ایجوکیشن، حکومتِ بلوچستان کے تمام اسکول اور انتظامی منسلک دفاتر ہفتے میں چھ دن، یعنی سوموار سے ہفتہ تک کھلے رہیں گے۔
یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک جاری رہے گا۔

تاریخ: 03 اگست 2026ء
سیکرٹری: لال جان جعفر

لاھور پریس کلب پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں چل رہے مظالم کے خلاف احتجاج پر پولیس کا دھاوا، این،ایس،ایف کے رہنما کا...
31/07/2026

لاھور پریس کلب پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں چل رہے مظالم کے خلاف احتجاج پر پولیس کا دھاوا، این،ایس،ایف کے رہنما کامریڈ جمیل بلوچ سمیت متعدد ساتھی گرفتار۔
ساتھیوں سے التماس ہے اس عمل کی بھرپور مذمت کریں۔

27/07/2026

قائداعظم لائبریری میں بنیادی سہولیات کا فقدان،
لائبریری میں وائی فائی،کرسیاں اور کمپیوٹرز تک مہیا نہیں کئے جارہے،اعلی حکام سے شکایات کے باوجود مسائل حل نہیں ہورہے،طلباء کی مشترکہ پریس کانفرنس
​موجودہ حالات میں ریاست کے تمام اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین اور اب طلبہ کا سراپا احتجاج ہونا انتہائی تشویشناک امر ہے۔
​ملازمین کے مسائل: ڈاکٹرز، اساتذہ اور دیگر محکموں کے ملازمین کو درپیش مالی و انتظامی مشکلات نے انہیں شدید پریشانی سے دوچار کر رکھا ہے۔
​طلبہ کی مشکلات: تعلیمی اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث آج طلبہ کو بھی مجبوراََ پریس کانفرنسز اور احتجاج کا راستہ اپنانا پڑ رہا ہے، جو کہ ہمارے تعلیمی نظام کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔
​عوامی فلاح اور اداروں کا استحکام ہی اچھے گورننس کی ضمانت ہوتا ہے۔ متعلقہ حکام سے پرخلوص اپیل ہے کہ ملازمین کے جائز مطالبات کا فوری ازالہ کیا جائے اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

26/07/2026

یہ اقتدار بھی آخر مسافر ہی تو ہے،
ہر رات ڈھل ہی جاتی ہے، سویرا ہی تو ہے۔

26/07/2026

قلم کی حرمتوں کا پاس رکھا جائے اب،
کنٹریکٹ ہو یا مستقل، سب کو حق ملے۔

26/07/2026

مساوی کام کا بدلہ، مساوی حق ملے،
ہر ایک استاد کو عزت کا رزق ملے۔

26/07/2026

کنٹریکٹ کی زنجیروں میں کب تک جکڑو گے؟
حق کی صدا ہیں ہم، ہمیں کب تک دباؤ گے؟

26/07/2026

قلم فروش نہیں، حق کے امین ہیں ہم،
انصاف ملے سب کو، یہی یقین ہیں ہم۔

26/07/2026

جو درسِ وفا دیں، وہ محرومِ صلہ کیوں ہیں؟
یہ کیسا نظام ہے، جہاں حق بھی گناہ کیوں ہے؟

26/07/2026

ایس بی کے اساتذہ اور کنٹریکٹ اساتذہ بھی ریاست کے برابر شہری ہیں، عارضی حقوق کے نہیں!

ایس بی کے اساتذہ اور دیگر کنٹریکٹ اساتذہ مستقل اساتذہ کی طرح یکساں تدریسی ذمہ داریاں، فرائض اور خدمات انجام دے رہے ہیں، مگر بدقسمتی سے انہیں بنیادی مراعات، الاؤنسز اور مالی سہولیات میں مساوی حقوق حاصل نہیں۔ یہ طرزِ عمل آئینِ پاکستان میں درج مساوات، انصاف اور غیر امتیازی سلوک کے اصولوں سے ہم آہنگ نہیں۔

ہم حکومتِ بلوچستان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کی طرز پر ایس بی کے اساتذہ اور تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بھی یکساں مراعات، الاؤنسز، مالی فوائد اور دیگر سروس بینیفٹس بلاامتیاز فراہم کیے جائیں۔ ایک ہی نوعیت کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے ملازمین کے درمیان صرف ملازمت کی نوعیت کی بنیاد پر امتیاز برقرار رکھنا نہ صرف حوصلہ شکنی کا باعث بنتا ہے بلکہ تعلیمی نظام کی بہتری پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔

تعلیم کے فروغ، اساتذہ کے وقار اور ادارہ جاتی استحکام کا تقاضا یہی ہے کہ ایس بی کے اساتذہ اور دیگر کنٹریکٹ اساتذہ کو بھی وہی عزت، حقوق اور مراعات دی جائیں جو ملک کے دیگر سرکاری ملازمین کو حاصل ہیں۔ مساوی کام کے بدلے مساوی حقوق ہی انصاف کا بنیادی تقاضا ہے۔
سینٹرل کمیٹی

Address

Pishin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SBK Teachers Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to SBK Teachers Media:

Shortcuts

Share

Category