Pioneer Public Elementary School

Pioneer Public Elementary School Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pioneer Public Elementary School, Elementary School, Sabzi Mandi Road, Pir Mahal.

17/11/2025

اللہ کو خوش کر دینے والی دعا

12/10/2025

"اصل استاد وہ ہے جو کتابیں نہیں بلکہ زندگی پڑھاتا ہے
اور شاگرد کو عقل نہیں بلکہ شعور دیتا ہے."

05/10/2025
05/10/2025

استاد: ایک شخصیت نہیں، ایک عہدِ تخلیق

استاد صرف ایک فرد کا نام نہیں، نہ وہ بچوں کو محض طوطے کی طرح رٹوانے والا ہوتا ہے،
بلکہ وہ ایک ایسی عظیم ہستی ہے جو خود تو اپنی جگہ ثابت و قائم رہتی ہے،
مگر اس کے شاگرد اور تربیت یافتہ افراد وہ قوت بن جاتے ہیں جو قوموں کی تقدیر بدلنے،
حتیٰ کہ حکومتوں کو پلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
استاد کو یہ کمال حاصل ہوتا ہے کہ وہ ذرّے کو پہاڑ بنا دیتا ہے،
قطروں کو دریا اور پھر دریا کو سمندر میں بدل دیتا ہے۔
وہ ایک ایسا جوہری ہے جو مٹی کو سونا بنانے کا ہنر رکھتا ہے۔
وہ لوہے کو پگھلا کر کندن بناتا ہے،
اور اسی کندن سے معاشرے کی اصلاح کے لیے ایک فردِ کامل تراشتا ہے۔
استاد ہی وہ ہستی ہے جو عام انسان کو تحت‌الثریٰ سے اٹھا کر عروجِ ثریا تک پہنچا دیتی ہے۔
خواہ وہ کسی فن کا ماہر ہو یا علومِ زمانہ کا امین،
وہ ان صلاحیتوں سے مالامال ہوتا ہے جو اس کے بنائے ہوئے شاگردوں کو دنیا میں نمایاں اور ممتاز بناتی ہیں۔
آج اساتذہ کا عالمی دن ہے —
میں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اُن تمام اساتذہ کو
جن سے میں نے ایک حرف بھی سیکھا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام اساتذہ کو
علم، عمل اور عمر میں برکتیں عطا فرمائے،اور ان کا سایہ ہم پرتادیر قائم و دائم رکھے۔ہ

16/07/2025

سکندرِ اعظم جب ارسطو کا شاگرد تھا، تو ارسطو اکثر اپنے شاگردوں سے کہا کرتا؛

"مجھ سے سوال پوچھا کرو۔"

مگر جب شاگرد سوال کرتے، تو وہ اکثر بات کو ٹال جاتا یا مکمل جواب نہیں دیتا۔

یہ بات سکندر کو بری لگتی تھی۔ ایک رات جب ارسطو اپنے مطالعے میں مصروف تھا، سکندر غصے سے اس کے خیمے میں جا گھسا اور کہا؛

"یہ کیا طریقہ ہے؟ ایک طرف سوال پوچھنے کی ترغیب دیتے ہو، اور دوسری طرف جواب نہیں دیتے"۔؟

ارسطو نے برہم سکندر کو تحمل سے جواب دیا؛

"میرا مقصد تمہارے ذہن میں سوالات پیدا کرنا ہوتا ہے۔ اگر میں ہر سوال کا مکمل جواب دے دوں، تو تم میرے جواب کو حتمی مان کر اپنی تلاش، تجسس اور تحقیق کا دروازہ بند کر دو گے۔"

آج کے اساتذہ کے لیے اس میں بڑا سبق ہے۔
وہ استاد جو صرف اپنے جواب کو درست سمجھتا ہے، وہ دراصل شاگرد کے ذہن پر تالا لگا دیتا ہے۔

بچوں کو ڈرا کر پالنے کے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟ہمارے ہاں عمومی طور پر ایک تاثر پایا جاتا ہے کہ  فیئر بیسڈ پرینٹنگ (Fear...
24/05/2025

بچوں کو ڈرا کر پالنے کے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟

ہمارے ہاں عمومی طور پر ایک تاثر پایا جاتا ہے کہ فیئر بیسڈ پرینٹنگ (Fear Based Parenting ) یعنی کہ بچوں کو ڈرا کر پالا جائے تو ان کی تربیت اچھی ہوتی ہے۔

تاہم ماہرین نفسیات اب اس بات کی نفی کرتے ہیں کہ بچوں کو ڈرانا ایک حساس معاملہ اور اس سے بچوں کی ذہنی نشوونما اور شخصیت پر برا اثر پڑتا ہے۔

آئیے ہم فیئر بیسڈ پرینٹنگ (Fear Based Parenting ) یعنی کہ بچوں کو ڈرا کر پالنے کے چند ایسے نقصانات پر نظر ڈالتے ہیں جو کہ خطرناک ہوسکتے ہیں ۔
نفیساتی نقصان:
بچوں کو ڈرا کر پالنے کا پہلا اور بڑا نقصان نفسیاتی سطح کا ہوتا ہے۔ جب بچوں کو ڈرا کر پالا جاتا ہے مثال کے طور پر "بھوت آ جائےگا”، "باہر بچے اٹھانے والے آئے ہیں” وغیرہ تو یہ بار بار کا ڈرانا جذباتی طور پر نازک بچے کی نفسیاتی صحت پر برا اثر چھوڑتا ہے۔
کچھ والدین اپنے آپ سے بچوں کو اس طرح ڈراتے ہیں کہ بچہ والدین سے ہی چھپتا پھرتا ہے۔

سلمان آصف صدیق ایک ماہر نفسیات ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں کچھ والدین بچوں کو اپنے آپ سے اس طرح ڈراتے ہیں جیسا اللہ سے ڈرایا جانا چاہیے۔

بچوں کے اندر ڈالا جانے والا یہ خوف مستقبل میں خود اعتمادی کی کمی، ڈپریشن اور اینگزائٹی کا باعث بنتا ہے۔

اعتماد کا ختم ہونا:

بچے والدین اور بڑوں کو اپنے لئے محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہیں۔ اگر یہی پناہ گاہ ہی انہیں ڈرانے میں لگ جائے تو بچوں کا اعتماد ہی ختم ہو جاتا ہے۔

اس کے نتیجے میں بچے اکیلا محسوس کرتے ہیں اور ان کا اعتماد / خود اعتمادی مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے۔

ایسے بچے عموماً اکیلے رہنے لگ جاتے ہین کیونکہ ان کا خیال ہوتاہے کہ جب والدین اور گھر کے افراد ہی انہیں ڈرا رہے ہیں تو معاشرہ انہیں کیسے قبول کرے گا۔

جھوٹ بولنے کی عادت پڑ جانا:

بچوں کیلئے غلطی کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ بچے ہر غلطی سے سیکھتے ہیں اور اگر غلطی پر انہیں درست انداز میں سمجھایا جائے تو وہ غلطی سے حاصل ہونے والے سبق کو اپنا کر آئندہ کیلئے غلطی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیکن اگر بچوں کو غؒطی پر ڈرایا جائے تو وہ سچ بولنے کی بجائے سزا سے بچنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیں گے جو مستقبل میں ان کی دنیاوی اور دینی زندگی کا حسن تباہ کر دیتا ہے۔

Address

Sabzi Mandi Road
Pir Mahal
36300

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:00

Telephone

+923002032213

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pioneer Public Elementary School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Pioneer Public Elementary School:

Shortcuts

Share