Office Of The Deputy District Education Officer M-EE Piplan

Office Of The Deputy District Education Officer M-EE Piplan School Education Department Tehsil Piplan Official

باعثِ افتخار اور قابلِ تحسین کارکردگیآج جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل پپلاں، محترم ملک منیر سبحانی صاحب...
28/04/2026

باعثِ افتخار اور قابلِ تحسین کارکردگی

آج جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل پپلاں، محترم ملک منیر سبحانی صاحب کو شاندار کارکردگی کے اعتراف میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میانوالی، جناب نذیر چھینہ صاحب کی جانب سے Appreciation Letter سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز انہیں اس بہترین کارکردگی پر دیا گیا، جس میں انہوں نے انرولمنٹ مہم کے دوران مقررہ ٹارگٹ کو نہ صرف کامیابی سے مکمل کیا بلکہ بیک رینج کو بھی کور کرتے ہوئے اپنا ہدف احسن انداز میں حاصل کیا۔ اس غیر معمولی کامیابی کے نتیجے میں تحصیل پپلاں نے ضلع میانوالی میں نمایاں مقام حاصل کیا، جو ایک بڑی کامیابی اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

جناب ملک منیر سبحانی صاحب کی قیادت، انتھک محنت، لگن، جذبہ خدمت اور مؤثر حکمتِ عملی نے ثابت کیا کہ مخلص قیادت ہمیشہ نمایاں نتائج دیتی ہے۔ ان کی زیر نگرانی ٹیم نے بھی بھرپور محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت یہ سنگِ میل عبور کیا گیا۔

یہ کامیابی نہ صرف محکمہ تعلیم کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ دیگر افسران اور اداروں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے کہ خلوص نیت، مسلسل محنت اور درست منصوبہ بندی سے ہر ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جناب ملک منیر سبحانی صاحب، ان کی پوری ٹیم اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب نذیر چھینہ صاحب کو اس حوصلہ افزائی اور کامیابی پر دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید ترقی، کامیابی اور عزت عطا فرمائے۔

مورخہ 23 اپریل 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک منیر  سبحانی صاحب نے گورنمنٹ پرائمری سکول نظام آباد، گورنمنٹ ...
24/04/2026

مورخہ 23 اپریل 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک منیر سبحانی صاحب نے گورنمنٹ پرائمری سکول نظام آباد، گورنمنٹ پرائمری سکول ڈنگ جنوبی اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 5 ڈی بی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورہ کے دوران سکولوں کے مجموعی انتظامی، تدریسی اور تعلیمی امور کا مکمل معائنہ کیا گیا۔ تمام کلاس رومز کا وزٹ کرتے ہوئے تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی حاضری، تعلیمی معیار، طلبہ کی دلچسپی اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف کلاسز میں بچوں سے سوالات بھی کیے گئے اور ان کی تعلیمی استعداد کو جانچا گیا۔

مزید برآں سکولوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، سکول صحن، لان، سبزہ زار، شجرکاری، عمارت کی حالت، فرنیچر، بیت الخلاء، پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ بجلی سے متعلقہ آلات جیسا کہ تاریں، واٹر موٹر، برقی بورڈز، پنکھے اور دیگر سہولیات کو چیک کیا گیا تاکہ طلبہ و اساتذہ کو محفوظ، صاف ستھرا اور بہتر ماحول میسر آ سکے۔

وزٹ کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جاری میل پروگرام کے ریکارڈ، معیار اور تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا اور اس میں مزید بہتری، شفافیت اور باقاعدگی کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اساتذہ کی حاضری، مانیٹرنگ ڈائری، تدریسی پلان، داخلہ رجسٹر، حاضری رجسٹر اور دیگر ریکارڈ کو بھی چیک کیا گیا۔

جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب نے سکول سربراہان اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ انرولمنٹ ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے کے لیے گھر گھر رابطہ مہم، والدین سے ملاقات اور کمیونٹی کے تعاون سے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

دورہ کے دوران طلبہ سے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی گئی، ان کی تعلیمی دلچسپی، روزمرہ پڑھائی اور مستقبل کے عزائم کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ بچوں کی جانب سے تیار کردہ مختلف پراجیکٹس، ماڈلز اور چارٹس کا معائنہ کیا گیا اور ان پراجیکٹس کے متعلق طلبہ سے سوالات کر کے ان کی ذہانت، تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کو سراہا گیا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

اسی دوران جناب آفیسر صاحب نے طلبہ کو بورڈ پر مختلف مضامین کے اہم نکات خود سمجھائے، سوالات حل کروائے، درست تلفظ، صاف لکھائی اور بنیادی تصورات پر خصوصی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے بچوں کو محنت، وقت کی پابندی، نظم و ضبط، والدین و اساتذہ کے احترام اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

آخر میں سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی کہ تعلیمی معیار میں مزید بہتری، طلبہ کی استعداد کار میں اضافہ، صفائی ستھرائی، نظم و نسق اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں سرانجام دیں تاکہ سرکاری سکولوں کا معیار مزید بلند ہو سکے۔

مورخہ 22 اپریل 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے مختلف تعلیمی اداروں کے دورہ جات مکمل کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر می...
24/04/2026

مورخہ 22 اپریل 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے مختلف تعلیمی اداروں کے دورہ جات مکمل کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر میانوالی جناب اسد عباس مگسی صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں جناب ظفر اقبال صاحب کے ہمراہ جنگلات کالونی میں منعقدہ شجرکاری پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ، سرسبز و شاداب پاکستان کے قیام اور آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ پروگرام کے دوران معزز افسران نے پودے لگا کر شجرکاری مہم میں عملی حصہ لیا اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر کہا گیا کہ درخت قدرت کا حسین تحفہ ہیں جو نہ صرف ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شجرکاری جیسے اقدامات قومی ذمہ داری اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

مورخہ 06 اپریل 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل پپلاں، ملک منیر سبحانی صاحب نے گورنمنٹ ایلیمنٹری س...
06/04/2026

مورخہ 06 اپریل 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل پپلاں، ملک منیر سبحانی صاحب نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 13 ایم ایل کا دورہ کیا۔ وزٹ کے دوران سکول کی صفائی، ٹیچر ڈائری، مانیٹر ڈائری اور پاس شدہ کلاسز کے طلبہ کو SIS کے ذریعے پروموٹ کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دیے گئے اہداف کے حصول کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ مزید برآں برقی آلات سے بچاؤ، پودوں کی کٹائی، وزیٹر رجسٹر اور میٹل ڈیٹیکٹر کو درست حالت میں برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کی گئی۔ اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا گیا اور مزید بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی تاکید کی گئی۔ طلبہ کی حاضری، تعلیمی سرگرمیوں اور کلاس روم مینجمنٹ کو بھی تسلی بخش قرار دیا گیا۔

بعد ازاں جناب ڈپٹی صاحب نے گورنمنٹ ہائی سکول حافظ والہ میں قائم ویئر ہاؤس کا دورہ کیا اور وہاں موجود کتب کی بروقت اور شفاف ڈسٹریبیوشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا، تاکہ تمام طلبہ کو بروقت کتب کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس حوالے سے متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ ریکارڈ کو مکمل اور اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے اور تقسیم کے عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

اس کے بعد گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جال شمالی میں “پیغامِ پاکستان” کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کو سکول کے ہیڈ ماسٹر ملک طارق محمود صاحب نے نہایت احسن انداز میں ترتیب دیا تھا۔ اس موقع پر جناب ڈپٹی صاحب نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز پپلاں ملک محمد اجمل صاحب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کو اتحاد، نظم و ضبط، حب الوطنی، برداشت اور مثبت کردار اپنانے کی تلقین کی، اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مزید برآں سکول میں انرولمنٹ کے ٹارگٹ کو اچیومنٹ کرنے کے لیے نئے طلبہ کے داخلے بھی کیے گئے، جبکہ سکول میں موجود ڈینجرس بلڈنگ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ ہدایات جاری کی گئیں۔ طلبہ نے بھی بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

آخر میں سکول ہذا کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری کی امید ظاہر کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آج مورخہ یکم اپریل 2026 کو جناب ملک منیر سبحانی صاحب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل پپلاں نے گورنمنٹ پرائمری...
01/04/2026

آج مورخہ یکم اپریل 2026 کو جناب ملک منیر سبحانی صاحب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل پپلاں نے گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 2 ڈی بی، گورنمنٹ پرائمری سکول لیاقت آباد اور دیگر سکولوں کا دورہ کیا۔

دورہ کے دوران سکول میں سالانہ رزلٹ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا گیا۔ جناب ڈپٹی ڈی ای او صاحب نے بھی بچوں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر سکول کونسل کے معزز اراکین نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات تقسیم کیے۔ علاقہ کے معزز بزرگ شہریوں اور طلبہ کے والدین کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی، جس سے تقریب کو مزید وقار حاصل ہوا۔

طلبہ نے مختلف تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام کی کاوشوں کو بھی بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جن کی محنت کے باعث طلبہ نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

تقریب کے اختتام پر جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب نے پرائمری و ایلیمنٹری سطح پر تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، بچوں کی باقاعدہ حاضری، اور معیاری تدریسی عمل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے بہترین تعلیمی ماحول، بچوں کے لیے جھولوں کی فراہمی، سکولوں کی بروقت وائٹ واش، کھیل کے میدانوں کی دستیابی، صاف ستھرے واش رومز اور مضبوط عمارت کے ڈھانچے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

آخر میں انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور بچوں کو ایک محفوظ، صاف اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکیں۔

اہم اطلاع برائے والدین — ضلع میانوالیتمام والدینِ ضلع میانوالی کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ تعلیمی سال 2026-27 کے آغاز پر اپنے...
18/03/2026

اہم اطلاع برائے والدین — ضلع میانوالی

تمام والدینِ ضلع میانوالی کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ تعلیمی سال 2026-27 کے آغاز پر اپنے بچوں اور بچیوں کو داخل کرواتے وقت خصوصی احتیاط برتیں اور صرف رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کا ہی انتخاب کریں۔ داخلہ کروانے سے قبل لازمی طور پر آن لائن PEPRIS پورٹل کے ذریعے متعلقہ سکول کی رجسٹریشن اور حیثیت کی تصدیق کریں:

🔗 https://pepris.pesrp.edu.pk

واضح رہے کہ غیر رجسٹرڈ سکولوں میں بچوں کا داخلہ نہ صرف خلافِ قانون ہے بلکہ ایسے اداروں کی ڈگریاں اور تعلیمی اسناد بھی کسی قانونی حیثیت کی حامل نہیں ہوتیں، جس سے بچوں کے مستقبل، اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں ایسے اداروں میں تعلیمی معیار، اساتذہ کی اہلیت اور بچوں کی حفاظت کے حوالے سے بھی سنجیدہ خدشات موجود ہوتے ہیں۔

لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف مستند، منظور شدہ اور رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کا انتخاب کریں اور اپنے بچوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کو یقینی بنائیں۔

یہ ہدایات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن (چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میانوالی) کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، جن پر عملدرآمد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

آئیں مل کر اپنے بچوں کے بہتر اور محفوظ تعلیمی مستقبل کے لیے درست فیصلہ کریں۔

آج مورخہ 18 مارچ 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل پپلاں، ملک منیر سبحانی صاحب نے گورنمنٹ پرائمری س...
18/03/2026

آج مورخہ 18 مارچ 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل پپلاں، ملک منیر سبحانی صاحب نے گورنمنٹ پرائمری سکول لنگر خیل نمبر 1، گورنمنٹ پرائمری سکول لیاقت آباد پپلاں اور دیگر سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورہ کے دوران سکولوں کے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایس بی اے (SBA) کے تحت پانچویں جماعت کا آخری پیپر جاری تھا جسے خود چیک کیا گیا تاکہ امتحانی عمل کو شفاف اور ایس او پیز کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔ اساتذہ کرام کو ہدایت کی گئی کہ تمام پیپرز کی مارکنگ مکمل طور پر ایس او پیز کے مطابق کی جائے اور بروقت سکول انفارمیشن سسٹم (SIS) پر اپلوڈ کیا جائے۔

مزید برآں موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر خصوصی زور دیا گیا۔ سکولوں میں پرنالوں کی صفائی، بارشی پانی کے فوری نکاس، اور گراؤنڈ میں پانی کھڑا نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ بجلی کی تاروں کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے، پانی والی موٹر اور دیگر برقی آلات کے اردگرد حفاظتی انتظامات بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

آخر میں سکول انتظامیہ کو تاکید کی گئی کہ بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے، تعلیمی ماحول کو بہتر بنایا جائے اور تمام انتظامات کو بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ تعلیمی ماحول بھی فراہم کیا جا سکے۔

مورخہ 16 مارچ 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل پپلاں، ملک منیر سبحانی صاحب نے گورنمنٹ پرائمری سکول...
17/03/2026

مورخہ 16 مارچ 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل پپلاں، ملک منیر سبحانی صاحب نے گورنمنٹ پرائمری سکول فتح خان والا، گورنمنٹ پرائمری سکول ونوٹا اور دیگر سکولوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سکولوں کے انتظامی و تعلیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہیڈ ٹیچرز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ الیکٹرک وائرنگ اور پانی والی موٹر کو محفوظ اور بچوں کی پہنچ سے دور رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید برآں، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ویژن کے مطابق جاری کردہ میل پروگرام کے ریکارڈ کو مکمل، منظم اور اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ دودھ اور بسکٹ کے پیکٹس کو خشک اور محفوظ جگہ پر سٹور کرنے پر زور دیا گیا۔

ہیڈ ٹیچرز کو یہ بھی تاکید کی گئی کہ وہ ٹیچر ڈائری اور مانیٹرنگ ڈائری کو باقاعدگی سے چیک کریں اور اسے درست طریقے سے برقرار رکھیں۔ سکولوں کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے پر بھی خصوصی زور دیا گیا۔

دورے کے اختتام پر طلبہ کے مکمل شدہ SBA پیپرز کی مارکنگ کے حوالے سے ہدایات دی گئیں کہ تمام عمل SOP's کے مطابق شفاف اور میرٹ پر مکمل کیا جائے۔

اس دورے کا مقصد تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا، طلبہ کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اور حکومتی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔

آج مورخہ 12 مارچ 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل پپلاں، ملک منیر سبحانی صاحب نے PECTA گریڈ 8 امتحان...
12/03/2026

آج مورخہ 12 مارچ 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل پپلاں، ملک منیر سبحانی صاحب نے PECTA گریڈ 8 امتحان 2026 کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس دوران گورنمنٹ ہائی سکول حافظ والا اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حافظ والا میں جاری امتحانی عمل کا جائزہ لیا گیا۔ امتحانی ہالز میں انتظامات، طلباء کے بیٹھنے کے انتظام، فرنیچر کی دستیابی اور مجموعی ماحول کو چیک کیا گیا تاکہ امتحان شفاف اور منظم انداز میں منعقد ہو سکے۔

اسی سلسلہ میں گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق جاری شدہ نوٹیفکیشن کے تحت پرائیویٹ سکولوں میں چھٹی کے حوالے سے بھی چیکنگ کی گئی۔ اس مقصد کے لیے جناب جونیئر سکول حافظ والا اور الائیڈ سکول اینڈ کالج حافظ والا کیمپس کا دورہ کیا گیا اور اس بات کی تصدیق کی گئی کہ حکومتی احکامات کے مطابق سکول بند ہیں۔

بعد ازاں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈیرہ نواز سلطان والا کا بھی وزٹ کیا گیا۔ دورہ کے دوران سکول کی صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا گیا اور مجموعی ماحول کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اساتذہ کی ٹیچر ڈائری اور ہیڈ ٹیچر کی مانیٹرنگ ڈائری کو بھی چیک کیا گیا تاکہ تدریسی اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔

وزٹ کے دوران کلاس پنجم کے طلباء کی جانب سے بنائے گئے مختلف تعلیمی پراجیکٹس کا بھی معائنہ کیا گیا۔ جن طلباء نے یہ پراجیکٹس تیار کیے تھے ان سے ان کے پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ لی گئی اور ان کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ طلباء نے نہایت اعتماد کے ساتھ اپنے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی دی جو ان کی دلچسپی اور تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کا مظہر تھا۔

دورہ کے اختتام پر جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں تاکہ طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مورخہ 11 مارچ 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل پپلاں، ملک منیر سبحانی صاحب نے PECTA امتحان گریڈ 8 20...
12/03/2026

مورخہ 11 مارچ 2026 کو جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل پپلاں، ملک منیر سبحانی صاحب نے PECTA امتحان گریڈ 8 2026 کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول 1-4 DB اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 2 DP کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورہ کے دوران امتحانی سنٹرز کے مجموعی انتظامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب نے طلباء سے ملاقات کی اور ان سے امتحان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے طلباء کو محنت، دیانتداری اور اعتماد کے ساتھ امتحان دینے کی تلقین کی۔

بعد ازاں سنٹر سپرنٹنڈنٹس سے امتحانی امور، پرچوں کی تقسیم، نگرانی کے انتظامات اور دیگر انتظامی معاملات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ امتحانی ہالز میں فرنیچر کی دستیابی، روشنی اور بجلی کی سہولیات کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ طلباء کو امتحان دینے کے لیے بہترین اور پر سکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر امتحانی عملہ کو ہدایت کی گئی کہ امتحان کے تمام مراحل کو شفاف، منظم اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے۔ مزید برآں سکول انتظامیہ کو بھی تاکید کی گئی کہ صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور دیگر سہولیات کو برقرار رکھا جائے تاکہ امتحانی ماحول مزید بہتر بنایا جا سکے۔

دورہ کے اختتام پر جناب ملک منیر سبحانی صاحب نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملہ کو ہدایت کی کہ امتحان کے دوران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں۔

Address

Near Liaqatabad Stadium Officer Colony Piplan
Piplan
04202

Opening Hours

Monday 07:00 - 04:00
Tuesday 07:00 - 04:00
Wednesday 07:00 - 04:00
Thursday 07:00 - 04:00
Friday 07:00 - 04:00
Saturday 07:00 - 04:00
Sunday 07:00 - 04:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Office Of The Deputy District Education Officer M-EE Piplan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share