مثالی گاؤں چکنمبر 3/4 ایم ایل

مثالی گاؤں چکنمبر 3/4 ایم ایل It place provide you leaders.

کل انشاءاللہ تقریب تکمیل حفظ قرآن
07/02/2026

کل انشاءاللہ
تقریب تکمیل حفظ قرآن

"خواتین کے لیے خصوصی بیان: علم و بصیرت کا موقع،       "
07/02/2026

"خواتین کے لیے خصوصی بیان: علم و بصیرت کا موقع، "

23/01/2026

ہمارے گاؤں پر آج غم کا سایہ ہے۔
ہمارے استادِ محترم کے نوجوان بیٹے عبدالرحمن کے انتقال کی خبر نے ہر دل کو افسردہ کر دیا ہے۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
یہ صرف ایک گھر کا نہیں بلکہ پورے گاؤں کا نقصان ہے۔ اکلوتے بیٹے کا غم ایسا دکھ ہے جسے لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں پورا گاؤں استادِ محترم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم عبدالرحمن کو اپنی رحمتِ خاص میں جگہ عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے، اور والدین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔
اللہ ہمارے گاؤں کو اس عظیم آزمائش میں صبر عطا فرمائے۔ آمین

افسوس ناک حادثہ ۔ پپلاں ۔ چک 3/4 ایم ایل میں بارش سے مرغی خانے کی چھت گرگئی ۔چھت کے ملبے تلے دب کر ماسٹر سیف اللہ کا اکل...
23/01/2026

افسوس ناک حادثہ ۔

پپلاں ۔
چک 3/4 ایم ایل میں بارش سے مرغی خانے کی چھت گرگئی ۔چھت کے ملبے تلے دب کر ماسٹر سیف اللہ کا اکلوتا نوجوان بیٹا عبدالرحمن جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

05/01/2026

سوہنا پنڈ
چکمنبر 3/4 ایم ایل Rao Zubair

31/12/2025

میرا سوہنا پنڈ
چکمنبر 3/4 ایم ایل

29/12/2025

میرا سوہنا پنڈ
چکمنبر 3/4ایم ایل
3/4M/L

15/07/2025

📢 مفت طبی کیمپ – خواتین و بچوں کے لیے

🩺 فری چیک اپ + فری دوا

تمام خواتین اور بچوں کے لیے
لیڈی ڈاکٹر کی زیر نگرانی مفت چیک اپ اور مفت ادویات کی سہولت

📍 مقام: عبدالرحمن یامین شہید 4 ایم ایل کے گھر
🩺 لیڈی ڈاکٹر
📆 تاریخ: [15/07/2025]
🕒 وقت: [دوپہر دو بجے تک 2بجے تک]
🔹 بغیر کسی فیس کے
🔹 مفت دوا کی فراہمی
🔹 صرف خواتین اور بچوں کے لیے

📞 معلومات کے لیے رابطہ کریں: [03010008620]

بچی کے وارثان کی تلاشیہ بچی اس وقت عبدالرحمٰن کریانہ سٹور پر موجود ہے اپنا نام عنائیہ بتا رہی ہے اور والد کا نام نوید بت...
02/07/2024

بچی کے وارثان کی تلاش
یہ بچی اس وقت عبدالرحمٰن کریانہ سٹور پر موجود ہے اپنا نام عنائیہ بتا رہی ہے اور والد کا نام نوید بتا رہی ہے۔جس کی بھی بچی ھو اس نمبر پر رابطہ کریں۔
03010008620 راؤ زبیر
03027136876 رانا اشفاق

حماس ، فلسطین  اور قبلہ اول سے اظہار یکجہتی     ، عوامی مطالبہ اور قمطراز لاھور  اخبار میںبندہ کا مضمون۔۔۔۔*مجرمانہ خامو...
05/03/2024

حماس ، فلسطین اور قبلہ اول سے اظہار یکجہتی
، عوامی مطالبہ اور قمطراز لاھور اخبار میں
بندہ کا مضمون۔۔۔۔
*مجرمانہ خاموشی*
حماس سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ سے تعلق تمام مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔اہل فلسطین کی جرأت کو سلام پیش کرنا چاہیے۔ غزہ میں مسلسل بمباری جاری ہے جس میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے،تاحال لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں، لیکن نام نہاد امن پسند دنیا خاموش تماشائی بنی رہی۔
بلاشبہ ہم سب مسلمانوں کو اس موقع پر اپنے مظلوم بہنوں، بھائیوں، بچوں کے لیے دعا ضرور کرنی چاہیے
ایسی کسمپرسی کے عالم میں ’ آخر ہم کریں بھی تو کیا کریں، اس وقت ہمارے کرنے کے کئی کام ہیں۔ پہلا کام تو یہ ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان فلسطین کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ اپنی ہم آہنگی اور تعاون کا اظہار کریں، تاکہ انہیں یہ محسوس ہو کہ اس مسئلے میں ہم اکیلے نہیں ہیں، بلکہ پورا عالم اسلام ہمارے ساتھ ہے۔ آج کی دنیا رائے عامہ کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی عادی ہے ،اس لیے تمام دنیا کے مسلمان اور خاص طور سے برصغیر اور خصوصاً پاکستان کے مسلمان فلسطین اور اہل فلسطین کی حمایت میں اپنی آواز کو بلند کریں اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کریں۔
لیکن میں سوچ میں پڑ گیا کہ مسلم امہ ہے کہاں؟ پچاس کے قریب مسلمان ممالک، دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمان، ہماری فوجیں، ہماری حکومتیں، ہمارا اثرورسوخ سب کچھ ہوتے ہوئے مسلم امہ کو صرف دعاؤں کے لیے کہا جا رہا ہے۔ عملاً کچھ نہیں کرنا۔ کوئی مسلمان ملک، کوئی مسلم حکمران، کوئی بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کو ظلم سے بچانے کے لیے عملی طور پر سامنے نہیں ارھا ۔
کوئی مظلوم کی مدد کیوں نہیں کررھا۔کوئی ظالم کا ھاتھ کیوں نہیں روک رھا۔
کوئی مسلمان حکمران، کوئی مسلمان ملک غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے عملی طور پر سامنے نظر کیوں نہیں آ رہا۔ زبانی کلامی مذمتوں ، نعرے بازی یا اظہار یکجہتی اور مطالبوں سے غزہ کے مظلوموں پر ڈھائے جانے والے مظالم رک تو نہیں سکتے۔
غزہ کی شہری آبادی پر قابض اور غاصب اسرائیلی فوج کی بمباری روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔لگاتار بمباری سے غزہ کے کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکےہیں۔ مسجدوں، سکولوں، اسپتالوں، رہائشی اور کاروباری عمارتوں سب کو بلاتفریق نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ظالم اپنے ظلم کی تمام حدوں کو پار کر تے ہوئے دنیا بھر کے سامنے بلاتفریق غزہ میں رہنے والوں کا قتل عام کر رہا ہے اور دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے جبکہ مسلم امہ کہیں نظر نہیں آرہی۔ امریکا ہمیشہ کی طرح ظالم اسرائیل کے پیچھے کھڑا ہے، اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے کیوں کہ مرنے والے مسلمان ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ،: بے شک، اللہ تم لوگوں کو ان لوگوں سے تعلق رکھنے سے منع کرتا ہے ، جنھوں نے تم سے دین کے معاملے میں جنگ کی ، تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی اور جو ان سے تعلق رکھیں ، وہ بھی ظالم ہیں ۔
گھروں سے نکالنا ، محض دین کی بناء پر قتل وقتال کرنا اور جو لوگ مسلمانوں کے شہروں اور آبادیوں کو ویران کرنے پر تلے ہوئے ہوں ، ان کو مدد پہنچانا ، یہ وہ اوصاف ہیں جن کے حامل یہودیوں اور نصرانیوں سے بے تعلقی برتنے کا حکم دیا گیا ہے ، غور کیجئے کہ کیا آج غیرمسلم طاقتیں ان جرائم کی مرتکب نہیں ہیں ؟ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ یہ ممالک اس میں برابر کے شریک ہیں۔
اس پس منظر میں ہم مسلمان قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے یہ ضرور کر سکتے ہیں کہ ملک کی رائے عامہ کو حقیقت پسند بنائیں اور انھیں حقیقی صورتِ حال کا ادراک کرنے میں مدد دیں ،اس کے ساتھ ساتھ ہم غارت گر غیر مسلموں کی تجارتی اشیاء کا بائیکاٹ کریں ، یہ ظالم سے بے تعلقی برتنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے اور شرعاً بہ حیثیت مسلمان ہم اس بات کے مکلف ہیں کہ اس سلسلے میں جو طریقہ اختیار کرنا ہمارے لئے ممکن ہو ، ہم اس سے دریغ نہ کریں
حماس کے حملہ نے اسرائیل کو اتنا بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا کہ اسے سمجھ نہیں آرہی کہ پورے دفاعی اور انٹیلیجنس کے نظام کے ھوتے ھوئے بھی اسرائیل کی ناک کے نیچے نجانے کب سے حماس اس حملے کی تیاری کر رہا تھا لیکن کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی اوراتنا بڑا حملہ ہو گیا ۔
آخر حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا کیوں ؟؟؟
حماس کا اسرائیل پر یہ حملہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہائیوں پر محیط نہ ختم ہونے والے مظالم کا نتیجہ تھا۔
کیا ظالم کومظلوم پر ظلم کرنے کی ہمیشہ کھلی چھٹی رہے گی، اور مظلوم ہمیشہ ظلم ہی سہتا رہے گا اور خاص طور پر جب مظلوم مسلمان ہو چاہے اُس کا تعلق فلسطین سے ہو یا کشمیر سے ہو۔ کیا مسلمانوں کا خون یوں ہی بہتا رہے گا۔

Address

Chak # 3-4 ML
Piplan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مثالی گاؤں چکنمبر 3/4 ایم ایل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category