GPS Ikhlas Gharbi 37130336

GPS Ikhlas Gharbi 37130336 Educational institute

12/10/2025
*پنڈی گھیب : گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اخلاص میں "عزم دفاع پاکستان" کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد* تفصیلات : ڈپٹی ...
20/09/2025

*پنڈی گھیب : گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اخلاص میں "عزم دفاع پاکستان" کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد*

تفصیلات :
ڈپٹی ڈی ای او (میل) پنڈی گھیب میڈم عنبر نوروز کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اخلاص میں "عزم دفاع پاکستان" کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لیگی ایم پی اے چوہدری شیر علی خان ، چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر محمد اظہر ، ڈی ای او ایلیمنٹری اٹک (میل) سید تقی عباس ، ڈی ای او اٹک محمد الطاف ، ڈپٹی ڈی ای او میڈم سمیرا تنویر ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران شاہد اعوان ، عمران حیدر ، کاشف توقیر ، نعمان علی ، ناصر اقبال ، کوآرڈینیٹر ٹو ایم پی اے میر نوید ، نمبردار سردار امتیاز ، شیراز خان ، سابق چیئرمین یونین کونسل اخلاص ممتاز بھٹی ، شاہد لطیف کے علاؤہ اساتذہ کرام ، محکمہ تعلیم کے افسران ، معززین علاقہ اور طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، معروف شاعر ماسٹر محمد صدیق توکل نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے ، ڈپٹی ڈی ای او پنڈی گھیب میڈم عنبر نوروز نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ایم۔پی۔اے چوہدری شیر علی خان سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول اخلاص کو اپ گریڈ کیا جائے

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی خان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں حالیہ دنوں میں پاک سعودی دفاعی معاہدہ ہر پاکستانی کے لیئے اعزاز ہے کہ پاکستانی افواج کو دو ارب مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات کی حفاظت کے لیئے چنا گیا وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک مضبوط ریاست بن کر اقوام عالم کو لیڈ کرے گا ، سکول کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جلد کیس کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا اور بھرپور کوشش ہو گی کہ علاقے میں تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے
چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن آفیسر اٹک ڈاکٹر محمد اظہر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو بتانا ہو گا کہ ہمارے ملک کی بقاء پاک افواج کیساتھ منسلک ہے یہی وہ لوگ ہیں جنکی وجہ سے آج ہم سکون کیساتھ سوتے ہیں ہمیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں وگرنہ فلسطین ، کشمیر اور جنگ زدہ ملکوں کے لوگوں سے امن کی قدر پوچھی جائے اور یہ بےخوفی اور آزادی پاک افواج کے دم سے ہے ، تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور معزز مہمانوں کے مابین دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مردانہ پنڈی گھیب کی جانب سے اعزازی شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے

30/05/2025

گورنمنٹ پرائمری سکول اخلاق غربی میں یومِ تکبیر کے موقع پر تلاوت، نعت اور تکبیر سے آغاز کیا گیا۔
طلبہ اور ہیڈ ٹیچر کی جانب سے یومِ تکبیر کی اہمیت پر تقاریر کی گئیں۔
اے ای او مرکز پنڈی گھیب بھی سکول میں موجود تھے
بچوں کے درمیان خوبصورت ڈرائنگ مقابلہ منعقد ہوا اور محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

22 مئی 2025ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل)، تحصیل پنڈی گھیب کا گورنمنٹ پرائمری سکول اخلاص غربی کا وزٹ۔اساتذہ کی حاضری، ...
30/05/2025

22 مئی 2025
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل)، تحصیل پنڈی گھیب کا گورنمنٹ پرائمری سکول اخلاص غربی کا وزٹ۔
اساتذہ کی حاضری، طلبہ کی شرکت، تدریسی ماحول، اور سمر ٹاسک کی پیشکش ہر لحاظ سے شاندار قرار!
میڈم صاحبہ نے کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور سکول ٹیم کو دعاؤں سے نوازا۔
سکول کی جانب سے کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک کا فخر!
Well done Team Ikhlaas Gharbi!

Address

Mohallah Eid Gah Vpo Ikhlas Pindi Gheb
Pindi Gheb

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Ikhlas Gharbi 37130336 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category