Appsma Pindi Gheb

Appsma Pindi Gheb All Pakistan Private School Management Association

25/12/2025










03/12/2025

03/12/2025
03/12/2025

**آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن

ایپسما اینؤل میٹنگ 2026**

مورخہ: 3 دسمبر 2025

آج مورخہ 3 دسمبر 2025 کو ایپسما اینؤل میٹنگ 2026 کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر جناب قاضی نورالحسن صاحب نے فرمائی۔
معزز مہمانانِ گرامی میں خصوصی طور پر جناب شاہد لطیف صاحب – نائب صدر شمالی پنجاب اور جناب عرفان احمد صابری صاحب – جنرل سیکرٹری ضلع اٹک شریک ہوئے۔

سکول سربراہان، پرنسپلز اور سینئر ممبران کی شرکت

تحصیل پنڈی گھیب کے مختلف نجی و ماڈل سکولوں کے پرنسپلز، ڈائریکٹرز، سربراہان اور سینئر ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تعلیمی و تنظیمی بہتری کے حوالے سے قیمتی تجاویز پیش کیں۔

میزبانی

اجلاس کے میزبان جناب ملک اعجاز صاحب
اونر آف الائیڈ سکول پنڈی گھیب
نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بہترین انتظامات کے ساتھ شاندار میزبانی کا مظاہرہ کیا۔ آخر میں انہوں نے تمام شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تحصیل پنڈی گھیب کابینہ 2026

اجلاس کے دوران ایپسما تحصیل پنڈی گھیب کی نئی کابینہ برائے 2026 منتخب کی گئی، جن میں درج ذیل عہدیداران شامل ہیں:

صدر: حافظ محمد رمضان قاضی صاحب

جنرل سیکرٹری: بابر حسین صاحب

منتخب عہدیداران نے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور بھرپور جذبے کے ساتھ تنظیم کی خدمت کرنے کا عزم کیا۔

"Moments of talent, creativity, and expression at Bazm-e-Adab! 🌟📖Proud to witness our participants shine and inspire. ✨"...
19/11/2025

"Moments of talent, creativity, and expression at Bazm-e-Adab! 🌟📖
Proud to witness our participants shine and inspire. ✨"

"Celebrating the spirit of creativity and talent at Bazm-e-Adab competitions! ✨📚Here’s a glimpse of our amazing particip...
19/11/2025

"Celebrating the spirit of creativity and talent at Bazm-e-Adab competitions! ✨📚
Here’s a glimpse of our amazing participants showcasing their skills and passion. 💫"

19/11/2025

*📰 ایپسما تحصیل پنڈی گھیب کے زیرِ اہتمام بزمِ ادب کے مقابلہ جات انتہائی شاندار طریقے سے منعقد*

پنڈی گھیب (نمائندہ خصوصی)
*ایپسما تحصیل پنڈی گھیب* نے رواں سال بزمِ ادب کے بین التحاصیل مقابلہ جات نہایت شاندار، منظم اور کامیاب انداز میں منعقد کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ تحصیل بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، اساتذہ، طلباء اور والدین نے ایپسما کی اس کامیاب کاوش کو بھرپور سراہا۔

مقابلہ جات میں تلاوت، نعت خوانی، اُردو و انگلش تقاریر، اور پینٹنگ (آرٹس) شامل تھے جن میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ بچوں نے اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ بھرپور اعتماد و قابلیت کا مظاہرہ کیا۔

ایونٹ کی میزبانی تحصیل کے مختلف اسکولوں میں کی گئی جہاں انتظامات نہایت عمدہ اور قابلِ تعریف رہے۔ تمام مقامات پر ڈسپلن، سیکیورٹی، صاف شفاف جانچ، اور مہمان نوازی کے اعلیٰ انتظامات دیکھنے میں آئے۔ ایپسما تحصیل پنڈی گھیب کی کابینہ اور میزبان اداروں کی مشترکہ کوششوں سے مقابلہ جات کا ہر مرحلہ انتہائی منظم رہا۔

کوآرڈینیٹرز اور منتظمین کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے طلباء میں فکری صلاحیت، تخلیقی سوچ، مقابلہ بازی کا جذبہ اور خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں۔ تحصیل بھر کے طلباء نے اس پلیٹ فارم کو ایک عظیم علمی و ادبی سرگرمی قرار دیا۔

اختتامی تقریب میں ایپسما تحصیل پنڈی گھیب کی جانب سے تمام پوزیشن ہولڈرز کو مبارک باد پیش کی گئی اور انہیں اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پر میزبان اسکولوں، پرنسپلز، اساتذہ اور شریک طلباء کی محنت و کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ایپسما تحصیل پنڈی گھیب نے اعلان کیا کہ آئندہ سال ان بزمِ ادب مقابلہ جات کو مزید بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔

ایپسما تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک

"ایپسما تحصیل پنڈی گھیب کے اسکول مالکان مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں...
30/04/2025

"ایپسما تحصیل پنڈی گھیب کے اسکول مالکان مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں، ظالموں کے خلاف ہیں۔ فلسطین کے بچے ہمارے دلوں میں بستے ہیں!"

Address

City Pindi Gheb
Pindi Gheb
49650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Appsma Pindi Gheb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share