Cadet School System Pindigheb

Cadet School System Pindigheb

Share

Cadet School System Pindigheb

04/06/2026

ملکہ کوچنگ اکیڈمی پنڈی گھیب انگلش لینگویج کورس کمپیوٹر کورس ارمی نیوی ایئر فورس ملک کے تمام کیڈٹ کالجز کی تیاری داخلے شروع

28/05/2026

کیڈٹ سکول پنڈی گھیب کہ طلبہ و طالبات اردو اور انگلش دونوں زبان میں والدین کو عید مبارک اور اظہار محبت کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کا بہترین کانفیڈنس لیول اور خوبصورت انداز کیڈٹ سکول پنڈی گیپ کے اندر بچوں کو بہترین انداز میں تیار کیا جاتا ہے تمام کیڈٹس کو ماں باپ کی عزت احترام کرنا اچھا انسان بننا نماز پڑھنا اخلاق کو بہتر بنانا کسی کا دل نہ دکھانا اور کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے ماں باپ کی دعائیں اور ان کے پاؤں کو ہاتھ لگا کر شروع کرنا یہ تمام چیزیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کیڈٹس کو سکھائی جاتی ہیں

26/05/2026

کیڈٹ اسکول کی ہونہار طالبہ 'کیڈٹ آیت' نے انتہائی خوبصورت انداز میں عید الاضحیٰ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس کے پیچھے چھپی قربانی کی پوری داستان سنائی۔ آئیے، ہمارے ساتھ مل کر اس ایمان افروز واقعے کو ایک بار پھر کیڈٹ آیت کی زبانی سنتے ہیں۔

11/05/2026
11/05/2026

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن افیسر سمیرا تنویر صاحبہ اور موٹیویشنل لیکچرار محمد اشرف عوان معرکہ حق کے موقع پر کیڈٹ سکول پنڈی گھیب طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے

09/05/2026

پنڈی گھیب میں معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر شاندار تقریب، ریلی اور پرچم کشائی
پنڈی گھیب میں معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ٹی ایم اے کے سبزہ زار میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں قومی پرچم کشائی کی گئی اور وطن سے محبت کا بھرپور اظہار دیکھنے میں آیا۔
تقریب میں مہمان خصوصی مجر ر اعظم خان گھیبہ ۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب، پولیس، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب کے افسران و اہلکاروں سمیت کیڈیٹ سکول پنڈی گھیب کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے جبکہ قومی جذبے سے سرشار ماحول دیکھنے میں آیا۔
بعد ازاں ٹی ایم اے آفس سے گھوڑا چوک تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف اداروں کے اہلکاروں، طلبہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ شہر کی فضاء حب الوطنی کے نعروں سے گونجتی رہی۔
تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق نے قوم میں اتحاد، یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبے کو مزید مضبوط کیا ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Pindi Gheb?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Attock
Pindi Gheb