15/08/2025
Hafiz Jalees Ahmed Academic Center
✓ انفرادی توجہ ✓ بھرپور محنت ✓ شاندار نتائج Contact us for Sale and Purchase
15/08/2025
14/08/2025
پنڈی گھیب کی تمام با اثر سیاسی شخصیات اور سٹیک ہولڈرز سے موْدبانہ التماس ہے کہ اعلی تعلیم کی خواہش مند مقامی بچیوں کے لئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کی اپ گریڈیشن کرا کے پوسٹ گریجویٹ کالج بنانے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال فرما کر عوامی حمایت اور دعاییں حاصل کریں۔۔۔۔
تمام بھائیوں، بہنوں سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیْر کریں تاکہ یہ درخواست مقتدر حلقوں تک پہنچائی جا سکے۔۔۔۔ بہت شکریہ 💚
دعا گو ؛حافظ جلیس احمد پنڈی گھیب
*چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو محسوس کرنا سیکھیں* 😇☺️
ہم لوگ خوشی کو بڑی کامیابی، زیادہ پیسے یا بڑے موقع سے جوڑتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ زندگی کی اصل خوبصورتی چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں چھپی ہے۔ جو انسان انہیں پہچان لے، اس کی زندگی ہر دن خوبصورت ہو جاتی ہے۔
☺️ *چھوٹی خوشیوں کی اہمیت کو جانیں*
سائیکالوجی بتاتی ہے کہ روزمرہ کی چھوٹی خوشیوں کو نوٹس کرنے سے دماغ میں "خوشی کے ہارمونز" زیادہ بنتے ہیں، جو ذہنی دباؤ کو کم کرتے ہیں، امید اور انرجی بڑھاتے ہیں اور زندگی میں اطمینان پیدا کرتے ہیں
🌱 *چھوٹی خوشیوں کی مثالیں*:
صبح کی ٹھنڈی ہوا اور پرندوں کی چہچاہٹ انجوائے کرنا
ماں کے ہاتھ کا کھانا
بچے کی مسکراہٹ کو محسوس کرنا
کسی دوست کا بے ساختہ فون یا میسج کرنا
بارش کی خوشبو محسوس کرنا
چائے یا کافی کا پہلا گھونٹ کا چسکا لینا
اذان کی آواز سننا
کسی کا "شکریہ" ادا کرنا
🛠 *چھوٹی خوشیوں کو محسوس کرنے کا فن سیکھیں*
1.جلدی میں ہم بہت کچھ دیکھ کر بھی محسوس نہیں کرتے۔ اپنی لائف کی رفتار کم کر دیں اور چھوٹے چھوٹے لمحے محسوس کریں۔
2 . شکر ادا کریں، کسی بھی چھوٹی خوشی پر دل سے "الحمدللہ" کہنا دل کو مزید روشن کرتا ہے۔
3۔ تصویر بنا کر یا لکھ کر نوٹ کیا کریں، اپنی چھوٹی خوشیوں کو فوٹو کی صورت میں یا ڈائری میں محفوظ کریں، تاکہ بعد میں پڑھ کر مسکرا سکیں۔
یہ باتیں تو کتابی لگتی ہیں، لیکن اک دفعہ ٹرائی کرکے تو دیکھیں، انشاءاللہ دعائیں دو گے۔ ☺️
♥️
ایک بادشاہ نے وزیر سے پوچھا
*کیا وجہ ھے کہ میں ہر سیاہ سفید کا مالک ہو کر بھی پریشان رہتا ہوں*
اور میرا خادم کنگال ہو کر بھی خوش باش رہتا ھے؟
° `وزیر نے کہا آپ اپنے خادم کیساتھ 99 والے قاعدے کا تجربہ کریں` °
بادشاہ نے کہا 99 والا قاعدہ کونسا ھے؟
وزیر نے کہا ھے
*آپ اپنے خادم کے دروازے پر 99 سونے کے سکوں کی بھری تھیلی رکھ دیں مگر اس پر 100 سکے لکھ دیں*
اور دروازہ بجا کر ایک طرف ہو جائیں
اور پھر تماشا دیکھیں
بادشاہ نے ایسے ہی کیا
خادم دروازے سے باہر آیا تھیلی اٹھا کر اندر لے گیا جب اندر جا کر سکے شمار کیئے تو وہ 99 تھے
بس پھر کیا تھا
*خادم نے اپنے بچوں کو بھگایا کہ باہر جا کر دیکھو ایک سونے کا سکہ اور ہوگا*
مگر بچوں کو نہ ملنا تھا نہ ملا
انہوں نے واپس آ کر بتایا کہ باہر ایک سکہ نہیں ھے
اب ان کا باپ خود باہر آیا اور اچھی طرح دائیں بائیں دیکھنے لگا!
مگر اس کو سکہ نہ ملا پھر اس نے بچوں کو گلی کے اطراف میں دوڑایا اور خود بھی تلاش کرنے لگا
° `اور غصے سے بڑبڑانے لگا کہ نکمو ایک سکہ نہیں مل رہا تمہیں` °
اسی تلاش میں انکی ساری رات گزر گئی!
دوسرے دن خادم بادشاہ کے دربار میں رت جگے کیساتھ پریشان حال حاضر ہوا
*تب باشادہ کو 99 کے قاعدے کی سمجھ آگئی کہ ہمارے پاس اللہ رب العزت کی 99 نعمتیں ہوتی ہیں مگر ہم ایک نعمت کے نہ ملنے پر اپنی زندگی کو عذاب بنا لیتے ہیں*
انسان کتنا احمق ہوتا ہے کہ بے شمار نعمتوں کو بھلا کر ایک دو نعمتوں کے نہ ہونے پر دل چھوٹا کر لیتا ہے اور ناشکرا بن جاتا ہے!
••• `اگر انسان حاصل شدہ نعمتوں کا شکر ادا کرنا شروع کرے تو آخری سانس تک ادا نہ کر سکے پتا نہیں ناشکری کا وقت کیسے نکال لیتا ہے` •••
اسلام , صحت , علم , خاندان , حسن و جمال , دوست احباب لاکھوں کروڑوں نعمتوں میں غرق انسان ایک نعمت نہ ملنے پر نا شکرا بن جائے تو اللہ وحدہ لاشریک کے غضب کو دعوت دیتا ہے
*شکر ادا کریں کہ شکر سے نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سادات بنوء ہاشم
مخدوم پیر سیّد احمد رضا شاہ الہاشمی الخوارزمی المُحتشمی
مدینۃ الاولیاء ملتان
زندگی میں آنے والے لوگ محض اتفاق نہیں ہوتے وہ تقدیر کی چال ہوتے ہیں — کوئی ہمیں گرا کر سکھاتا ہے، اور کوئی تھام کر جینا سکھاتا ہے۔
کچھ لوگ درد کی صورت آتے ہیں تاکہ ہم صبر سیکھیں، اور کچھ رحمت بن کر اُترتے ہیں تاکہ ہم شکر کرنا نہ بھولیں۔
ہر شخص جو ہمارے راستے سے گزرتا ہے، اپنے ساتھ یا تو ایک زخم لاتا ہے، یا ایک دعا۔
یقین رکھو، سب کے پیچھے حکمت ہے، اور ہر ملاقات — یا تو درس ہے یا دَرسگاہ-
Copied.....
کیا فیس بک واقعی میری تصاویر استعمال کرے گی مستقبل میں
نہیں، یہ درست نہیں ہے۔ فیس بک یا میٹا کی جانب سے ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے جو صارفین کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر اور ذاتی معلومات استعمال کر سکے۔ یہ پیغام ایک افواہ ہے جو اکثر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہے.
تفصیل:
فیس بک (اب میٹا) کی جانب سے صارفین کی تصاویر اور معلومات کے استعمال سے متعلق جو دعوے کیے جا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ فیس بک نے بھی نیوز چیکر کو تصدیق کی ہے کہ وائرل دعویٰ غلط ہے. یہ پیغام درحقیقت صارفین کو دھوکہ دینے کی ایک کوشش ہے تاکہ وہ اسے شیئر کریں اور اس طرح اس افواہ کو پھیلایا جا سکے۔ اس پیغام میں جو باتیں کہی گئی ہیں وہ درست نہیں ہیں اور ان پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
اگر آپ فیس بک یا میٹا کی پالیسیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔
Facebook copied.....
Ali razaBhatti
Haveli Azad Kashmir -
10/08/2025
ایس ایل ایس سکول اینڈ کالج سسٹم پنڈی گھیب میں تعطیلات کے دوران طلباء و طالبات کے لیے آن لائن کلاسز کے اجراء
کا مستحسن اقدام 👍👍
SLS Model Secondary School System Pindi Gheb
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Pindi Gheb