Deputy DEO Male Pindi Bhattian DEA Hafizabad

Deputy DEO Male Pindi Bhattian DEA Hafizabad Official page of Deputy To District Education Officer (Male), Pindi Bhattian DEA Hafizabad

15/05/2026

آج جب بچوں سے پوچھا گیا کہ
“بچو! آج آپ کے اسکول میں کون آ رہا ہے؟”

تو معصوم بچوں نے بڑے فخر سے جواب دیا:
“پاک آرمی کے جوان آ رہے ہیں!” 🇵🇰

اور جب پوچھا گیا کہ کیوں آ رہے ہیں؟
تو بچوں نے خوشی سے بتایا کہ:
“انہوں نے ہمارے اسکول کو دوبارہ خوبصورت بنایا ہے، نئی دیوار تعمیر کروائی ہے، فرنیچر کی مرمت کروائی ہے، نئے فرش لگوائے ہیں اور پورے اسکول میں نیا رنگ و روغن کیا ہے۔”

یہ سب دیکھ کر بچوں کے چہروں کی خوشی اور محبت دیدنی تھی۔
پاک فوج صرف سرحدوں کی محافظ نہیں بلکہ قوم کے مستقبل، ہمارے بچوں اور تعلیم کی بھی محافظ ہے۔ ❤️

ایسے جذبے اور خدمت پر دل سے ایک ہی نعرہ نکلتا ہے:

🇵🇰 پاک فوج زندہ باد
🇵🇰 پاک فوج پائندہ باد









🔵 🔵 💙 Colors Day ♥️ ♥️ ♥️    Government Primary school Tahli Goraya Khurd proudly celebrated Color Day with great joy an...
15/05/2026

🔵 🔵 💙 Colors Day ♥️ ♥️ ♥️

Government Primary school Tahli Goraya Khurd proudly celebrated Color Day with great joy and enthusiasm. 🌈✨
The entire atmosphere was filled with happiness, creativity, and bright colors. Our lovely students looked absolutely amazing in their beautiful and colorful dresses. Their smiles and excitement made the day even more special.

It was truly a memorable and delightful day for everyone at school. 💖


سی ای او محمد اکرم اشرف صاحب  نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول وٹوانوالا  کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حالیہ سیلابی صورت...
15/05/2026

سی ای او محمد اکرم اشرف صاحب نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول وٹوانوالا کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حالیہ سیلابی صورتحال کے بعد اسکول کے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 🌧️

انہوں نے دیکھا کہ کمروں کی فرش اور دیگر سہولیات متاثر ہوئی ہیں، جس پر انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام متاثرہ امور کو جلد از جلد درست کیا جائے اور اس حوالے سے مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ ⚠️

مزید برآں انہوں نے بچوں کے داخلوں پر خصوصی زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ انرولمنٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ 📚

ان کی یہ ہدایات اسکول کی بحالی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ 🌟








الحمدللہ ❤️آج گورنمنٹ پرائمری اسکول وٹواں والا میں نئی تعمیر شدہ دیوار، کمروں کی مرمت اور فرنیچر کی مرمت کے منصوبے کا با...
15/05/2026

الحمدللہ ❤️

آج گورنمنٹ پرائمری اسکول وٹواں والا میں نئی تعمیر شدہ دیوار، کمروں کی مرمت اور فرنیچر کی مرمت کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او صاحب ,ڈی ای او ، پاک فوج کے دو معزز کیپٹنز اور اے سی پنڈی بھٹیاں بھی موجود تھے۔

پاک فوج کی جانب سے اسکول کی بہتری اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کیے گئے یہ اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ نئی دیوار کی تعمیر، کمروں کی مرمت اور فرنیچر کی بحالی سے نہ صرف اسکول کا ماحول بہتر ہوا بلکہ طلبہ کے لیے ایک محفوظ اور خوبصورت تعلیمی ماحول بھی میسر آیا۔

ہم پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

🇵🇰📚✨










14/05/2026

الحمدللہ ❤️

آج ڈی پی ڈی او ڈاکٹر ذوالفقار تبسم صاحب نے گورنمنٹ پرائمری اسکول وٹواں والا میں نئی تعمیر شدہ دیوار، کمروں کی مرمت اور فرنیچر کی مرمت کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او صاحب ,ڈی ای او ، پاک فوج کے دو معزز کیپٹنز اور اے سی پنڈی بھٹیاں بھی موجود تھے۔ڈی

پاک فوج کی جانب سے اسکول کی بہتری اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کیے گئے یہ اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ نئی دیوار کی تعمیر، کمروں کی مرمت اور فرنیچر کی بحالی سے نہ صرف اسکول کا ماحول بہتر ہوا بلکہ طلبہ کے لیے ایک محفوظ اور خوبصورت تعلیمی ماحول بھی میسر آیا۔

ہم پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

🇵🇰📚✨










آج ڈپٹی ڈی ای او پنڈی بھٹیاں ڈاکٹر ذوالفقار تبستم صاحب نے پرائیڈ پرائیویٹ اسکول کا اچانک دورہ کیا۔دورانِ وزٹ انہوں نے اس...
12/05/2026

آج ڈپٹی ڈی ای او پنڈی بھٹیاں ڈاکٹر ذوالفقار تبستم صاحب نے پرائیڈ پرائیویٹ اسکول کا اچانک دورہ کیا۔
دورانِ وزٹ انہوں نے اسکول کے مختلف حصوں، کلاس رومز اور تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈاکٹر صاحب نے بچوں کو زمین پر بیٹھا دیکھ کر سخت تشویش اور افسوس کا اظہار کیا اور اسکول انتظامیہ کو فوری ہدایات جاری کیں کہ طلبہ کے لیے مناسب کرسیوں اور بینچز کا جلد از جلد انتظام کیا جائے اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے بلڈنگ کی حالت کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی خطرناک یا ناقص عمارت ہرگز قابلِ قبول نہیں۔
اسکول انتظامیہ کو فوری طور پر بلڈنگ کی مرمت اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

اسی طرح صفائی ستھرائی اور اسکول کے مجموعی ماحول کے حوالے سے بھی سخت ہدایات جاری کی گئیں تاکہ بچوں کو بہتر اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈاکٹر ذوالفقار صباستم صاحب نے کہا کہ وہ جلد دوبارہ فالو اپ وزٹ کریں گے اور جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔













آج ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر ذوالفقار صاحب نے گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹبہ شاہ بہلول کا دورہ کیا۔انہوں نے اسکول کے مختلف کلاس روم...
12/05/2026

آج ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر ذوالفقار صاحب نے گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹبہ شاہ بہلول کا دورہ کیا۔
انہوں نے اسکول کے مختلف کلاس رومز کا وزٹ کیا، بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اساتذہ کو تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔

ڈاکٹر صاحب نے طلبہ کی یونیفارم، صفائی اور نظم و ضبط کو بھی چیک کیا اور اس حوالے سے ضروری رہنمائی فراہم کی۔
اسی دوران انہوں نے ہیڈ ماسٹر صاحب سے داخلہ مہم کے بارے میں گفتگو کی اور جلد از جلد داخلہ ٹارگٹ مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر اساتذہ نے اسکول کی کارکردگی اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔










Today, our respected DEO Elementary Male Hafizabad, Mr. Waqas Anjum, visited Government Primary School Tahli Goraya Khur...
11/05/2026

Today, our respected DEO Elementary Male Hafizabad, Mr. Waqas Anjum, visited Government Primary School Tahli Goraya Khurd. He thoroughly visited the school and appreciated the overall environment, discipline, cleanliness, and educational activities.

He visited different classrooms and appreciated the hardworking teachers for their dedication and excellent performance in teaching. Every teacher was actively engaged in their classroom work, reflecting true commitment towards quality education.

We are thankful to Mr. Waqas Anjum for his valuable visit, encouragement, and kind appreciation. 🌟📚🇵🇰















05/05/2026

Government Primary School Tahli Goraya Khurd, District Hafizabad
آج ہمارے پیارے اسکول میں ایک خوبصورت اور علم سے بھرپور دن گزرا 🌟
ہمارے ننھے طلباء نے نہایت شوق اور محبت کے ساتھ:
✨ کلمہ طیبہ پڑھا
✨ فونکس (Phonics) سیکھے
✨ اور اپنی تمام کتابوں کا سبق محنت سے مکمل کیا
یہ بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں، اور ہمیں فخر ہے کہ ہم انہیں بہترین تعلیم اور تربیت فراہم کر رہے ہیں 💖
اللہ پاک ہمارے بچوں کو علم و عمل میں کامیاب کرے اور انہیں ایک روشن مستقبل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

🔖

03/05/2026

Visit GPS Watoan Wala

Address

Assistant Commissioner And Education Complex Pindi Bhattian
Pindi Bhattian
52180

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy DEO Male Pindi Bhattian DEA Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share