25/11/2021
یوم تشکر و خوشخبری:
السلام علیکم، معزز اے ای اوز پنجاب،
آج بروز 25 نومبر 2021 تمام ایس ایس ایز/اے ای اوز پنجاب کے لیے کامیابی اور تشکر کا دن ہے۔
آج ہونے والے "خصوصی کمیٹی نمبر 9" کے اجلاس میں "وزیر قانون راجہ بشارت" کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ ترمیمی بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس منظوری کے بعد بل کو اسمبلی میں پاس ہونے کے لیے بھیج دیا جائے گا۔
اس تمام کامیابی کا سہرا پنجاب بھر کے 14000 ہزار اے ای اوز/ایس ایس ایز کی ہمت اور استقلال کو جاتا ہے۔
ایسوسی ایشن آف اے ای اوز، پنجاب اس موقع پر تمام اساتذہ تنظیموں کی غیر مشروط حمایت پر ان کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔
سب سے زیادہ شکر اور داد کے مستحق کمیٹی نمبر 9 کے ارکان اسمبلی جنہوں نے اپنی سیاسی وابستگان سے بالاتر ہو کر 14000 ہزار خاندانوں کو خوشی کی نوید سنائی۔
تمام اے ای اوز/ایس ایس ایز سے درخواست ہے وہ آج کے دن شکرانے کے نفل ادا کریں اور صدقہ و خیرات کریں۔
اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو، آمین
منجانب:
"مرکزی صوبائی کابینہ، ایسوسی ایشن آف اے ای اوز، پنجاب"