25/05/2026
الحمدللہ 🌹
ہمارے ہونہار طالب علم ننگیال نے کلاس ہشتم میں اول پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے اساتذہ اور سکول کا نام بھی روشن کیا ہے۔
ننگیال ایک محنتی، بااخلاق اور انتہائی متوجہ طالب علم رہا ہے۔ وہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر مثبت سرگرمیوں میں بھی ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا۔ اس کی سب سے نمایاں خوبی اس کا انہماک، یکسوئی اور اپنے مقصد پر توجہ مرکوز رکھنا تھی۔
ایسے طلبہ ہمارے تعلیمی نظام کا سرمایہ اور معاشرے کے روشن مستقبل کی امید ہوتے ہیں۔ ننگیال کی کامیابی پر ہمیں دلی@ خوشی اور فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے مزید کامیابیاں عطا فرمائے
اور زندگی کے ہر میدان میں سرخرو کرے۔ آمین۔