خلیل سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کیمپس اس امر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے کہ ہمارے کیمپس صدر فہد خلیل کو غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے گرفتار کر کے لاپتہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ آئینِ پاکستان میں دی گئی آزادیِ اظہار اور منصفانہ قانونی عمل کے اصولوں کے بھی منافی ہے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دو مختلف طلبہ سیاسی تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو جواز بنا کر فہد خلیل کو نشانہ بنانا بدنیتی پر مبنی اقدام معلوم ہوتا ہے۔ اگر کسی واقعے کی تحقیقات درکار تھیں تو اس کے لیے شفاف اور غیر جانبدار قانونی طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے تھا، نہ کہ کسی منتخب نمائندے کو غیر آئینی طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کیا جائے۔
ہم حکومتِ وقت، متعلقہ اعلیٰ حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
فہد خلیل کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور رہا کیا جائے۔
اس واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔
متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اگر وہ اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب پائے جائیں۔
ہم یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ خلیل سٹوڈنٹ آرگنائزیشن ایک پُرامن اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ اگر ہمارے مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو ہم اپنے جمہوری اور قانونی حق کے تحت پُرامن احتجاج، قانونی چارہ جوئی اور دیگر آئینی راستے اختیار کریں گے۔ ہمارا مقصد کسی قسم کا انتشار پیدا کرنا نہیں بلکہ انصاف، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔
انصاف کی فراہمی ہی ریاست کی اصل ذمہ داری ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام اس ذمہ داری کو فوری اور سنجیدگی سے پورا کریں گے۔
KSO Campus official
Khalil Students Organization
رمضان المبارک — رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ
خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو رمضان المبارک کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ رمضان ہمیں صبر، تقویٰ، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں اپنی اصلاح، عبادات میں اخلاص، اور معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کا شعور بخشتا ہے۔
ہم اس بابرکت مہینے میں طلبہ و نوجوانان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق، کردار اور تعلیمی ذمہ داریوں میں بھی بہترین مثال قائم کریں۔ رمضان ہمیں برداشت، محبت اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے — آئیے ہم ان اقدار کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔
خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن عزم کرتی ہے کہ وہ رمضان کے دوران فلاحی سرگرمیوں، افطار پروگرامز اور سماجی خدمت کے ذریعے انسانیت کی خدمت کے مشن کو مزید مضبوط کرے گی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مہینے کی برکتوں سے مستفید ہونے اور اپنی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
خلیل سٹوڈنٹ ارگناٸزیشن
خلیل سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کیمپس میں نئی منتخب ہونے
والی کابینہ کے اعزاز میں ایگریکلچر یونیورسٹی کے ذمہ داران نے ویلکم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپس کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے اس موقع پر جمہوری عمل میں حصہ لینے والے تمام طلبہ اور ایگریکلچر یونیورسٹی خلیل سٹوڈنٹ ارگناٸزیشن کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔
اسامہ خلیل
سیکرٹری اطلاعات کیمپس خلیل سٹوڈنٹ ارگناٸزیشن
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Peshawar