Government High School Urmar Miana Peshawar

Government High School Urmar Miana Peshawar

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government High School Urmar Miana Peshawar, School, Urmar Miana Peshawar, Peshawar.

16/06/2026

اہم ⚡ ⚡ ⚡
کل اسکول میں شربت تقسیم کی ایک سرگرمی کے حوالے سے زیادہ تر لوگوں کا یہ اعتراض سامنے آیا کہ اساتذہ کرام تدریسی اوقات میں پڑھانے کے بجائے بچوں میں شربت تقسیم کر رہے ہیں۔ حالانکہ یہ سرگرمی کلاسز کے اختتام کے بعد منعقد کی گئی تھی۔
مزید یہ کہ اس قسم کی غیر نصابی سرگرمیاں تعلیمی عمل کا ایک اہم حصہ ہوتی ہیں۔ ان کے ذریعے بچوں میں سخاوت، دوسروں کے ساتھ ہمدردی اور معاشرتی ذمہ داری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلبہ کے درمیان اعتماد اور مثبت تعلق بھی مضبوط ہوتا ہے۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پشاور ماڈل اسکول سمیت دیگر نجی تعلیمی ادارے بھی اپنی فیس کے ایک حصے کو اسی طرح کی غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے مختص کرتے ہیں، کیونکہ یہ سرگرمیاں بچوں کی مجموعی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

15/06/2026

آج گورنمنٹ ہائی سکول ارمڑ میانہ میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیشِ نظر پرنسپل جناب انور بیگ صاحب اور سکول انتظامیہ کی جانب سے تمام طلبۂ کرام کے لیے شربت کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔
ہم پرنسپل صاحب اور سکول انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے طلبہ کی صحت اور فلاح کا خیال رکھتے ہوئے یہ بہترین انتظام کیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
شکریہ

31/05/2026
Photos from Government High School Urmar Miana Peshawar's post 21/05/2026

Finally exams came to an end.
Preparations for result are started..



30/04/2026

جماعت دہم (10th) کےباقاعدہ کلاسز کا آغاز

السلام علیکم گورنمنٹ ہائی اسکول ارمڑ میانہ کے جماعتِ نہم کے وہ طلباء جنہوں نے ابھی ابھی بورڈ کے پرچے دیے ہیں اُن کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بروزِ پیر 4 مئی سے سکول میں جماعتِ دہم کے کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے لہذا تمام طلباء اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

از: پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول ارمڑ میانہ

Photos from Government High School Urmar Miana Peshawar's post 07/04/2026

بارش میں سکول کے حسین مناظر ۔۔
۔
۔
۔

05/04/2026

ڈاکٹر مقصود اُرمڑ کے تعاون سے سکول میں تزین و آرائش اور ترقیاتی کام کئی ہفتوں سے جاری ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کو اس کا بدلہ دنیا و آخرت میں عطا فرمائے آمین۔ سب کو اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے کیونکہ یہی سے قومیں بنتی ہیں ۔۔

02/04/2026

Class 10 farewell party 30-03-2026🎉.




31/03/2026

Multimedia learning enhances understanding by combining text, sound, images, and videos. This combination helps learners process information more effectively because it uses both visual and auditory senses. It increases student engagement and motivation, making lessons more interactive and enjoyable. Multimedia learning also allows students to learn at their own pace, which is helpful for revising difficult topics. Furthermore, it can improve problem-solving skills and critical thinking by presenting information in dynamic and realistic ways

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Urmar Miana Peshawar
Peshawar