تمام معزز اساتذہ کرام، قابلِ احترام والدین اور عزیز طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ
موسمِ سرما کی تعطیلات آج اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔
لہٰذاکل بروز جمعہ 16 جنوری 2026 سے اسکول معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گا۔
تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اپنی حاضری بروقت یقینی بنائیں اور تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کریں۔
طلبہ و طالبات سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مکمل تیاری، مقررہ یونیفارم اور تعلیمی نظم و ضبط کے ساتھ اسکول تشریف لائیں۔
والدینِ محترم سے تعاون کی درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو وقت پر اسکول بھیجنے کا اہتمام فرمائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں احسن طریقے سے جاری رہ سکیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ نیا تعلیمی آغاز سب کے لیے کامیابی، محنت اور ترقی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔
انتظامیہ:
ورسک سٹار پبلک سکول گڑھی شیرداد ورسک روڈ پشاور
Warsak STAR Public School
An Institution where your future begin.
نوٹیفکیشن:
سردیوں کی تعطیلات
السلام علیکم!
تمام والدین و سرپرستان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکومتی احکامات اور PSRA کی ہدایات کے مطابق اسکول میں سردیوں کی تعطیلات درج ذیل شیڈول کے مطابق ہوں گی:
یکم جنوری 2026 (جمعرات)
سے 15 جنوری 2026 (جمعرات) دونوں دن شامل ہوں گے۔
ان شاء اللہ اسکول 16 جنوری 2026 (جمعہ) کو معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گا۔
براہِ کرم بچوں کی پڑھائی اور نظم و ضبط پرخصوصی توجہ جاری رکھیں۔
نوٹ: سردیوں کی تعطیلات کے دوران اسکول آفس کھلا رہے گا۔
والدین سے گزارش ہے کہ فیس مقررہ وقت پر لازماً جمع کروائیں۔
آفس ٹائمنگ: 08:30 صبح سے 01:00 دوپہر تک
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
پرنسپل
ورسک سٹار پبلک اسکول گڑھی شیرداد ورسک روڈ پشاور
2nd Term Examination December 2025
25/10/2025
بزمِ عشقِ مصطفی ﷺ 🌸
آج ہمارے اسکول میں نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور اُن سے والہانہ محبت کے اظہار کے لیے ایک خوبصورت محفلِ نعت و درود کا انعقاد کیا گیا۔
طلبہ و طالبات نے عشقِ رسول ﷺ کے رنگ میں ڈوب کر اپنے جذبات پیش کیے — نعتیں، تقریریں اور درود و سلام کی صدائیں ہر دل کو منور کر گئیں۔
یہ لمحات ایمان، محبت اور عقیدت سے بھرپور ہیں —
آئیے! ان حسین مناظر کو دِل سے محسوس کریں۔ 🌹
Islamic Activity class 4th 👏👏
Maths Place value activity done today by class 4th 👏
English Activity (Nursery B) Class Welldone.
We are proud of our Nursery B students for their active participation in the English activity. Their enthusiasm, confidence, and eagerness to learn made the activity a great success. Keep up the wonderful work, little stars!
All credit goes to class teacher
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Peshawar
25000
Opening Hours
| Monday | 07:30 - 17:00 |
| Tuesday | 06:30 - 17:00 |
| Wednesday | 06:30 - 17:00 |
| Thursday | 06:30 - 17:00 |
| Friday | 06:30 - 17:00 |
| Saturday | 06:30 - 17:00 |