26/08/2026
اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی کا المناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 15 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے۔ آتشزدگی کے وقت وارڈ میں 16 بچے موجود تھے، جن میں سے صرف ایک بچے کو بچایا جا سکا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر پوائنٹس پر پانی موجود نہیں تھا، جبکہ ہنگامی انخلاء کے راستوں پر تالے لگے ہوئے تھے۔
مزید یہ کہ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ اور ایمبولینس مبینہ طور پر ایک گھنٹے بعد پہنچیں۔
یہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ ہمارے ہسپتالوں کے ہنگامی نظام اور انتظامی غفلت پر ایک بہت بڑا سوال ہے۔