13/08/2026
جن کی تدریس سے آتی ہوں صداقت کی مہک
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں۔
دارالاسلام ماڈل ہائی سکول کے سابق ( Managing Director)پرنسپل تعینات.......
سر عبداللہ نہایت قابل قدر اور با وقار شخصیت کے حامل ہے۔
انہوں نے سن 2023 میں یونیورسٹی آف پشاور سے گریجویشن کر کے بی ایس پولیٹیکل سائنس کی ڈگری حاصل کی۔ اسی سال انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کرتے ہوئےدارالاسلام ماڈل ہائی اسکول بوائز کیمپس میں مینجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنھبالا۔
اس کے بعد وہ انگلش اور مطالعہ پاکستان کے استاد بھی رہے۔ انہوں نے نہ صرف طلبہ کو تعلیم دی بلکہ ان کے دلوں میں کتابوں سے محبت اور علم کا جذبہ بھی پیدا کیا۔
اب وہ دارالاسلام ماڈل سکول گرلز کیمپس کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اللہ کرے کہ وہ یہ عہدہ بھی احسن طریقے سے نبھائیں۔ آمین۔
یاد رہے کہ موصوف سن 2010 سے 2014 تک اسی ادارے میں زیر تعلیم تھے۔