جامعہ علوم القرآن والسنہ نمکمنڈی پشاور

جامعہ علوم القرآن والسنہ نمکمنڈی پشاور Jamia ulomul quran wssunnah
مہتمم حضرت مولانا مفتی سجاد احمد حقانی صاحب

19/07/2026

درسِ قرآنِ کریم

جامعہ علوم القرآن والسنہ، نمکمنڈی پشاور کے مہتمم، امام و خطیب جامع مسجد سیٹھی اقبال، حضرت مولانا مفتی سجاد احمد حقانی صاحب حفظہ اللہ عوام الناس کی دینی و روحانی رہنمائی کے لیے روزانہ نمازِ عصر کے بعد قرآنِ کریم کی دو آیاتِ مبارکہ کا ترجمہ اور مختصر، آسان فہم تفسیر بیان فرماتے ہیں۔

اہلِ علاقہ، خصوصاً نمکمنڈی اور گردونواح میں رہنے والے تمام قرآنِ کریم سے محبت رکھنے والے حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ قرآنِ مجید کو سمجھنے، اس کے پیغام سے آگاہ ہونے اور اپنے ایمان و عمل کو سنوارنے کے لیے اس بابرکت درس میں ضرور شرکت فرمایا کریں۔

آئیے! قرآنِ کریم سے اپنا تعلق مضبوط کریں، اس کے معانی و مفاہیم کو سمجھیں اور اس عظیم نعمت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ اس قیمتی اور بابرکت موقع کو ہرگز ضائع نہ ہونے دیں۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعہ علوم القرآن والسنہ نمکمنڈی...
14/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعہ علوم القرآن والسنہ نمکمنڈی پشاور کے معزز مدرس حضرت مولانا مفتی محمد انور شاہ صاحب دامت برکاتہم کی والدہ ماجدہ بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ بروز بدھ، 15 جولائی 2026ء، صبح 10:00 بجے مسجد عثمان غنی، شیخ آباد سے روانہ ہوگی، جبکہ #نمازِجنازہ ، پشاور میں ادا کی جائے گی۔

تمام متعلقین، احباب، علماء کرام، طلبہ اور اہلِ خیر سے گزارش ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا فرمائیں۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی تمام لغزشوں سے درگزر فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور حضرت مولانا مفتی محمد انور شاہ صاحب سمیت تمام لواحقین کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

مہتمم حضرت مولانا مفتی سجاد احمد حقانی صاحب حفظہ اللہ اپنے جامعہ کے مشفق اساتذہ کرام کیساتھ ۔ #پیج  #ایڈمن
05/07/2026

مہتمم حضرت مولانا مفتی سجاد احمد حقانی صاحب حفظہ اللہ اپنے جامعہ کے مشفق اساتذہ کرام کیساتھ ۔

#پیج #ایڈمن

03/07/2026

بروز بدھ، بزمِ شیخ الہند کے اختتام کے بعد جامعہ علوم القرآن والسنہ نمک منڈی پشاور کے ناظم الامور حضرت مولانا محمد سلیم حقانی صاحب حفظہ اللہ نے جامعہ کے ناظمِ مالیات مولانا قاری برکت اللہ مروت صاحب، بزمِ شیخ الہند کے مسئول مولانا وحید الرحمن قریشی صاحب اور جامعہ کے نگران مولانا نذیر احمد صاحب کی موجودگی میں الحقانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے جامعہ کے مستحق طلبۂ کرام میں موسمِ گرما کے لیے نئے کپڑے تقسیم فرمائے۔

اس موقع پر حضرت مولانا محمد سلیم حقانی صاحب حفظہ اللہ نے جامعہ کی دینی، تعلیمی اور فلاحی خدمات میں مزید ترقی، استحکام اور خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

اللہ تعالیٰ الحقانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تمام معاونین، منتظمین اور مخیر حضرات کو ان کے اس کارِ خیر کا بہترین اجر عطا فرمائے، ان کے رزق، عمر اور برکت میں اضافہ فرمائے، اور جامعہ علوم القرآن والسنہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
#ویڈیو #وائرل #الحقانی #ویلفئیر #ٹرسٹ

02/07/2026

استاد الحدیث حضرت مولانا محمد سلیم حقانی صاحب حفظہ اللہ نے دورۂ حدیث کے طلبۂ کرام کو صحیح مسلم جلدِ ثانی کے پہلے درس کے آغاز سے قبل اپنے علمی و تدریسی سفر کے حوالے سے نہایت قیمتی اور حوصلہ افزا گفتگو فرمائی۔ اس موقع پر آپ نے صحیح مسلم جلدِ ثانی کی تدریس کی ذمہ داری اپنے سپرد ہونے کے پس منظر سے بھی طلبۂ کرام کو آگاہ کیا، اور انہیں اخلاص، محنت، ادبِ حدیث اور حصولِ علم کے اعلیٰ آداب کو اختیار کرنے کی تلقین فرمائی۔
پورا ضرور سنئیے 🎧

#پیج #ایڈمن

01/07/2026

آج بروز بدھ، یکم جولائی 2026ء جامعہ علوم القرآن والسنہ، نمکمنڈی پشاور کی علمی تاریخ میں ایک اہم اور یادگار باب کا اضافہ ہوا۔

جامعہ کے ناظم الامور، حضرت مولانا محمد سلیم حقانی صاحب حفظہ اللہ اپنے علمی و تدریسی سفر کے ایک نئے اور باوقار مرحلے میں داخل ہوئے۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا احسان اللہ صاحب حفظہ اللہ کے اپنے آبائی وطن افغانستان تشریف لے جانے کے باعث دورۂ حدیث شریف میں صحیح مسلم (جلد ثانی) کا درس نامکمل رہ گیا تھا۔

جامعہ کے اکابر اساتذہ کرام اور مجلسِ شوریٰ کے معزز اراکین نے باہمی مشاورت اور طویل غور و خوض کے بعد یہ متفقہ فیصلہ فرمایا کہ حضرت مولانا محمد سلیم حقانی صاحب حفظہ اللہ اس علمی امانت کو آگے بڑھاتے ہوئے صحیح مسلم جلد ثانی کی تدریس کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

چنانچہ آج حضرت مولانا محمد سلیم حقانی صاحب حفظہ اللہ نے اپنے استاذِ محترم کے ادھورے علمی مشن کو آگے بڑھانے اور ان کے خواب کی تکمیل کے جذبے کے ساتھ پہلی مرتبہ دورۂ حدیث شریف کی جماعت میں درس دینے کے لیے تشریف لے گئے۔ اس موقع پر دورۂ حدیث کے طلبۂ کرام نے نہایت محبت، عقیدت اور والہانہ انداز میں پھول پیش کرکے اپنے محترم استاذ کا پرتپاک استقبال کیا۔

بعد ازاں حضرت مولانا محمد سلیم حقانی صاحب حفظہ اللہ اپنے استاذِ مکرم کی چھوڑی ہوئی مسندِ حدیث پر جلوہ افروز ہوئے اور دورۂ حدیث کے طلبۂ کرام کو صحیح مسلم جلد ثانی کا پہلا درس دیا۔ یہ منظر نہ صرف جامعہ کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا بلکہ علمِ حدیث کی اس مبارک روایت کے تسلسل، اساتذہ کے احترام اور علمی امانت کی بہترین پاسداری کا حسین مظہر بھی تھا۔

اللہ تعالیٰ حضرت مولانا محمد سلیم حقانی صاحب حفظہ اللہ کو اس عظیم ذمہ داری کی بہترین ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے، ان کے علم و عمل، اخلاص اور تدریسی خدمات میں مزید برکتیں عطا فرمائے، اور انہیں اپنے اساتذۂ کرام کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین۔
#وائرل #ویڈیو #مدرسہ

#پیج #ایڈمن

Address

Jahanger Pura Road Namak Mandi
Peshawar
25000

Telephone

+923009015534

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ علوم القرآن والسنہ نمکمنڈی پشاور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category