Tech With Muaz

Tech With Muaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tech With Muaz, Tutor/Teacher, Peshawar.

میرا نام معاذ رزاق ہے، میں نے جنوبی کوریا سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ہے اور فی الحال CECOS یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہوں۔ میری خواہش ہے کہ اپنی صلاحیتوں سے اپنے لوگوں کو فائدہ پہنچا سکوں ان شاءاللہ، اللہ تعالیٰ ہمت دے آمین۔ پشاور کے قریب ایک گاؤں سے تعلق ہے۔ والد سرکاری اسکول کے استاد تھے، جو 2024 میں ریٹائر ہوئے۔ الحمدللہ، اپنے محدود وسائل کے باوجود والدین نے نہ صرف تعلیم بلکہ بہترین تر

بیت بھی فراہم کی۔

دینی نسبت 2015 میں مفتی سید عدنان کاکاخیل حفظہ اللہ سے قائم ہوئی، جس کے بعد زندگی کا رخ مزید مثبت ہوا۔

سافٹ ویئر انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے جنوبی کوریا کا سفر کیا، اور اب الحمدللہ عافیت کے ساتھ کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر چکا ہوں۔

چونکہ والدین خود بھی اساتذہ رہے ہیں، اس لیے سکھانا شاید میرے خون میں شامل ہے۔ میری نیت اور خواہش یہی ہے کہ جو کچھ علم حاصل کیا ہے، اسے اپنے لوگوں تک آسان انداز میں منتقل کروں، اور معاشرے کی بہتری کے لیے اپنی چھوٹی سی شمع روشن کرنے کی کوشش جاری رکھوں۔

05/08/2026

اے آئی ٹولز کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگر آپ درست طریقے سے پرامپٹ نہ لکھیں، تو یہ آپ کی "جی حضوری" میں لگ جاتے ہیں، اور آپ کو اندازہ بھی نہیں ہو پاتا۔۔
اس ویڈیو میں اس تصور کو "پشاوری چپل بزنس" کی مثال سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ویڈیو اگر آپ کو مفید لگے تو کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں!

25/05/2026

آج کی ویڈیو میں ہم ایک بہت ہی اہم مسئلے پر بات کریں گے کہ کیا واقعی چیٹ جی پی ٹی، جیمنائی، کلاڈ یا گروک جیسے اے آئی ٹولز پر آپ کا ڈیٹا اور پرسنل چیٹس محفوظ ہیں؟ اکثر صارفین اس بات سے ناواقف ہیں کہ یہ تمام کمپنیاں ڈیفالٹ سیٹنگز کے تحت آپ کی روزمرہ کی چیٹس کو اپنے ماڈلز کی ٹریننگ کے لیے استعمال کرتی ہیں ، یعنی آپ کا ڈیٹا مکمل طور پر پرائیویٹ نہیں رہتا۔

اس ویڈیو میں ہم پریکٹیکلی دیکھیں گے کہ آپ کیسے انتہائی آسانی سے ان تمام بڑے اے آئی ٹولز کی اندرونی سیٹنگز میں جا کر "Data Training" اور "Chat History Sharing" کے آپشنز کو بند کر سکتے ہیں، تاکہ آپ کی پرسنل انفارمیشن، بزنس آئیڈیاز اور ڈیٹا ہمیشہ کے لیے محفوظ رہیں۔ یہ ویڈیو آپ کی ڈیجیٹل پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

یہ ویڈیو ایسے وقت میں دیکھیں جب آپ ذہنی طور پر بالکل پُرسکون اور یکسو ہوں!

24/05/2026

اے آئی ٹولز سے درست فیڈبیک کیسے لیں؟

آج کے لیکچر میں ہم دیکھیں گے کہ کیا واقعی چیٹ جی پی ٹی وغیرہ آپ کے ہر آئیڈیا پر صرف خوشامد کرتا ہے یا درست اور زیادہ مفید مشورہ بھی دے سکتا ہے؟ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی یا اس قبیل کے دیگر اے آئی ٹولز آپ کی غلطیوں پر بھی "زبردست" کہہ دیتے ہیں، اور آپ کی تائید کرتے ہیں چاہے وہ بات غلط کیوں نہ ہو، جس کی وجہ سے ہمیں درست مشورہ نہیں مل پاتا۔

اس تصور کو تفصیل سے سمجھانے کے لیے ہم نے ویڈیو میں ایک انتہائی دلچسپ بزنس آئیڈیا (پشاور میں گھر سے آرگینک مصالحوں کا بزنس) بطور مثال زیر بحث لایا ہے، اور دیکھا ہے کہ کیسے ایک خاص فارمولے کے تحت ہم اے آئی چیٹ باٹس سے بالکل نیوٹرل، سچا اور پروفیشنل ریویو لے سکتے ہیں۔ یہ قسط آپ کو اے آئی سے "مکھن" لگوانے کے بجائے سچ اگلوانے کا طریقہ سکھائے گی۔

ویڈیو ایسے وقت میں دیکھیں جب آپ ذہنی طور پر یکسو ہوں!

07/05/2026

منڈی کی رونقیں اور بچوں کی معصوم خوشیوں کے دن آنے والے ہیں۔ کیا آپ نے اپنے بچوں کو سنتِ ابراہیمی کی اہمیت اور اس کے پیچھے چھپے ایثار کے جذبے سے آگاہ کیا ہے؟

میری جانب سے تمام احباب کو عید مبارک ❤️تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال وغفر الله لنا ولكم وكل عام وانتم بخير 🤲
21/03/2026

میری جانب سے تمام احباب کو عید مبارک ❤️
تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال وغفر الله لنا ولكم وكل عام وانتم بخير 🤲

18/03/2026

اکثر ہم صحیح بات بھی غلط انداز میں کہہ دیتے ہیں…
ان شاءاللہ یہ ویڈیو آپ کو سکھائے گی کہ ChatGPT یا دیگر اے آئی ٹولز کی مدد سے اپنی تحریر کو نرم، مؤثر اور بااثر کیسے بنایا جائے۔۔

07/02/2026

AI Image Mastery Course, Class 07: Gouache" for Playful Books | Matte Finish & Chalky Texture

05/02/2026

اے آئی امیج ماسٹری کورس کی کلاس 6 میں ہم سیکھیں گے کہ 'Watercolor' (واٹر کلر) اسٹائل استعمال کرتے ہوئے بچوں کی کہانیوں والی کتابوں (Storybooks) کے لیے خوبصورت تصاویر کیسے بنائی جاتی ہیں، جو Amazon KDP وغیرہ کے لیے بہترین ہیں, یہ وہ ہنر ہے جس سے آپ بچوں کی Storybooks بنانے میں مدد لے سکتے ہیں اور انہیں Amazon پر پبلش بھی کر سکتے ہیں۔

03/02/2026

تین بار دستک دینا۔۔۔۔ | بچوں کے لئے مختصر سبق

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tech With Muaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category