02/07/2026
پیپلز پارٹی پشاور کے سینئر رہنما مصباح الدین کا دارالاطفال پشاور کا دورہ، یتیم بچوں سے اظہارِ یکجہتی
انہوں نے یتیم بچوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔
دورے کے دوران انہوں نے ادارے کی لائبریری، کمپیوٹر لیب، رہائشی کمروں، تعلیمی و تربیتی سہولیات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ادارے کی انتظامیہ نے انہیں بچوں کی تعلیم، رہائش، خوراک اور فلاح و بہبود سے متعلق بریفنگ دی۔
مصباح الدین نے بچوں سے شفقت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت اور بہتر مستقبل کی ذمہ داری پوری قوم پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ادارے کو درپیش تمام جائز مسائل اور مطالبات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر فورم پر اجاگر کیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا