Voice of Adnan

Voice of Adnan

Share

Passionate voiceover artist and content creator, sharing Islamic stories for educational purposes.

14/07/2025

ریاض سے فوری خبر!
“ابوظہبی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو اپنی نئی کار کی صفائی کر رہا تھا.
اس نے دیکھا کہ اس کا دو سالہ بیٹا ایک کیل لے کر گاڑی کی سائیڈ پر سکریچ لگا رہا ہے۔
باپ غصے میں آ گیا اور اپنے بیٹے کا ہاتھ مارنے لگا
یہ سمجھے بغیر کہ وہ اسے ہتھوڑے کے ہینڈل سے مار رہا ہے!!
باپ کو بعد میں سمجھ میں آیا کہ کیا اُس نے کیا حرکت کی ہے
تو فوری طور پر بیٹے کو ہسپتال لے گیا،
جہاں معلوم ہوا کہ فریکچر کی وجہ سے بیٹے کی انگلی ضائع ہوگئ ہے۔
بیٹےنے اپنے باپ کو دیکھا تو بڑے معصومانہ انداز سے پوچھا بابا میری انگلی دوبارہ کب آئے گی؟
یہ سوال باپ پر بجلی کی طرح گرا تو وہ باہر نکل کر گاڑی کی طرف بڑھا اور اسے آگ لگا دی۔
پھر وہ روتا ہوا اس کے سامنے بیٹھ گیا اور اپنے بیٹے کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر افسوس کرنے لگا۔
جب اس نے گاڑی کے اسکریچ کو غور سے دیکھا تو بچے نے لکھا تھا:
“ بابا میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں”
باپ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکا اور اگلے روز اس نے خودکشی کر لی۔
کہانی ختم
آئیے تھوڑی دیر کے لیے دوبارہ کہانی کی طرف جاتے ہیں:
-کیا کوئی گاڑی کو ہتھوڑے سے صاف کرتا ہے؟
- اور ہتھوڑے کا موضوع سے کیا تعلق ہے؟
- لڑکا دو سال کا ہے، کیا وہ یہ جملہ لکھ سکتا ہے، کہ “ بابا میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں؟
- اور کیا اتنا چھوٹا بچہ بول کر کہہ سکتا ہے: بابا میری انگلی دوبارہ کب آئے گی؟
-ابوظہبی پولیس اور ریاض کے درمیان کیا کنکشن ہے؟
- خودکشی کرنے والے باپ کو پولیس نے کیسے پکڑا؟
در اصل
سوشل میڈیا پر اکثر سیاسی، مذہبی، فرقہ وارانہ پوسٹیں اسی طرح کی ہوتی ہیں اور ہم بغیر سوچے سمجھے ردّ عمل کا شکار ہو کر جذبات کی رو میں بہہ جاتے ہیں۔
ہمارا دماغ اور ہماری سوچ ہم سے چوری ہو جاتی ہے اور ہمیں محسوس تک نہیں ہوتا۔
*لہذا ہر خبر پر یقین کرنے سے پیشتر تصدیق کریں اور بلا تحقیق بات کو آگے مت پھیلائیں*”

13/03/2025

حضرت عزرائیل علیہ السلام کے کتنے چہرے ہیں

13/03/2025

وہ لوگ جن کے بغیر ہم قرآن اور دین کو نہ سمجھ سکتے ہیں اور نہ سیکھ سکتے ہیں

07/03/2025

📢 Welcome to "Voice of Adnan"! 🌟

Alhamdulillah! I'm excited to share 'beautiful Islamic stories' that inspire, educate, and strengthen our faith. This page is dedicated to bringing you meaningful content that reflects the wisdom of Islam.

I also run a "YouTube channel"where you can find more inspiring videos. Don’t forget to subscribe and support: Voice of Adnan
https://youtube.com/.stories?si=BDlMMP1cEWsw6FML)

📌 Stay connected for regular updates, and feel free to share your thoughts in the comments! May Allah bless us all with knowledge and guidance. 🤲✨

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

House # 206-C, Main Street. Hussain Abad Colony (opposite Gulbahar )
Peshawar
25000