GMMS Tarnab Farm

GMMS Tarnab Farm GMMS

تم نے سنوارا گل کو شگوفوں کو خار کو              تم نے حیات بخشی ہے فصل بہار کوکتنے ھی زنگ آلود زھن تم نے نکھارےآتی ھے ا...
05/03/2025

تم نے سنوارا گل کو شگوفوں کو خار کو تم نے حیات بخشی ہے فصل بہار کو
کتنے ھی زنگ آلود زھن تم نے نکھارے
آتی ھے اب زر سے جہاں تاب وہی تم ہو

استاد محترم جناب محمد عارف صاحب آج بروز بدھ 5مارچ 2025 کو گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول ترناب فارم سے ریٹائرڈ ھوئے۔

آپ نے اپنی تعلیمی خدمات کا آغاز یکم نومبر1988 کو گورنمنٹ پرائمری سکول سے کیا ۔ آپ کا شمار علاقے کے سینیئر اور تجربہ کار اساتذہ میں ہوتا ہے۔آپ کو ایک رول ماڈل استاد مانا جاتا ہے۔
آپ نے گورنمنٹ پرائمری سکولز میں37 سال تک اپنی خدمات سر انجام دئیے ۔خاص طور پر گورنمنٹ پرائمری سکول ترناب فارم اور گورنمنٹ پرائمری سکول ناصر گھڑی میں۔اس وقت آپ گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول ترناب فارم میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔آپ نے مڈل سکول میں اگرچہ مختصر عرصہ گزارا ہے مگر اپنے لگن اور اخلاق سے سب کو بے حد متاثر کیا اور سکول کے انفراسٹرکچر کو ازسر نو تبدیل کر کے رکھ دیا ۔ پھول کی کیاریوں سے لے کر دیواروں اور کلاس رومز کی صفائی ستھرائی تک ھر جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ اپنے مختصر عرصہ میں دو سٹاف ٹور اور مختلف انواع و اقسام کے کھانوں اپنے سٹاف کو محظوظ کروایا۔ آپ کے شاگردوں کی بڑی تعداد مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ اللہ پاک آپ کو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین ۔
السلام ۔

Address

Village And Post Office Tarnab Farm
Peshawar
24330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GMMS Tarnab Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category