Education TV

Education TV

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Education TV, Education, Peshawar.

19/05/2026

Government Superior Science College Peshawar

18/05/2026

پشاور: خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا
تعطیلات 22 مئی سے 31 اگست 2026 تک ہونگی۔زرائع محکمہ تعلیم
اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست 2026 تک ہونا تھیں۔
عید کی تعطیلات اور 22 مئی کو جمعہ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے چھٹیاں 22 مئی سے ہی کر دیں جائیں گی۔

16/05/2026

منزہ ڈاکٹر بن گئی! ❤️👩‍⚕️👇
استاد اگر بچوں کے ساتھ محبت، ہنسی مذاق اور دوستانہ انداز میں پیش آئیں تو طلبہ بے خوف ہوکر سوال بھی کرتے ہیں، بات بھی سیکھتے ہیں اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔
تعلیم صرف کتابوں سے نہیں، بلکہ اچھے رویے اور مثبت ماحول سے بھی ملتی ہے۔ 🌸
ہر بچے کی اپنی سوچ، اپنا مزاج اور اپنی صلاحیت ہوتی ہے، اس لیے بچوں کو اُن کے مزاج کے مطابق سمجھنا اور ٹریٹ کرنا ہی ایک کامیاب استاد کی پہچان ہے۔ ✨
ایسے استاد قوم کا فخر ہوتے ہیں جو بچوں کے دل جیت کر اُنہیں کامیابی کی راہ دکھاتے ہیں۔ 🙌
استاد کی ایک مسکراہٹ کبھی کبھی طالبعلم کی پوری زندگی بدل دیتی ہے۔ ❤️

15/05/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اطلاع دی جاتی ہے کہ ظہور الحق سابق ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اور منیجنگ ڈائریکٹر ایجوکیشن ایمپلائز فاؤنڈیشن بقضائے الٰہی انتقال فرما گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروزِ جمعہ دوپہر ڈھائی بجے ڈی ایچ اے پشاور، سیکٹر اے ون، ہاؤس نمبر 1705 میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

14/05/2026

چارسدہ سے تعلق رکھنے والے محمد سلمان نے حالیہ سی ایس ایس امتحان میں 69ویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ سلمان نے آج اپنی مادرِ علمی گورنمنٹ کالج پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے دورِ طالب علمی کی خوشگوار یادیں تازہ کیں۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی شاندار کامیابی کو سراہا۔

محمد سلمان نے 2017 سے 2019 تک گورنمنٹ کالج پشاور سے ایف ایس سی کی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں نمل یونیورسٹی سے بی ایس انگلش مکمل کیا اور صرف چھ ماہ کی مسلسل محنت کے بعد سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ سی ایس ایس کا امتحان کوئی ناممکن مرحلہ نہیں، بلکہ محنت، مستقل مزاجی اور واضح ہدف کے ذریعے ہر طالب علم کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں، وقت کی قدر کریں اور دلجمعی کے ساتھ اپنی تعلیم پر توجہ دیں، کیونکہ کامیابی انہی کا مقدر بنتی ہے جو خواب دیکھنے کے ساتھ انہیں پورا کرنے کے لیے بھرپور محنت بھی کرتے ہیں

13/05/2026

اس طالبِ علم کا یہ پیغام واقعی دل کو چھو لینے والا ہے۔
یہ نوجوان پرچے دینے کے بعد اپنے مال مویشیوں کیلئے چارے کا بندوبست بھی کرتا ہے۔
یہ اُن تمام نوجوانوں کیلئے ایک سبق ہے جو تعلیم کی حصول میں بھی والدین پر احسان جتاتے ہیں۔
یاد رکھیں! محنت کرنے والے نوجوان کبھی حالات کے سامنے نہیں جھکتے، بلکہ اپنے کردار سے دوسروں کیلئے مثال بن جاتے ہیں۔"
شئیر کریں تاکہ یہ پیغام ہر نوجوان تک پہنچ سکے۔

12/05/2026

سابق چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ پروفیسر نصراللہ خان یوسفزئی نے مسلم ایجوکیشن سسٹم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کے بہترین نظم و ضبط، تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو سراہتے ہوئے انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، جو نئی نسل کی بہترین تربیت اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

Photos from Education TV's post 11/05/2026

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) نے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (HSSC) کی اسناد کی منظوری سے متعلق ENIC کی جائزہ رپورٹ پر ردِعمل کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر IBCC، ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کی۔
اجلاس میں رپورٹ کے اہم نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ایک جامع اور مربوط ردِعمل کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات پر غور کیا گیا

11/05/2026

امتحان انسان کی محنت، صبر اور صلاحیت کو جانچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
جو طالبِ علم دل لگا کر محنت کرتے ہیں، کامیابی انہی کا مقدر بنتی ہے۔ گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج پشاور میں بی ایس میڈٹرم امتحانات میں طلبہ پوری محنت اور تیاری کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Peshawar
25000