Jaamia Ghosia Hanfia Junaidia Mattani Peshawar

Jaamia Ghosia Hanfia Junaidia Mattani Peshawar

Share

23/08/2017

عشرة ذو الحجہ کی فضائل و اعمال اور قربانى كى اهم مسائل
درس نمبر 33 ! 19 سولات
بسم اللہ الرّحمٰن الرحیم
سوال 1 عشرہ ذو الحجہ كا كيا فضيلت بيان كيا ھے قران پاک نے ؟
جواب اس کی راتوں کی قسم
اٹھاتے ہوئے اللہ تعالی نے فرمایا
{وَالْفَجْرِ وَلَيَالٍ عَشْرٍ}
ترجمة
قسم ہے فجر کے وقت کی
اور دس راتوں کی
سورةالفجر
یہ مہینہ حرمت والا بھی ہے، بلکہ "أشهر المعلومات" کا سب سے آخری مہینہ ہے، انہیں کے بارے میں اللہ تعالی نے فرمایا
{الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ}
ترجمة
حج معلوم مہینوں میں ہوتا ہے
سورة البقرة
سوال2 عشرہ ذو الحجہ كا كيا فضيلت بيان كيا ھے حديث پاک نے ؟
آپ ﷺ کا فرمان ہے :
دنیا میں افضل ترین دن عشرہ ذو الحجہ
کے دن ہیں
ابن حبان
سوال3 عشرہ ذو الحجہ کے ممتاز ہونے کی وجہ كيا ہے؟
جواب ان دنوں میں تمام بڑی عبادات اعنی
نماز، نفلی روزے، صدقہ، اور حج یکجا ہو جاتے ہیں، جو کہ کسی اور دنوں میں ممکن نہیں ہیں۔
ان دنوں میں کیا ہوا عمل دیگر ایام میں کیے ہوئے اُسی عمل سے کہیں زیادہ اللہ کے ہاں محبوب ہے،
آپ ﷺ کا فرمان مبارک ہے :
(کوئی دن ایسا نہیں ہے جس میں نیک عمل ذو الحجہ کے ان دس دنوں میں کئے ہوئے اعمال سے بھی افضل ہو) عرض کیا گیا: جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں؟ آپﷺ نے فرمایا:
جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں، الا کہ کوئی شخص اپنی جان و مال لیکر نکلا اور ان میں سے کچھ بھی واپس نہ آیا
ابو داود شريف اصل روایت صحیح
بخاری میں ہے۔
سوال4 ان دنوں میں روزے رکھنا كا كيا
حكم هے
جواب مستحب ہے اور بنسبت غير اس ميں ذيادة ثواب هے
سوال5 تكبيرات تشريک كونسى ھے
جواب تكبيرات تشريك
الله اكبر الله اكبر لا إله إلا الله. الله اكبر الله اكبر و لله الحمد.
سوال 6 كب شروع هوگا اور كب ختم هوگا اور كيا حكم هے؟
جواب جمہور سلف صالحین، فقہائے کرام، صحابہ، اور ائمہ کا صحیح ترین موقف یہی ہے کہ تکبیرات یوم عرفہ ٩ ذي الحجه کی فجر سے لیکر ایام تشریق کے آخر تک ١٣ ذي الحجة كي عصر تک ہر نماز کے بعد کہی جائیں گی هر مسلمان مرد و عورت پر ايک باره پڑھنا
واجب هے
سوال7 عرفة روزے كا كيا ثواب هے!
جواب عن أبي قتادة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال صيام يوم عرفة إني احتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله والسنة التي بعده (سنن
(ترمذي شريف )
ترجمة
مهجے الله كى ذات پر پختہ يقين هے كہ الله پاک عرفة كے روزے کہ بدلے کزشتہ سال اور انئده سال كى گناه معاف فرما ديے گا،
سوال8 قراني نه كرنے کا كيا وعيد ايا هے ؟
جواب سیدناابو ہریرۃ فرماتےہیں رسول اﷲﷺ نےفرمایا جوشخص استطاعت رکھنےکے باوجود قربانی نہیں کرتا وہ ہماری عیدگاہ کےقریب بھی نہ بھٹکے
(ابن ماجہ:224)
سوال9 قربانى ميں جلدي كيسا هے ؟
جواب نبی کریمﷺنے فرمایا'':جس شخص نے عید کی نماز سے پہلے قربانی کا جانورذبح کیا تو وہ اس کی جگہ پر عید کے بعد ایک اور جانور ذبح کرے اور جس نے نماز سے پہلے ذبح نہیں کیا وہ بعد میں ذبح کرے۔
(صحیح بخاری:5562)
سوال10 ذوالحجہ کا مہینہ شروع ہونے کے بعدبال اور ناخن نہ کاٹنا كا كيا حكم هے
جواب جو شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو ، اس کے لئے حکم ہے کہ ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد قربانی کرنے تک نہ تو بال کاٹے یا اکھاڑے اور نہ ہی ناخن تراش سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اللہ ﷺ نے فرما: جب دس دِن یعنی ذی الحج کے پہلے دِس دِن آجائیں اور تُم
میں کوئی قُربانی کرنے کا اِرادہ رکھتا ہو تو وہ اپنےجسم(کے کسی حصہ کے بال و ناخن کو تراشنے و کاٹنے کی غرض سےمت چھوئے۔ یعنی جسم کے بال یا ناخن وغیرہ نہ اتارے۔ اور يه عمل مستحب هے
(صحیح مسلم)
سوال11 جانور خریدنے سے پہلے كيا كرنا
ضرورى هے
جواب
1۔ حلال رقم کا بندوبست کریں۔
2۔ اﷲ رب العزت کی رضا کا حصول اور فرض کی تکمیل کا جذبہ دل میں پیدا کریں۔
3۔ نمودو نمائش کے جذبات دل سے دفع کریں!
4۔ حصہ داری کرنے کا ارادہ ہو تو ابھی سے حصہ دار چن لیں۔ یہ عمل مستحب ہے۔
5۔ جس شخص کے بارے میں تحقیق ہو کہ اس کی آمدنی حرام ہے اس کو حصہ دار نہ بنائیں!
6۔ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے سے پہلے حجامت بنوالیں! ناخن اور زائد بال کاٹ لیں۔ یہ عمل مستحب ہے۔
سوال 12 جانور خریدتے وقت كيا كرنا
ضروري هے
جواب
1۔ جس جانور کے بارے میں غالب گمان ہو کہ چوری کا ہے اسے نہ خریدیں۔
2۔ جھوٹ اور جھوٹی قسموں سے بچیں!
3۔ دوسرے مسلمان بھائی کا سودا طے ہوچکا ہو تو اس کا سودا خراب نہ کریں!
سوال 13 جانور ميں كونسي چیزوں کا ضرور لحاظ رکھیں چاھے!
جواب گائے کی عمر دو سال سے کم نہ ہو، اونٹ کی پانچ سال سے اور بکری کی ایک سال سے کم عمر نہ ہو۔ دنبہ بھیڑ چھ 6 ماہ یا اس سے زیادہ کا ہو لیکن دیکھنے میں سال والے کے برابر معلوم ہوتا ہو تو قربانی ہوجائے گی۔ گائے، اُونٹ اور بکری میں یہ مسئلہ نہیں۔ ان کی عمر پوری ہونا ضروری ہے۔
کان ، زبان، دم، ان اعضاء میں سے کوئی عضو نصف سے زیادہ کٹا ہوا نہ ہو، آنکھ کی روشنی نصف سے زیادہ ضائع نہ ہو۔تہائی اور تہائی سے زیادہ کا فتوی بھی موجود ہے
سینگ اس قدر ٹوٹے ہوئے نہ ہوں کہ ٹوٹنے کا اثر دماغ تک پہنچ گیا ہو۔ ورنہ قربانی نہ ہوگی۔
جان بوجھ کر ولادت کے قریب جانور کو خرید کر قربانی کرنا مکروہ ہے۔ بانجھ کی قربانی جائز ہے۔ خصی کی قربانی زیادہ افضل ہے۔
ایسا جانور جو چارہ نہ کھا سکتا ہو یا چل ہی نہ سکتا ہو، کی قربانی درست نہیں۔
جنگلی نسل کے جانور کی قربانی درست نہیں۔
خنثی مشکل جانور کی قربانی جائز نہیں۔
سوال 14 خریدنے کے بعد اس كے ساتھ کیا
كرنا ضروري هے
جواب
1۔ جانور کی خدمت کریں۔ اسے کسی قسم کی ایذا نہ دیں۔
2۔ ایسی جگہ باندھیں جہاں آنے جانے والوں کو تکلیف نہ ہو۔
3۔ جانور کے گلے میں بجنے والی گھنٹی نہ ڈالیں۔
4۔ اس پر سواری کریں، نہ ہی اس کا دودھ خود پییں! اگر دودھ نکال لیا تو اسے صدقہ کردیں! اس کی قیمت غریب کو صدقہ کر دے تو خود پینا جائز ہے۔
5۔ نمودونمائش کا اظہار نہ کریں۔
6۔ حصہ داری میں قربانی کر رہے ہوں تو حصہ داروں کو تمام معاملات میں ساتھ لے کر چلیں!
سوال 15 قربانی کی کھال مستحق كون هے
جواب قربانی کی کھال مستحق اور مستند دینی فلاحی اداروں کودینےکی کوشش کریں جيسا كے جامعة جنيدية غفورية بشاور مدرسة يا كوئى اور مدرسة يا هسپتال وغيره
سوال 16 قربانی کرتے وقت كيا كرنا
ضرورى هے
جواب
قربانی کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں!
1۔ چھری پہلے سے خوب تیز کرلیں۔
2۔ ذبح سے پہلے جانور کو چارہ کھلا لیں، پانی پلا لیں۔
3۔ جب شہر میں کسی ایک جگہ نماز عید ہوجائے تب قربانی کریں!
4۔ خود ذبح کریں، ورنہ کم از کم ذبح کے وقت وہاں موجود رہیں۔
5۔ ذبح کے وقت تماشا نہ بنائیں!
6۔ جس کروٹ پر جانور گرے اسی کروٹ پر ذبح کردیں۔ گھسیٹ کر قبلہ رخ نہ کریں! کوشش کریں کہ جانور قبلہ رخ گرے۔ قبلہ رخ کرنا صرف مستحب ہے جبکہ جانور کو گھسیٹ کر اسے ایذاء دینا ممنوع و مکروہ۔
7۔ چھری پھیرتے وقت بسم اﷲ ، اﷲ اکبرکہیں!
8۔ کم از کم تین رگیں ضرور کاٹیں!
9۔ ذبح کر دینے کے بعد دل میں یا حرام مغز میں چھریاں گھونپنا مکروہ عمل ہے۔
10۔ کھال کو کٹ لگنے سے بچائیں!
سوال17 قربانی کے بعد كيا كرنا چاہے
جواب
گوشت کے تین حصے کرنا مستحب ہے۔ ایک حصہ اپنے رشتہ داروں اور احباب میں ہدیہ کریں! ایک حصہ غرباء میں صدقہ کریں اور ایک حصہ اپنے اہل و عیال کے لےے رکھیں!
سوال جانور ميں كون كونسى سات اشیاء نہ کھائیں
جواب
١) بہتا خون.
٢) پیشاب کی جگہ.
٣) پاخانہ کی جگہ.
٤) پتہ.
٥) مثانہ.
٦) غدود.
٧) کپورے.
باقی تمام اشیاء حلال ہیں۔

02/08/2017

LIKE & SHARE

Photos 05/07/2017
Photos 15/04/2017

shirkat ki apeel hay

14/03/2017

ہنڈو پنڈت نے ایسی شاعری پڑھ ڈالی کے پورا ہندوستان ہل کر رہ گیا ؟؟؟

Photos 23/04/2016

Tamam hazarat ko dawaat di jati hay k is moqa say faida othain....

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Kohat Road Mattani Tokar Khel
Peshawar
25000