27/04/2026
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
نرسنگ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے خادم خان صاحب کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کی آخرت کو بہتر بنائے۔
یا اللہ! خادم خان صاحب کی کامل مغفرت فرما، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور ان پر اپنی رحمتوں کی بارش فرما۔
یا رب! ان کی تمام خطاؤں کو معاف فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
یا اللہ! ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما اور اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔
یا رب! ان کی نیکیوں کو قبول فرما اور ان کی بیماری اور تکلیف کو ان کے لیے درجات کی بلندی اور گناہوں کی معافی کا ذریعہ بنا دے۔
اللہ تعالیٰ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں بھی نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲
27/04/2026
جو نرسنگ کالج اپکو Paid Internship نہیں دیتے وہ تعلیمی ادارے نہیں بلکہ صرف بزنس انسٹیٹیوٹ ہیں۔
ایسے اداروں سے دور رہیں اور اپنے مستقبل کے لیے بہتر انتخاب کریں۔
21/04/2026
خادم محمد، جو ہمارے نرسنگ اسٹاف کا حصہ ہیں، اس وقت Khyber Teaching Hospital کے MICU میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ انہیں ہماری دعاؤں اور تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
وہ ایک نہایت بااخلاق، ملنسار اور قابل پیشہ ور ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور لمبی زندگی نصیب کرے۔ آمین 🤲
20/04/2026
ہسپتال میں صرف نرسزز ہی نہیں ہوتیں، بلکہ عوام، اٹینڈنٹس اور دیگر پروفیشنز کے لوگ بھی موجود ہوتے ہیں۔ ایسے میں کسی بھی ڈرامے میں صرف نرسزز کو ٹارگٹ کرنا اور یہ کہنا کہ
“Some nurse might have
stolen it”
(ممکن ہے کسی نرس نے یہ چوری کر لیا ہے)
انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
نرسزز وہ طبقہ ہے جو کم تنخواہ پر دن رات محنت کرتا ہے، مریضوں کی خدمت کرتا ہے، اپنی نیند، سکون اور ذاتی زندگی قربان کرتا ہے۔ لیکن افسوس کہ پاکستان میں انہیں عزت دینے کے بجائے اکثر بدنام کیا جاتا ہے۔
یہ صرف ایک جملہ نہیں، بلکہ ایک پورے پروفیشن کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے۔ میڈیا کو چاہیے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی پیشے کو منفی انداز میں پیش نہ کرے۔
میرا تمام نرسزز سے گزارش ہے:
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب اکٹھے ہوں، اپنے حق اور اپنی عزت کے لیے آواز اٹھائیں۔
دنیا کے ہر پروفیشن نے اپنی عزت خود منوائی ہے—ہمیں بھی اپنے وقار کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔
Copied
20/04/2026
How was Your interview...?
10/04/2026
Patient: "What happens after we die?"
Nurse: "We clean the bed and admit a new patient."
03/04/2026
اسلام آباد میں زلزلے کا شدید جھٹکے۔
03/04/2026
آج کل سائیکل کی قیمت بھی نرسنگ اور ھاؤس آفیسر کی تنخواہ سے زیادہ ہو گئی ہے 😅
02/04/2026
Petrol Likely Most Expensive Perfume
😂😂😂
02/04/2026
ہوتی نہیں جو قوم حق بات پے یکجا
اُس قوم کا حاکم ہی فقط اُس کی سزا ہے👇
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی
27/03/2026
پرائیویٹ ہسپتال اکثر نوکریوں کا اعلان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنی CV ای میل کریں لیکن جب سی وی ای میل کرو بعد میں نہ ای میل آتی ہے اور نہ ہی کوئی کال آتی ہے۔
بعد میں پتا چلتا ہے کہ شاید صرف فی میل امیدواروں کو ترجیح دی گئی ہے۔
یہ رویہ بالکل غلط ہے۔ اگر میرٹ پر سلیکشن ہو تو ہر امیدوار کو برابر موقع ملنا چاہیے چاہے وہ مرد ہو یا عورت۔ شفافیت اور انصاف ہر ادارے کی ذمہ داری ہے۔
امید ہے کہ ہسپتال اس بات پر غور کریں گے اور بھرتی کے عمل کو میرٹ اور انصاف پر مبنی بنائیں گے۔
23/03/2026
ہمیشہ اس پیج پر مختلف کیڈرز مخالف پوسٹیں لگائی جاتی ہیں
لیکن زیر نظر پوسٹ پر صرف اتنا کہوں گا کہ میں (میل) رجسٹرڈ نرسنگ آفیسر ہونے کے ناطے اس پوسٹ سے اتفاق نہیں کرتا۔۔
اس پیج کا ایڈمن سراسر احساس کمتری کا شکار ہے اور کچھ نہیں۔۔🔥🔥
اپنے نظریے کو چھوڑو نہیں دوسرے کے نظریے کو چھیڑو نہیں اسی میں سب کی بھلائی سب کی خیر ہے۔۔💯