20/07/2020
° اسلام اور ہمارا معاشرہ °
وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہوکر
اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہوکر
اسلامی معاشرہ ازل سے اپنی روایات کا امین رہا ہے خواہ وہ حقوق اللہ ہوں ، جیسے نماز،روزہ،حج اور زکواة وغیرہ یا حقوق العباد ، مثلا مساوات، اور انسانوں کا ایک دوسرے پر حقوق۔ معبود برحق کی جانب سے ان تمام احکامات پر سختی سے عمل پھیرا ہونے کا حکم ہے
مگر یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ انسان جدت پسند ہے
اور یہی وجہ آج مسلمان دین اسلام میں تبدیلی کےخواہاں ہیں۔ جدت پسندی اور حرص ان پہ غالب آگئے
آج مسلمان دنیا کی رنگینیوں میں اس قدر کھوگیا کہ اسلام کی بنیادی چیزوں کا علم بھی اس کی زندگی سے ناپید ہے
حقوقالعباد تو دور کی بات آج ہم نماز کے فرائض،واجبات،مفسدات اور مکروہات سے لاعلم ہیں۔ آج ہم زکواة کے مستحقین، روزے کے مسائل اور حج کے احکامات سے جاہل ہیں ۔ ہماری زندگیوں سے اسلام غائب ہے یہی وجہ ہے کہ معشرے میں بدامنی اور
انتشار پروان چڑھ رہا ہے۔
آئیں معاشرے کو سنوارنے کیلئے اپنی اصلاح کریں
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا