26/10/2021
حرا سکول چوگا نے رزلٹ کا اعلان کیا۔۔۔جس میں سارے طلباء نے اپنے DMC اور perfarmance letters کلاس ٹیچرز وصول کیا۔۔۔اس کے علاوہ طلباء نے نعت ،نظم اور تقاریر میں حصہ لیا۔۔۔
Most countries have systems of formal education, which is commonly compulsory.
A school is an educational institution designed to provide learning spaces and learning environments for the teaching of students (or "pupils") under the direction of teachers.
26/10/2021
حرا سکول چوگا نے رزلٹ کا اعلان کیا۔۔۔جس میں سارے طلباء نے اپنے DMC اور perfarmance letters کلاس ٹیچرز وصول کیا۔۔۔اس کے علاوہ طلباء نے نعت ،نظم اور تقاریر میں حصہ لیا۔۔۔
22/10/2021
سعید قاری صاحب صفاٸ کے حوالے تقریر کرتے ہوۓ۔۔۔
آج سیکنڈ ٹرم امتحان ختم ہوا۔۔۔۔
کل اسمبلی 8 بجے اور چھٹی 1بج کر 40 منٹ پر ہوگی۔۔انتظامیہ حرا سکول چوگا۔۔
05/10/2021
Teacher day Hira school chawga...
05/10/2021
آج حرا سکول چوگا کےپرنسپل ارشدعلی اپنے استاد محترم سوات بورڈ کے چیرمین سعید نبی شاہ کے ساتھ یوم ٹیچر ڈے پر ملاقات۔۔۔۔
05/10/2021
5 اکتوبر ٹیچر ڈے۔۔۔۔
ارسطو کا قول ہے جو بچوں کو تعلیم دیتے ہیں، وہ ان سےزیادہ عزت مند اور قابل احترام ہیں جو بچوں کو پیدا کرتے ہیں۔ یہ اس لئے کہ والدین بچوں کو صرف زندگی دیتے ہیں اور اساتذہ ان کو زندگی کا گر سکھاتے ہیں....
03/10/2021
*ڈاکٹرز کی غلطیاں قبرستانوں میں دفن ہو جاتی ہیں*؛
*انجینئرز کی غلطیاں مٹی اور گارے تلے دب کر غائب ہو جاتی ہیں*؛
*وکلاء کی غلطیاں فائلوں میں گم ہو جاتی ہیں*؛
*سیاستدانوں کی غلطیاں متحارب گروہوں کے پرجوش اور جذباتی نعروں میں تحلیل ہو کر پس منظر میں چلی جاتی ہیں*؛
*اور جرنیلوں کی غلطیاں فتح و شکست کی جھوٹی، سچی داستانوں میں آگے پیچھے رہ کر فراموش ہوجاتی ہیں*؛
*لیکن یاد رکھیں*:
*اساتذہ کی غلطیاں افراد کے کردار کو تباہ کردیتی ہیں، نسلوں کو گمراہ کردیتی ہیں، اور اقوام کے خوبصورت چہروں کو مسخ کردیتی ہیں۔ جو نہ صرف عوام کے رویوں میں جھلکتی رہتی ہیں اور افراد کی اجتماعی بداعمالیوں میں بھی نظر آتی ہیں، بلکہ اقوام کے پیشانیوں پر ہمیشہ منعکس ہوتی رہتی ہیں، جو کسی صورت بھی چھپائی نہیں جاسکتیں۔اچھا استاد ہی بہترین قوم کا ضامن ہے ۔ہمیں معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے...
*Category : _General Knowledge 📚_*
*👨🏻💻اردو کی ادبی معلومات🔥*
1-اردو صحافت کا اولین مرکز کون سا شہر ہے ؟
جواب :؛ کلکتہ
2- دہلی کب صحافت کا مرکز بنا ؟
جواب ؛ 1911
3- جام جہاں نما کب اور کس نے شائع کیا ؟
جواب ؛ 27 مارچ 1822 کو کلکتہ سے منشی سدا سکھ نے شائع کیا
4- جام جہاں نما کس سن تک جاری رہا ؟
جواب ؛ 18 مارچ 1888
5- جنوبی ہند کی اردو صحافت کے مصنف کون ہیں ؟
جواب : محمد افضل الدین اقبال
6- سر سید کے بھائی محمد خاں نے " سید الاخبار " فارسی میں جاری کیا یہ روزنامہ ،ہفت روزہ ، ماہنامہ یا پھر ششماہی تھا ؟
جواب : ہفت روزہ ( آٹھ صفحات پر مشتمل یہ رسالہ تھا )
7- صادق الاخبار دہلی سے 1854 میں جاری ہوا ۔جو کہ فارسی میں تھا ۔اس کے مدیر کون تھے ؟
جواب ؛ جمیل الدین ہجر
8- مولوی محمد باقر نے کب " دہلی اردو اخبار " کا اجرا کیا ؟
جواب ؛ 1836
9- آزاد کب " دہلی اردو اخبار " کے پبلشر بنے ؟
جواب ؛ 20 اکتوبر 1853
10- اردو صحافت انیسویں صدی میں کے مصنف کون ہیں ؟
جواب ؛ ڈاکٹر طاہر مسعود
11- پنجاب کا پہلا اخبار کونسا تھا اور کس نے جاری کیا ؟
جواب ؛ کوہ نور 1850 تا 1905 پہلا اخبار تھا اور اسے منشی ہر سکھ رائے نے جاری کیا ۔
12- چشمۂ فیض 1853 کہاں سے جاری ہوا ؟
جواب : سیالکوٹ
13- کون سا اخبار غالب کا پرجوش حامی تھا اور اس کا اجرا کس نے کیا ؟
جواب ؛ اکمل الاخبار 1866 دہلی سے جاری ہوا ۔اس کے مدیر منشی بہاری لال مشتاق تھے
14- اردو صحافت اور دہلی کے مصنف کون ہیں ؟
جواب ؛ ڈاکٹر محمد یوسف
15- یورپ میں چھپائی کا فن کس صدی میں ایجاد ہوا ؟
جواب ؛ پندرھویں صدی میں۔۔۔
16- ہندوستان میں چھاپہ خانہ کے مصنف کون ہیں ؟
جواب ؛ علی ابن الحسین زیدی
17- ہندوستانی اخبار نویسی ( کمپنی کے عہد میں ) کے مصنف ہیں۔
جواب محمد عتیق صدیقی
18- تحریک آزادی میں اردو صحافت کی خدمات کے مصنف کون ہیں ؟
جواب : سمیع احمد
19- سلطان الاخبار کا اجرا کہاں سے ہوا اور اس کے مدیر کون تھے ؟
جواب ؛ یہ اردو اخبار منشی قادر بخش نے استنبول سے نکالا ۔
20- برطانیہ میں اردو صحافت کے مصنف کون ہیں ؟
جواب ؛ سلطان محمود
21- پیک اسلام کس نے جاری کیا اور کب کیا ؟
جواب ؛ یہ ترکی سے نصرت علی خاں نے شائع کیا .1880 میں استنبول سے جاری ہوا۔
اولاد کی پرورش سے متعلق حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة الله عليه کے چند ضروری ہدایات۔
(1) عورتوں میں عادت ہے کہ بچوں کو جن بھوت اور دوسری ڈراؤنی چیزوں سے ڈراتی ہیں یہ بہت غلط بات ہے اس سے بچے کا دل کمزور ہوتا ہے۔
(2) ماں کو چاہیۓ بچے کو باپ سے ڈراتی رہے۔
(2) اگر لڑکا ہو تو اسکے سر پر بال مت بڑھاؤ اور اگر لڑکی ہے تو جب تک پردے میں بیٹھنے کے قابل نا ہوجاۓ زیور مت پہناؤ۔ اس سے ایک تو جان کا خطرہ رہتا ہے اور دوسری بات کہ بچپن سے ہی زیور کا شوق دل میں ہونا اچھی بات نہیں۔
(3) بچوں کے ہاتھوں سے غریبوں کو کھانا، کپڑا پیسہ اور ایسی چیزیں دلوایا کریں۔ اسی طرح کھانے پینے کی چیزیں انکے بھائ بہنوں کو یا اور بچوں کو تقسیم کرایا کرو تاکہ آپکے بچوں میں سخاوت کی عادت ہو۔
(4) زیادہ کھانے والے کی برائی بچوں کے سامنے کیا کرو لیکن نام لیکر نہیں کہ فلاں زیادہ کھاتا ہے بلکہ اس طرح کے جو زیادہ کھاتے ہیں لوگ اسے حبشی کہتے ہیں بیل جانتے ہیں۔
(5) اگر لڑکا ہو تو سفید کپڑے کی رغبت اسکے دل میں پیدا کیجئے اور رنگین لباس سے اسکو نفرت دلائیں کہ ایسے کپڑے لڑکیاں پہنتی ہیں تم ماشاءاللہ مرد ہو۔ ہمیشہ اسکے سامنے ایسی باتیں کیا کریں۔
(6) اگر لڑکی ہو تو بہت تکلف کے کپڑوں کی اسے عادت مت ڈالئے۔
(7) بچوں کی سب ضدیں پوری مت کریں۔ اس سے بچے کا مزاج بگڑ جاتا ہے۔
(8) چِلّا کر بولنے سے روکیں خاص طور پر اگر لڑکی ہے تو چلّانے پر خوب ڈانٹئے۔ ورنہ بڑی ہوکر پختہ عادت ہوجاۓ گی۔
(9) جن بچوں کی عادتیں خراب ہیں یا پڑھنے لکھنے سے بھاگتے ہیں یا تکلف کے کھانے کے اور کپڑے کے عادی ہیں، گالم گلوچ کرتے ہیں انکے ساتھ بیٹھنے سے اور ساتھ کھیلنے سے انکو بچائیں۔
(10) ان باتوں سے نفرت دلاتے رہو، غصہ، جھوٹ بولنا، کسی کو دیکھ کر جلنا یا حرص کرنا، چوری کرنا، چغلی کھانا، بے فائدہ بہت باتیں کرنا۔ بے بات ہنسنا یا زیادہ ہنسنا، دھوکہ دینا، بھلی بری بات کا نا سوچنا۔ اور جب ان میں سے کوئی بات ہوجاۓ تو فوراً اسکو روکیں اور اس پر تنبیہ کیجئے
(11) اگر کوئ چیز توڑ پھوڑ دے یا کسی کو مار بیٹھے تو بچے کو مناسب سزا دو تاکہ پھر ایسا نا کرے۔ ایسی باتوں میں پیار دلار بچے کو کھو دیتا ہے۔
(12) بچہ جب سات برس کا ہوجاۓ تو نماز کی عادت ڈالو۔ جب مکتب میں جانے کے قابل ہوجاۓ تو اول قرآن مجید پڑھوائیں۔
(13) بہت سویرے مت سونے دیں۔ اور جلدی اٹھنے کی عادت ڈالیں۔
(14) کبھی کبھی بچوں کو نیک لوگوں کی حکایتیں سنایا کیجئے۔
(15) انکو ایسی کتابیں مت دیکھنے دو جن میں عاشقی معشوقی کی باتیں ہوں یا بےہودہ قصے اور غزلیں وغیرہ ہوں۔
(16) مکتب سے آنے کے بعد بچے کو کسی قدر دل بہلانے واسطے کچھ دیر کھیلنے دو تاکہ اسکی طبعیت کند نا ہوجاۓ۔ لیکن کھیل ایسا ہو جس میں کوئ گناہ نا ہو اور چوٹ لگنے کا اندیشہ نا ہو۔
(17) آتش بازی، یا باجہ یا فضول چیزیں مول لینے کے لیۓ پیسے مت دو اور کھیل تماشے دکھانے کی عادت مت ڈالیں۔
(آج کے دور کے اعتبار سے بے مقصد موبائل وہ بھی اسمارٹ فونز ، ویڈیو گیمز ، ایسے کھیل جن سے صحت کا نقصان ہو اور صرف پیسوں کا ضیاع ہو ، اپنے گلی محلے ، اسکولز ،کالجز یا یونیورسٹیز کے ایسے دوستوں اور سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کےلیے پیسے اور اجازت دینا وغیرہ سب شامل ہیں۔)
(18) اولاد کو ضرور کوئی ایسا ہنر سکھلا دیں جس سے ضرورت اور مصیبت کے وقت چار پیسے حاصل کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا گذارہ کرسکے۔
(19) لڑکیوں کو کم از کم اتنا لکھنا پڑھنا ضرور سکھائیں کہ ضروری خطوط اور گھر کا حساب کر سکیں۔
(20) بچوں کو عادت ڈالئے کہ اپنا کام اپنے ہاتھ سے کریں۔ اپاہج اور سست نا ہوجائیں۔ انہیں کہیں رات کو اپنابستر خود بچھائیں اور صبح اٹھ کر خود تہہ کرکے احتیاط سے رکھ دیں۔
(21) لڑکیوں کو ہدایات دیں کہ جو کام کھانے پکانے، سینے پرونے, کپڑے رنگنے کے ہیں انہیں نہایت دل لگا کر سیکھیں۔
(22) جب بچے سے کوئی اچھی بات ظاہر ہو تو لازمی اسے شاباش دو، پیار کریں اور کچھ انعام دیں تاکہ اسکا دل بڑھے اور جب کوئ بری بات دیکھو تو بچے کو تنہائ میں سمجھائیں کہ دیکھو اچھے نیک لوگ ایسا کام نہیں کرتے اور کرنے والے کو لوگ برا جانتے ہیں۔ اور اگر بچہ دوبارہ غلط عمل دہراۓ تو بچے کو مناسب سزا دیں۔
(23) بچے کو کوئی بھی کام چھپا کر مت کرنے دیں۔ کھیل ہو یا کھانا ہو یا شغل کا کوئی بھی کام ہو۔
(24) کوئ کام محنت کا اس کے ذمہ مقرر کریں جس سے صحت اور ہمت رہے, سستی نا آنے پائے.
(25) بچوں کو چلنے میں تاکید کریں کہ بہت جلدی نا چلیں اور چلتے ہوۓ نگاہ اوپر اٹھا کر نا چلے۔
(26) اسکو عاجزی اختیار کرنے کی عادت ڈالیں، زبان سے، چال سے اور برتاؤ سے۔ شیخیاں نا مارے۔
(27) بچے کوکچھ پیسے دیا کرو کہ اپنی مرضی کے موافق خرچ کیا کرو۔ مگر اسکو یہ عادت ڈالو کہ آپ سے چھپا کر کچھ نا خریدے۔
سوال...پاکستان کے کس شہر میں زیادہ کالج ہیں؟
جواب.. لاہور میں
سوال..اولیاء کرام کا شہر کسے کہتے ہیں؟
جواب..ملتان شریف
سوال..پہلا پاکستانی جس کو نوبل انعام دیا گیا؟
جواب.ڈاکٹر عبدالسلام 1979ء
سوال..پاکستان کی اہم بندرگاہ؟
جواب...کراچی ہے جس کا شمار دنیا کی اہم بندرگاہوں میں ہوتا ہے
سوال...پاکستان کی بڑی مسجد؟
جواب..فیصل مسجد اسلام آباد
سوال..پاکسان کی قدیم یونیورسٹی؟
جواب..پنجاب یونیورسٹی
سوال..لاہور کو پاکستان کا دل کیوں کہتے ہیں؟
جواب..قرارداد پاکستان23مارچ 1940ء
سوال..سکوائش کے مشہور پاکستانی کھلاڑی؟؟
جواب..جہانگیرخان
پاکستان کا بڑا صوبہ رقبہ کے لحاظ سے؟
جواب..بلوچستان
سوال..پاکستان کے مشہور صحرا؟
جواب...تھر.تھل.چولستان.خاران
سوال: سب سے پہلے نوٹوں کا آغاز کس ملک سے ہوا؟
جواب: چین
سوال: دنیا میں سب سے بڑی سونے کی کانیں کہاں ہیں؟
جواب: جنوبی افریقہ کے شہر جوہنس برگ میں
سوال: دنیا کے کس ملک کے ہر مرد اور عورت پڑھے لکھے ہیں؟
جواب: ڈنمار
سوال: بھیڑیا کس ملک کا قومی نشان یے؟
جواب: ترکی
28/09/2021
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |