Young Teachers Association KP

Young Teachers Association KP

Share

یہ پیج وائی ٹی اے کا آفیشل پیج نہیں ہے۔ آپکوں یہاں پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے خبریں ملیں گی ۔

14/07/2025

بہت بہت مبارکباد

Photos from Young Teachers Association Khyber Pakhtunkhwa's post 14/07/2025

اعلامیہ اجلاس ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا
آج ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن کا صوبائی اجلاس زیر صدارت جناب #عطاءالرحمن صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا فشنگ ہٹ چکدرہ، ضلع دیر لوئر میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبہ بھر کے اضلاع سے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مندرجہ ذیل پوائنٹس تفصیل سے ڈسکس کیے گئے۔
1.سی پی فنڈ
2.ریگولرائزیشن
3. سنیارٹی
4. اپگریڈیشن
5. ڈی آر اے
6. سرکاری سکولز کی نجکاری
7.ٹرانسفر پر پابندی ختم کرنا
✓ سی پی فنڈ اور ریگولرائزیشن کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو کہ ان فائلز کا باقاعدہ فالو اپ کرے گی۔
✓ سینیارٹی میں موجود غلطیوں کی نشاندہی کی گئی جس پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈی اوز اور ڈائریکٹر صاحب کو تحریری طور پر درخواست جمع کی جائیں گے اور متعلقہ غلطیوں کی نشاندہی کر کے ان کی تصحیح کی جائے گی۔
✓ صوبائی حکومت کا وفاق کے طرز کے خلاف غیر قانونی ڈی آر آے کے نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کیا گیا۔ اور ڈی ار اے کے حوالے سے آگیگا کے صوبائی احتجاج مجوزہ پانچ اگست کے تاریخ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
✓ 1500 سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے صوبائی حکومت کے فیصلے کو مکمل طور پر ہم مسترد کرتے ہیں اور اس پر تمام تنظیمات کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو خط لکھا جائے گا اور اس مشترکہ لائے عمل طے کیا جائے گا۔
✓ اس وقت صوبہ بھر میں اساتذہ کی ٹرانسفرز پر مکمل طور پر پابندی ہے جو کہ اساتذہ کے ساتھ سراسر ظلم وزیادتی ہے تاہم اس بات پر افسوس ہے کہ منظور نظر لوگوں کے ٹرانسفرز ہر وقت کی جاتی ہیں جو کہ محکمہ تعلیم میں ایک مذاق ہے۔
✓ یونین کونسل بیس ٹرانسفر جو کہ مکمل طور پر غیر قانونی ہے لہذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس ٹرانسفر کو فورا واپس لیے جائیں۔
اپگریڈیشن کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ کہ صوبائی حکومت اساتذہ کا مزید ذلیل نہ کریں بلکہ اعلان کردہ اپگریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کریں۔
✓ سب سے اہم مسئلہ جس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی وہ یہ ہے کہ ایڈہاک اساتذہ کی ریگولرائزیشن اس وقت ایک اہم مسئلہ ہے۔ اس وجہ سے اجلاس کے لئے ایڈہاک اساتذہ کے تمام اضلاع کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ جن میں سے دو اضلاع سے صرف اور صرف تین ایڈہاک اساتذہ نے شرکت کی۔ جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ جس کی مثال کچھ یوں ہے کہ مدعی سست اور گواہ چست۔۔۔ اس سے کیسے انکا مسلہ حل ہو گا۔ تا ہم ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا پلیٹ فارم ان کےلئے ہر وقت حاضر ہے۔ جن سے ان کی مستقلی انشاءاللہ ممکن ہو گی۔ اس حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
✓ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان مسائل کے حوالے سے ڈویژنل سطح پر اجلاسیں بلائی جائیں گی مشاورت مکمل کے بعد اگلا لائحہ عمل شیئر کیا جائے گا۔

جنرل سیکرٹری ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا

Photos from Young Teachers Association Khyber Pakhtunkhwa's post 28/09/2024
08/09/2024

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع سوات کے اس شوکاز کا سختی سے مزمت کرتے ہے ۔
شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی ناکام کوشش ۔۔
اپنا شوکاز واپس لو اور اساتذہ کے مسائل حل پر توجہ دو۔

18/08/2024

Breaking news

Photos from Young Teachers Association KP's post 18/08/2024

Breaking News

12/08/2024

Press Conference
Young Teachers Association KP
At Dera Ismail Khan Press Club
Time: 10 AM

11/08/2024

صدر عطاء الرحمن کا اعلان
جب تک ہمیں سی تسلی بخش جواب نہیں ملے گا اس وقت تک جرگہ سی ایم ہاؤس میں رہے گا۔
اساتذہ کا سی ایم ہاؤس میں رات گزارنے کا اعلان!

11/08/2024

ہنگامی پریس کانفرنس
ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا
بمقام: وزیر اعلی ہاوس ڈیرہ اسماعیل خان
آج رات بوقت 12 بجے
تمام میڈیا نمائندوں کو شرکت کی خصوصی دعوت ہے۔

#عطاءالرحمن
صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Peshawar